Tag: Test

  • دبئی ٹیسٹ:ایک وکٹ کے نقصان پرپاکستان کے219 رنز

    دبئی ٹیسٹ:ایک وکٹ کے نقصان پرپاکستان کے219 رنز

    دبئی:  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے  ٹیسٹ میں  پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ میچ کے چوتھے روز گرین شرٹس کی دوسری اننگز کا کھیل جاری ہے۔

    پاکستان نے تین سو بہتر سے زائد رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کے ایک وکٹ کے نقصان پر دو سو انیس رنز بن چکے ہیں۔.

    اظہرعلی اکہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،جبکہ احمد شہزاد 123 رنز اور یونس خان 61 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

  • دبئی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کے بغیر کسی نقصان کے38 رنز

    دبئی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کے بغیر کسی نقصان کے38 رنز

    دبئی : آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سو اکیاون رنز کی برتری لینے کے بعد قومی ٹیم نے تیسرے روز کے اختتام تک کوئی وکٹ گنوائےاڑتیس بناکر ایک سونواسی رنز کی برتری حاصل کرلی۔

    دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے ایک سو تیرہ رنز بغیر کسی نقصان کے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کے چار کھلاڑی کھانے کے وقفے تک پویلین واپس پہنچا دیئے۔

    ڈیوڈ وارنر کو ایک سو تینتیس پر یاسر شاہ نے بولڈ کیا۔ بولرز نے برق رفتاری سے کینگروز کی وکٹیں اڑانا شروع کردیں اور پوری ٹیم تین سو تین رنز پر پویلین پہنچا دی۔یاسر شاہ نے تین،ذوالفقار بابر اور راحت علی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان کو پہلی اننگز میں ایک سو اکیاون رنز کی برتری ملی۔۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے اڑتیس بناکر مجموعی طور پر ایک سو نواسی رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ احمد شہزاد بائیس اور اظہر علی سولہ رنز کیساتھ چوتھے روز کا کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • مشکوک ایکشن کے باؤلرز کی پی سی بی میں طلبی

    مشکوک ایکشن کے باؤلرز کی پی سی بی میں طلبی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک ایکشن سے بولنگ کروانے والے آٹھ بولرز کو لاہور طلب کر لیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہونے والے آٹھ بولرز کو آٹھ اور نو اکتوبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا ہے ۔

    پی سی بی کی مشکوک بولنگ ایکشن کمیٹی بولرز کے ٹیسٹ لے گی۔ ان بولرز میں سیالکوٹ نے نئیر عباس، لاہور کے جنید ضیا، عثمان ملک، فیصل آباد کے خرم شہزاد، کراچی کے فراز احمد خان، بہاولپور کے جہانزیب خان، مزمل تحسین اور ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید شامل ہیں۔ عطا اللہ اور صہیب مقصود کا ایکشن بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ ان کھلاڑیوں کا متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔

  • ویسٹ انڈیز نےپہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

    ویسٹ انڈیز نےپہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

    کنگسٹن :ویسٹ انڈیز نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز دو سو چھپن رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیمر روچ نے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔

    کپتان مشفیق الرحیم ہی حریف بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کرسکے۔ مشفیق الرحیم کی سنچری نے بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے تو بچالیا لیکن شکست سے نہ بچا سکے۔ مہمان ٹیم دوسری اننگز میں تین سو چودہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    مشفیق الرحیم ایک سو سولہ رنز پر بناکر ٹاپ اسکورررہے۔ ویسٹ انڈیز نے تیرہ رنز کا مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔