Tag: tested COVID positive

  • وزیراعظم کے مشیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    وزیراعظم کے مشیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اسلام آباد: وزیراعظم کےمشیربابر اعوان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے تاہم عمران خان کورونا کو شکست دے چکے۔

    وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہر اس وقت کرونا وبا کی تیسری لہر کی زد میں ہیں، برطانیہ سے آئی کرونا کی تیسری لہر کا خوفناک عنصر یہ ہے کہ اس سے بچے بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

    گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی سمیت دیگر اہم شخصیات کرونا میں مبتلا ہوئے، وزیراعظم عمران خان تو کرونا وبا کو شکست دے چکے تاہم صدرپاکستان ان دنوں قرنطینہ میں ہیں تاہم وہ مکمل طور پر تندرست ہیں۔

    کروناوبا کی نئی لہر کے باعث آج وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی کرونا وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بابر اعوان نے بتایا کہ کرونا کی ہلکی علامت ہیں، ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، گھر سےہی کام جاری رکھوں گا۔

    ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم کے مشیر نے قوم سے اپیل کی کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو سلامت رکھے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافر کورونا سے متاثر نکلے

    کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافر کورونا سے متاثر نکلے

    کراچی: ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافروں کورونا سے متاثر نکلے، زیادہ تر مسافر برطانیہ، جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 22 دسمبر2020 سے 30مارچ 2021 تک کورونا کیسز سے متعلق رپورٹ کے اعداد شمار جاری کردیئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 ماہ کی رپورٹ میں 98 کورونا کیسز سامنے آئے ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے 11 مسافروں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی، زیادہ تر مسافر برطانیہ، جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچے جو کورونا سے متاثر نکلے۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ سی کیٹگری ممالک کےشہریوں کی پاکستان آمدپرعارضی پابندی برقرار ہے۔

    خیال رہے کورونا وائرس کی تیسری لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے پیش نظر ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں ممالک کو تین حصوں (کیٹیگریز) میں تقسیم کیا گیا۔

    کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، سعودی عرب، نیپال، سری لنکا فجی مراکو اور ویت نام سمیت 20 ممالک شامل ہیں، جہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی نہیں ہے۔

    کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنےوالوں کو سفرسے 72 قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا اور انہیں ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔

    اسی طرح سی کیٹیگری میں شامل تمام مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، مذکورہ ممالک سے پاکستانی شہری بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔