Tag: test-positive-for-coronavirus

  • پشاور :  اسکول کھلنے کا دوسرا روز ،  8 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پشاور : اسکول کھلنے کا دوسرا روز ، 8 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پشاور : گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول راشکئی کے آٹھ اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد تمام متاثرہ اساتذہ کو15 دن کی چھٹی پرگھربھیج دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول راشکئی کے آٹھ اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 2کلاس فور ملازمین بھی کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا ہے کہ تمام متاثرہ اساتذہ کو15 دن کی چھٹی پرگھربھیج دیا ہے تاہم اسکول میں تدریسی عمل سخت حفاظتی تدابیر کیساتھ جاری ہیں۔

    گذشتہ روز ایس اوپیزکی خلاف ورزی پراسلام آباد میں رفاہ میڈیکل کالج اور ہوسٹل سیل کردیا گیا تھا ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کالج اور ہوسٹل سے کرونا کے سولہ  سے زائد کیسز آنے پر وزارت نیشنل ہیلتھ سروس کی سفارش پر کالج کو سیل کیا گیا ہے، اس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کی تھی۔

    یاد رہے منگل کے روز پاکستان بھر کے اسکول ، کالج اور یونیورسٹیاں چھ ماہ دوبارہ کھل گئے تھے ، شفقت محمود نے وفاقی دارالحکومت کے ایک سرکاری اسکول کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیمی مراکز کی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

  • ڈپٹی ڈائریکٹر نیب  کورونا وائرس کا شکار

    ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کورونا وائرس کا شکار

    اسلام آباد: ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد بلال میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، محمدبلال نیب کوئٹہ میں تعینات ہیں، جس کے بعد نیب کوئٹہ کے افسران و ملازمین کا کوروناٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا ، ڈپٹی ڈائریکٹرنیب محمدبلال کاکوروناٹیسٹ مثبت آیا ، 32 سالہ محمدبلال نیب کوئٹہ میں تعینات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر میں کورونا کی تصدیق کے بعد نیب کوئٹہ کےافسران و ملازمین کاکوروناٹیسٹ کرانےکافیصلہ کیا ہے، نیب کوئٹہ کمپاؤنڈ میں رہائش پذیر افسران کی فیملیز کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نیب سکھر کے تمام عملے کےبھی مرحلہ وار ٹیسٹ کرائےجائیں گے۔

    خیال رہے کوروناوائرس کےباعث 24 گھنٹےکےدوران پاکستان میں مزید 28 افرادزندگی کی جنگ ہارگئے، جس کے بعدملک میں وائرس سےاموات کی تعداد 667 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں اس وقت 22 ہزار 729 مریض زیرعلاج ہے جبکہ کیسزکی تعداد 30 ہزار941 ہے، مجموعی طور پر ابتک 2 لاکھ 94 ہزار آٹھ سو چورانوے ٹیسٹ کیے گئے اور صحتیاب مریضوں کی تعداد 8 ہزار 212 ہے۔

  • پائلٹس کے بعد پی آئی اے کی ایئرہوسٹس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

    پائلٹس کے بعد پی آئی اے کی ایئرہوسٹس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

    لاہور : پی آئی اے کے پائلٹس کے بعد ایک ایئرہوسٹس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد متاثرہ ایئر ہوسٹس کو ایکسپو سینٹر لاہور قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے 34سالہ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متاثرہ ایئرہوسٹس کو ایکسپو سینٹر لاہور قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس ٹورنٹو کی پرواز سے لاہور پہنچی تھی۔

    یاد رہے اس سے قبل قومی ائیرلائن ( پی آئی اے ) کے دو پائلٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ،دونوں پائلٹ گزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آئے تھے، متاثرہ پائلٹس کو اسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا تھا۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکےدونوں پائلٹس کواسپتال کےآئسولیشن وارڈمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ پائلٹ سمیت پانچ افراد کئی روزسےٹورنٹومیں پھنسے ہوئے تھے۔

    دوسری جانب ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق لندن سے آنے والے چاروں پائلٹس اور کریو کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا ، جس پر سیکریٹری صحت سندھ نے پائلٹس اور کریو کو جانے کی اجازت دے دی تھی ، لندن سے واپسی پرچاروں پائلٹ اورعملے کو قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔