Tag: test positive from carona

  • مرتضیٰ وہاب کے بھائی کورونا وائرس کا شکار

    مرتضیٰ وہاب کے بھائی کورونا وائرس کا شکار

    کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے بھائی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، کورونا کی تشخیص کے بعدا انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میرے بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، بھائی نے کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور عوام سے گزارش ہے افطار اور سحری پارٹیوں میں شرکت نہ کرے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال نے خطرے کی گھںٹی بجادی ہے ، ملک میں پہلی بار کرونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 10.77 فیصد ہوگئی۔

    . این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 214 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ 664 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  • سابق وزیراعظم بھی کورونا وائرس کا شکار

    سابق وزیراعظم بھی کورونا وائرس کا شکار

    لاہور : سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، ان کے بیٹے قاسم گیلانی نے کہا عمران خان حکومت،نیب کاشکریہ،میرےوالدکی زندگی خطرےمیں ڈال دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی،یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

    قاسم گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان حکومت،نیب کاشکریہ،میرےوالدکی زندگی خطرےمیں ڈال دی جبکہ عوام سے اپنے والد کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

    خیال رہے یوسف رضاگیلانی کورونا وباکےدوران نیب عدالت میں پیش ہوئےتھے۔

    یاد رہے آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد تمام رہنماؤں قرنطینہ میں ہیں۔