Tag: Test report

  • اپنی ٹیسٹ رپورٹ دیکھ کر خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    اپنی ٹیسٹ رپورٹ دیکھ کر خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    تلنگانہ : بھارت میں شوہر کی بیماری سے پریشان خاتون نے اپنی رپورٹ دیکھ کر انتہائی قدم اٹھا لیا، جس کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے منچریال ضلع کے بیلم پلی میں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص اسپتال میں زیر علاج تھا، اس کی بیوی جنجا اس بات پر کافی پریشان تھی۔

    بیلم پلی ہنومان بستی میں رہنے والی خاتون جنجا کو اسی دوران اپنی طبیعت خراب محسوس ہوئی تو اس نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔

    ٹیسٹ رپورٹ آنے پر خاتون کے ہوش اڑ گئے جب اس نے دیکھا کہ اس کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے، خاتون اس بات سے بہت زیادہ فکرمند اور مایوس تھی کہ شوہر کے ساتھ اس کو بھی کورونا ہوگیا ہے۔

    اپنے شوہر کے بعد خود کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گھر کی فکر میں خاتون اتنی دلبرداشتہ ہوئی کہ اس نے خود کشی کرلی

    بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل خود کشی کرنے والی خاتون کا شوہر کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا جو حیدرآباد کے کمس اسپتال میں ر زیر علاج ہے۔

  • سعودی عرب: کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ میں جعلسازی کرنے والے گرفتار

    سعودی عرب: کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ میں جعلسازی کرنے والے گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں 2 یمنی شہریوں کو اپنے کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کو جعلسازی کے ذریعے منفی کروانے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں نجران ریجن میں پولیس نے کرونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ میں جعل سازی کروانے والے 2 یمنی باشندوں اور جعل سازی کے مرتکب سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    نجران ریجن کے پولیس ترجمان میجر عبد اللہ العشوی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریجن میں 2 یمنی جن کا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو تھا انہوں نے رشوت دے کر اپنا ٹیسٹ نیگیٹو کروا لیا ہے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک سعودی شہری کے ساتھ مل کر نیگیٹو کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ تیار کروائی تھی جس کے عوض انہوں نے رشوت بھی دی۔

    پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں جعلی رپورٹ بنانے میں معاونت کرنے سعودی شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا اور اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں یمنی شہریوں اور جعلی رپورٹ بنانے میں ملوث سعودی کے خلاف جعل سازی کا کیس دائر کر دیا گیا ہے، ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا جہاں سے ان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • سزایافتہ نوازشریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا،  میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

    سزایافتہ نوازشریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

    لاہور : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، دل کا ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگٹو آیا جبکہ سی ٹی اسکین میں سابق وزیراعظم کے بائیں گردےمیں پتھری کا انکشاف ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کا ہارٹ اٹیک جاننے کے لیے خون کے نمونے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے پی آئی سی بجھوائے گئے تھے، جس کا رزلٹ نیگٹو آیا ہے۔

    ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگٹو آنے کا مطلب ہے کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے عارضہ قلب کے حوالے سے پرانے ایشو چل رہے ہیں لیکن اب ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد نواز شریف کا دوبارہ ٹروپ آئی ٹیسٹ کیا گیا ہے، جو نیگیٹو آیا ہے۔

    خیال رہے نوازشریف کولاحق عارضہ قلب کامسئلہ پراناہے،سابق وزیراعظم نےدوہزارسولہ میں لندن سےاوپن ہارٹ سرجری بھی کرائی تھی۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری نکل آئی: اسپتال ذرائع

    گذشتہ روز لاہور کے سروسز اسپتال میں نواز شریف کا سی ٹی اسکین سمیت گردے مثانے کا بھی ایکسرے کیا گیا تھا ، جس میں وزیرِ اعظم نواز شریف کی سی ٹی اسکین ٹیسٹ رپورٹ میں بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی۔

    طبی ماہرین کا کہنا تھا پتھری مائنر ہےجولتھوٹرپسی کےذریعے نکالی جا سکتی ہے۔

    یاد رہے ہفتے کے روز نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں میڈیکل بورڈ کی سفارش پر شوگر اور بلڈ پریشر ٹیسٹ کئے گئے تھے، نواز شریف کے ایک گھنٹے تک سٹی اسکین اورالٹراساؤنڈ سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے اور انھیں طبی معائنےکےبعد نیواوپی ڈی سے وی وی آئی پی بلاک پہنچادیا گیا تھا۔

    واضح رہے میڈیکل بورڈ نے ای سی جی، کارڈیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ کی تسلی بخش رپورٹ نہ آنے پر نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوازشریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔