Tag: Test Ranking

  • آئی سی سی نے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، سعود شکیل کی لمبی چھلانگ

    آئی سی سی نے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، سعود شکیل کی لمبی چھلانگ

    دبئی: آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کو شاندار پرفارمنس کا ریوارڈ مل گیا۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کر کے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میں 20 وکٹیں لینے والے نعمان علی بھی آٹھ درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہوگئے،  ساجد خان کی بھی بارہ درجے ترقی ہوئی ہے۔

    ARY News Urdu- Sports-کھیلوں کی خبریں

    نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سلمان آغاکی چھے رضوان کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پندرہویں نمبر پر چلے گئے۔

  • پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

    پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

    دبئی : پاکستان ٹی 20 کی نمبرون رینکنگ سے محروم ہوگیا اور عالمی ٹی20رینکنگ میں 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا، جنوری2018سے پاکستان ٹیم عالمی نمبر ون تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبرایک رینکنگ سے محروم ہوگیا اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    انگلینڈ کی دوسرا اور بھارت کی تیسری پوزیشن پر پے جبکہ پاکستان ٹیم عالمی ٹی20رینکنگ میں پہلے سے 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرچلی گئی۔

    آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 116 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرآگیا، نیوزی لینڈ دوسرے اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد اب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ میں ساتواں نمبر ہے۔

    سالانہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ سہر فہرست ہے جبکہ بھارت کا دوسرا ، نیوزی لینڈ کا تیسرا اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

    خیال رہے گزشتہ سال سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست بھاری پڑگئی اور جنوری 2018 سے پاکستان عالمی نمبر ایک تھا۔

  • اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کو بڑا دھچکا دے دیا

    اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کو بڑا دھچکا دے دیا

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق اسٹیو اسمتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد نئی رینکنگ جاری کی جس کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے، ویرات کوہلی کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں صرف 21 رنز بنانے کے سبب تنزلی ہوئی ہے۔

    ٹاپ ٹین بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    اسٹیو اسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    درجہ بندی کے مطابق بھارت کے ٹاپ آرڈر میں تبدیلیاں ہوئیں، اجنکیا رہانے آٹھویں نمبر، میانک اگروال 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ چیتشور پجارا پہلے ٹیسٹ میں کم اسکور کرنے پر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کی سنچری کرنے والے روس ٹیلر 13ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرنے پر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے، ساؤتھی آٹھویں سے چھٹے اور ٹرینٹ بولٹ تیرہویں نمبر سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

    زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے بنگلہ دیشی وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کی ٹاپ 20 میں واپسی ہوئی ہے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان چار درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان چار درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے

    دبئی: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آئی سی سی بولرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچادیا۔

    آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے،پالی کیلے ٹیسٹ میں میچ وننگ اننگز کھیلنے والے پاکستان کے یونس خان دو درجہ بہتری کے بعد دنیا کے چھٹےبہترین بیٹسمین بن گئے ہیں۔

     آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا نمبر پہلا ہے،سرفراز احمد چار درجے جمپ لگا کر سترہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

     سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چوبیس وکٹیں لینے والے یاسر شاہ چار درجہ بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ چوتھے نمبر پر آگئے، بولر رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں یاسر کے علاوہ کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    آل راونڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا نمبر پہلا ہے، ٹاپ فائیو آل راونڈرز میں قومی کھلاڑی شامل نہیں۔

  • آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری

    آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی، پاکستان کو تیسری سے چھٹی پوزیشن پر گرا دیا گیا۔

    آئی سی سی کو پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں سات سے نو پر تنزلی ابھی ہضم نہیں ہوئی تھی کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کا بم گرا دیا، پاکستان بنگلہ دیش کو ہرانے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آنے کی مٹھائی کھانے کو ہی تھا کہ آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ میں اسے چھٹے نمبر پر گرا دیا گیا۔

    آئی سی سی کے لئے رینکنگ مرتب دینے والے ڈیوڈ کینڈیکس جانیں، لگتا ہے کینڈیکس کو پاکستان سے خاصی محبت ہے، بھارت اپنی آخری چار سیریز ہارنے کے باوجود سات سے چار نمبر پر آگیا۔

    نیوزی لینڈ اپنی سے نیچے نمبروں والی ویسٹ انڈیز سے دو اور بھارت اور سری لنکا سے ایک ایک سیریز جیت کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔

    ٹیسٹ رینکنگ اپ ڈیٹ میں صرف ایک چیز حوصلہ افزا ہے کہ تین سے سات پوزیشنوں کی ٹیموں کے درمیان پواینٹس کا فرق صرف تین ہے، لہذا پاکستان سری لنکا کو ہرا کر واپس تین پر آسکتا ہے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:شاہینوں کی پوزیشن مزید بہتر

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:شاہینوں کی پوزیشن مزید بہتر

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن مزید بہتر ہوگئی۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکن بیٹسمین کمارا سنگاکارا بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ یونس خان چھٹے اور مصباح الحق آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

    دبئی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت سرفراز احمد تیرہ درجے بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ اٹھارویں نمبر پر آگئے۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن بدستور سرفہرست ہیں۔

    ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولرشامل نہیں، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن لیڈ کررہے ہیں۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، بگ تھری کے سرغناں بھارت نے ٹاپ پوزیشن پر ایک مرتبہ پھر سے قبضہ جمالیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بگ تھری کے چودھری بھارت کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی، سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کامیابی نے بھارت کو ایک بار پھر سے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن دلوادی، بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئز پہلے نمبر پر موجود ہے۔

     بھارت کے ویرات کوہلی نے ہاشم آملہ کو پیچھے دھکتے ہوئے دوسرے پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں، بولرز رینکنگ میں سعید اجمل کی حکمرانی بدستور قائم ہے، سنیل نرائن کا دوسرا اور ڈیل اسٹین کا تیسرا نمبر ہے، محمد حفیظ ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پہنچ گئے ہے، آل راؤنڈرز کیٹگری میں سری لنکن کپتان انجلو میتھوز نے محمد حفیظ سےپہلی پوزیشن چھین لی، حفیظ دوسرے اور بوم بوم آفریدی ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: جنوبی افریقہ پہلے نمبرپرآگیا

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: جنوبی افریقہ پہلے نمبرپرآگیا

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی سے پاکستان کی تیسری پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان کا نمبر تیسرا ہے۔

    رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پاکستان کی تیسری پوزیشن مستحکم کردے گا۔ ڈرا ہونے کی صورت گرین شرٹس انگلینڈ کی جگہ چوتھے نمبر پر چلے جائیں گے۔

    سیریز میں ایک صفر سے ناکامی پاکستان کو پانچویں اور دو صفر سے شکست چھٹے نمبر پر دھکیل دے گا۔ بیٹسمین رینکنگ میں کمار سنگاکارا سرفہرست ہیں۔

    پاکستان کے یونس خان چھٹے اور مصباح الحق آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن لیڈ کررہے ہیں۔ سعید اجمل کا نمبر دسواں ہے۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد بیٹسمینوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

    آئی سی سی نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کی ہے، بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلئیرز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ ٹاپ تھری میں پھر سے آگئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئےہیں۔

    بولرز میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ ہے، پاکستان کے سعید اجمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ سات درجہ بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے۔