Tag: test-positive-for-carona

  • پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کے نشانے پر آگئے

    پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کے نشانے پر آگئے

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی 24 گھنٹوں میں 15 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے، جس کے بعد متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16ہزار698 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز وائرس کے نشانے پر آگئے، 24 گھنٹے میں ملک میں 15 ہیلتھ ورکرز میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں کوروناسے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16ہزار698 ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےمیں 6 ڈاکٹرز، 5نرسز،اسپتال ملازمین کورونا مثبت آئے جبکہ اب تک 9978 ڈاکٹرز،2382 نرسز،4338 ہیلتھ اسٹاف کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں تاحال 164 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق اور 16196 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ 320 ہیلتھ ورکرز گھر اور 18 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کورونا سےمتاثرہ،جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں 5877 ہیلتھ ورکرز کورونا مثبت اور 57 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    اسی طرح پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3477، کے پی میں 3969، اسلام آباد میں 1522 ، گلگت میں 256 اور بلوچستان میں 845 ہے جبکہ آزادکشمیر میں 752 ہیلتھ ورکرز کورونا پازیٹو ہیں۔

    پنجاب میں اب تک 29 ہیلتھ ورکرز ، کےپی میں 44 ہیلتھ ورکرز، گلگت میں3ہیلتھ ورکرز، بلوچستان میں 9 اور آزادکشمیر میں بھی 9ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 5  مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

    جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

    کراچی : جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کے دوران 5مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی روک تھام کیلئے سی اےاے کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کی گئی ، اس دوران 5مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ، جس کی ایئرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کردی ہے۔

    پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کےقرنطینہ مرکزمنتقل کردیا گیا ، دبئی سےپہنچنےوالی پرواز151افرادمیں سے2مسافروں اور ریاض سے آنیوالےکی پرواز کے329میں سے3 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر عدنان خان کا کہنا ہے کہ ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے6کاؤنٹر قائم کردیے گئے، طیارے سےباہرآنے والوں کو عملہ ٹوکن فراہم کرتا ہے۔

    ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ ٹوکن کےذریعے محکمہ صحت کی ٹیمیں ریپڈ ٹیسٹ کررہی ہیں اور اسلام آباد کےاےٹو لاونج کومسافروں کےلیےمختص کردیا گیا ہے، دبئی سے اسلام آباد آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز کے200مسافروں کی طبی جانچ کی گئی اور ٹیسٹ رپورٹ کلیئر ہونے کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

  • کراچی : نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

    کراچی : نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

    کراچی : شہر قائد میں نجی دفاتر میں بھی کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد برانچ غیر معینہ مدت کےلئے بند کرادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،  ڈیفنس فیز5 میں نجی بینک کی برانچ کے5ملازمین میں کوروناکی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے نجی بینک کی برانچ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرا دی۔

    ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ شہرمیں کورونا مثبت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، نجی بینک برانچ کے دیگرملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ضلع کورنگی کے بھی مختلف مقامات پر مکمل لا ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون ہوگا، کورنگی نمبر2،الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاورملیر،درخشاں سوسائٹی ملیر میں بھی لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا جبکہ قائد پارک ملیرسے متصل گلی میں بھی لاک ڈاون ہوگا۔

    لاک ڈاون والے علاقوں میں 9افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، لاک ڈاون والے علاقوں مین نقل وحرکت پر پابندی،صرف کریانہ ،اشیائے ضرورہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی ۔

    ضلع شرقی کے بھی 5مقامات پر 17اکتوبر تک لاک ڈاون نافذ رہے گا، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کے مطابق المصطفی اپارٹمنٹ گلشن، اقبال، عسکری 4 گلستان جوہر،بلاک 13گلستان جوہر ، الخالد ٹاور،مارٹن کوارٹرز کے کچھ گھروں کے اطراف لاک ڈاون ہوگا۔