Tag: Test Positive

  • نامور امریکی سائنسدان ڈاکٹرانتھونی فاؤچی کورونا کا شکار

    نامور امریکی سائنسدان ڈاکٹرانتھونی فاؤچی کورونا کا شکار

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کے طبی مشیر اور نامور سائنسدان ڈاکٹرانتھونی فاؤچی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اول میں کلیدی کردار ادا کرنے والے امریکی سائنسدان اور ماہر متعددی امراض اور امریکی انسٹیٹیویٹ برائے الرجی اور متعددی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹرانتھونی فاؤچی کورونا وائرس“ کے خلاف لڑتے لڑتے بالآخر خود بھی ”کورونا“ کا شکار ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق 81سالہ ڈاکٹرانتھونی فاؤچی کا بدھ 15جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ڈاکٹر فاؤچی کے مطابق وہ کورونا کی معمولی علامات محسوس کررہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔

    امریکی انسٹی ٹیویٹ برائے الرجی اور متعددی امراض کے مطابق ڈاکٹر فاؤچی کو انٹی وائرل میڈیسن سے علاج کیا جا رہا ہے، کورونا کی علامات کے دوران ڈاکٹر فاؤچی گھر سے کام کریں گے اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔

  • بھارت سے ہانگ کانگ جانے والے جہاز میں کورونا کی موجودگی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    بھارت سے ہانگ کانگ جانے والے جہاز میں کورونا کی موجودگی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    ہانگ کانگ : کورونا وائرس کی تباہ کاریوں نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اس کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ سخت احتیاط کے باوجود دہلی سے ہانک کانگ جانے والے طیارے میں بھی درجنوں کورونا متاثرہ مسافروں کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ہانک کانگ پہنچنے والی ایک فلائٹ کے52 مسافروں نے ایئرپورٹ پر حکام کو اس وقت پریشانی میں مبتلا کردیا جب ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نجی ایئر لائن کے ذریعے ہانک کانگ پہنچنے والے تمام مسافروں کا بورڈنگ کے وقت کورونا ٹیسٹ منفی تھا اور یہی بات ایئرپورٹ حکام کو حیرت میں ڈال رہی تھی۔

    نئی دہلی سے اڑان بھر کر ہانگ کانگ پہنچنے والے طیارے میں کل118 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن تاحال ایئرپورٹ حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ جہاز میں کتنے مسافر سوار تھے البتہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 52 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ یہ تمام مسافر4 اپریل کو ہانک کانگ پہنچے تھے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ہانک کانگ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح انتہائی کم ہے کیونکہ اس نے جنوری میں اس پر بڑی حد تک قابو پالیا تھا جب کہ بھارت میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح نے پوری دنیا کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے اور مثبت کیسز کے حوالے سے روزانہ نئے ریکارڈز بھی قائم ہو رہے ہیں۔

    بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث خود طبی ماہرین تسلیم کر رہے ہیں کہ ان کا نظام صحت بیٹھ رہا ہے اور وہ کورونا کیسز کے مریضوں کا علاج معالجہ کرنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں۔

    اس ضمن میں طبی ماہرین کی بڑی تعداد کا اصرار ہے کہ ایک جدید طیارے میں یہ بات تقریباً نا ممکن ہے کہ کسی ایک مریض کی وجہ سے اتنے سارے افراد کو کورونا وائرس لاحق ہو گیا ہو۔

    اس حوالے سے البتہ ماہرین کا خیال ہے کہ عین ممکن ہے کہ پرواز سے قبل مسافروں کو بھارت میں کووڈ19 ہو گیا ہو جو بورڈنگ کے وقت پتہ نہ چلا ہو کیونکہ ٹیسٹ کرانے کے 72 گھنٹوں کے اندر مسافروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہوتی ہے۔

    برطانوی جریدے کے مطابق یہ بھی ممکنات میں شامل ہے کہ بھارت کا نظام صحت جو پڑنے والے شدید دباؤ کے اثر میں ہے، مریضوں کی درست طریقے سے جانچ کرنے سے قاصر رہا ہو جب کہ اس امر سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ کچھ مسافروں نے جعلی سرٹیفکیٹس پیش کیے ہوں۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ہانگ کانگ کے ہوٹل میں ایک دوسرے کو یہ مرض لگ گیا ہو اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ جہاز میں موجود وینٹیلیشن سسسٹم کے فلٹرز کے ذریعے کورونا وائرس نے مسافروں کو متاثر کیا ہو۔

  • پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی کرونا وائرس کا شکار

    پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی کرونا وائرس کا شکار

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی، ان کے علاوہ اسمبلی کے 3 ملازمین میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ان کے علاوہ اسمبلی کے مزید 3 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر اور مذکورہ ملازمین نے متعدد وزرا اور ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی کی تھی، 2 روز قبل اجلاس میں آنے والے افراد اور سرکاری ملازمین کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ معاملے پر فی الحال بات نہیں کرسکتے، کل مزید تفصیلات بتائی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    اپنے ٹویٹ میں اسد قیصر نے بتایا تھا کہ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے اور درخواست ہے کہ خود بھی احتیاط کریں۔

    اسد قیصر کے صاحبزادے اور صاحبزادی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا سے متاثر ہوئے تھے، دونوں نے رپورٹ آنے کے بعد احتیاط کی اور وائرس کو شکست دی۔

    کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔