Tag: Tests Positive

  • اسپین کے صدر کا بھی جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسپین کے صدر کا بھی جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث اب وہ جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے لکھا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں تاہم کورونا کی وجہ سے بھارت نہیں جا سکوں گا۔

    پیوٹن کا جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار

    اجلاس سے متعلق انکا کہنا تھا کہ اسپین کی نمائندگی پہلے نائب صدر نادیہ کالوینو سانتاماریا اور اقتصادی امور کے وزیر اور خارجہ امور جوز مینوئل الباریس، یورپی یونین اور تعاون کے وزیر کریں گے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ بھی جی 20 سمٹ کے لیے بھارت نہ آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

    جی 20 اجلاس، عالمی سطح پر بھارت کا مصنوعی چہرہ بے نقاب

    یاد رہے کہ G20 لیڈروں کا اجلاس 9، 10 ستمبر کو بھارت کی قومی دارالحکومت دہلی میں منعقد ہوگا۔

    اس اجلاس میں  30 سے ​​زائد سربراہان مملکت اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام کے علاوہ 14 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

  • انگلش ٹیم پر کرونا کے وار تھم نہ سکے، ٹیم کے اہم ترین رکن متاثر

    انگلش ٹیم پر کرونا کے وار تھم نہ سکے، ٹیم کے اہم ترین رکن متاثر

    لندن: انگلش ٹیم کے گرد چھائے کرونا کے سائے کم نہ ہوسکے، اہم ترین رکن بھی وبا کا شکار بن گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم کے بیٹنگ کوچ مارکس ٹریسکوتھک کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے پہلے ہیڈنگلے میں ٹریننگ سیشن کے دوران طبیعت ناسازی کے باعث وہ کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے، بعد ازاں ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بیٹنگ کوچ کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی مکمل نگہداشت کی جارہی ہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل وہ ٹیم کو جوائن کرسکیں گے یا نہیں؟ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز سے متعلق اہم خبر

    اس سے قبل انگلش کپتان کرونا مثبت آنے کے باعث لیڈز ٹیسٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے تاہم اب ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور ان میں کرونا کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران اب تک ہنری نکولس، بلیئر ٹکنر، کین ولیمسن، مائیکل بریسویل اور ڈیون کونوے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، تاہم ڈرامائی صورت حال دوسرے ٹیسٹ سے قبل پیدا ہوئی تھی جب کپتان کین ولیمسن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہیں ٹیم سے باہر کیا گیا جبکہ ٹام لیتھم کو کپتانی سونپی گئی۔

  • جیسنڈا آرڈرن کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    جیسنڈا آرڈرن کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، ان کے شوہر اور 3 سالہ بیٹی بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہیں اور قرنطینہ میں ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    جیسنڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے کووڈ ٹیسٹ کی تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ تمام حفاظتی اقدامات کے باوجود بدقسمتی سے میرا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر اور 3 سالہ بیٹی بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہیں اور قرنطینہ میں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jacinda Ardern (@jacindaardern)

    کیوی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد جیسنڈا آرڈن پیر کو بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گی، امریکا کے تجارتی مشن کے لیے سفری انتظامات متاثر نہیں ہوں گے۔

    حکام کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے علامات ظاہر ہوتے ہی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

  • بھارتی ٹیم  پر کرونا کا حملہ، اہم ارکان قرنطینہ

    بھارتی ٹیم پر کرونا کا حملہ، اہم ارکان قرنطینہ

    لندن: بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم پر کرونا کا وار، بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میڈیکل ٹیم نے روی شاستری کے ساتھ بولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور فزیوتھیراپسٹ کو بھی قرنطینہ کردیا ہے جبکہ بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان چوتھا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ٹیم کے دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے تاہم دیگر ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں آج میدان میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

  • کرونا کا حملہ: بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ملتوی

    کرونا کا حملہ: بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ملتوی

    کولمبو: بھارت اور سری لنکا کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کولمبو میں کھیلا جانا تھا، مگر میچ سے قبل آل راؤنڈر کورنال پانڈیا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے باعث آج ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچ ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں آئسولیشن میں چلی گئیں ہیں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورنال پانڈیا میں کرونا مثبت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں مزید وبا پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جارہا ہے، ٹیسٹ منفی آئے تو دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل رواں ماہ پندرہ جولائی کو دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنتھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

    بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ انتیس جولائی کو کھیلا جانا تھا تاہم دوسرا میچ ملتوی ہونے کے باعث اس بات کا قوی امکان ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی۔

  • ایک اور پاکستانی اداکار کرونا وائرس کا شکار

    ایک اور پاکستانی اداکار کرونا وائرس کا شکار

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، علی رحمٰن کے مطابق ان سے رابطے میں آنے والے تمام افراد محفوظ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے اور وہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔ علی رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس کی اطلاع دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Rehman Khan (@alirehmankhan)

    انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں علی رحمٰن خان نے لکھا کہ انتہائی محتاط رہنے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے باوجود بدقسمتی سے میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو آگاہ کردیا ہے اور الحمد للہ وہ سب محفوظ ہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ماسک پہنیں، خود کے لیے اور اپنے اردگرد موجود لوگوں کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں۔ چند دن قبل ماہرہ خان اور انور مقصود کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ اس سے قبل بہروز سبزواری اور نیلم منیر بھی کووڈ 19 کا شکار ہوگئے تھے۔

    پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 تک پہنچ چکی ہے، اب تک کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد 10 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ انہیں معمولی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ہدایت کی کہ سب افراد ماسک ضرور پہنیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد بلاول نے بھی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا تھا کہ بلاول کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم اب بلاول نے خود اپنے مثبت ٹیسٹ اور کرونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کردی ہے۔

  • مایہ ناز مسلمان فٹ بالر کرونا کا شکار

    مایہ ناز مسلمان فٹ بالر کرونا کا شکار

    قاہرہ: مصر کی فٹبال ٹیم اور انگلش فٹبال کلب لیورپول کے معروف کھلاڑی محمد صلاح کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر صلاح کو ٹیم سے الگ کرکے قرنطینہ کردیا گیاہے۔

    مصر ٹیم انتظامیہ کے مطابق اسٹار فٹبالر محمد صلاح میں کرونا کی کوئی علامات نہیں ہے،  انتظامیہ کے مطابق صلاح کی طبیعت بہتر     ہے۔

    Image

    واضح رہے کہ محمد صلاح نے تین روز قبل اپنے بھائی ناصر صلاح کی شادی میں شرکت کی تھی اور تقریب میں رقص بھی کیا تھا تاہم اب وہ عالمی وباء کا شکار ہونے کے باعث ہفتے کو ٹوگو کے خلاف ہونے والے افریقہ کپ آف نیشنز کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

    مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے لیورپول کی جانب سے انگلش پریمیئر لیگ میں گولز کی برق رفتار ففٹی کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے، اس سے قبل لیور پول کی جانب سے تیز رفتاری سے 50 گولز کرنے کا ریکارڈ فرنانڈوٹورس کے پاس تھا جو انھوں نے 72 میچز میں بنائے تھے،صلاح نے لوئس سواریز کے مقابلے میں 17 اور روبی فولر کے مقابلے میں 19 میچز قبل یہ اعزاز پایا۔

  • پولینڈ کے صدر بھی کرونا میں مبتلا

    پولینڈ کے صدر بھی کرونا میں مبتلا

    وارسا: پولینڈ کے صدر اندرج ڈوڈا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، تاہم انہوں نے مملکتی ذمے داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ کےصدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اندرج ڈوڈا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ، تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے۔

    پولش صدر طبی حکام سے مسلسل رابطےمیں تھے، انہوں نے گذشتہ روز وارسا میں قائم عارضی اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔Coronavirus: Polish President Duda tests positive for COVID-19 | Euronewsکووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پولینڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ مجھ میں کرونا کی کوئی سنجیدہ علامت جیسے کہ ذائقہ کی کمی یا بو کی کمی، لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ بالکل واضح ہے۔

    صدر اندرج ڈوڈا کا مزید کہنا تھا کہ میں بہتر محسوس کررہا ہوں، آئندہ چند روز اہلیہ کے ساتھ قرنطینہ میں گزاروں گا اور مملکتی امور کو بھی سر انجام دوں گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کپڑوں کو کرونا سے کیسے پاک کیا جائے؟؟

    پولش صدر نے 19 سالہ ٹینس اسٹار ایگا سویٹیک سے بھی ملاقات کی تھی، جو اس سال فرنچ اوپن کی فاتح بنی تھیں، صدر نے انہیں گولڈ میڈل عطا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پولینڈ میں مجموعی طورپر کرونا کےدو لاکھ سےزائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • کرونا وائرس کے خدشے پر کتے کو زہر کا انجکشن دے دیا گیا

    کرونا وائرس کے خدشے پر کتے کو زہر کا انجکشن دے دیا گیا

    اٹلانٹا: امریکا میں ایک اور کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، یہ امریکا میں اس وائرس کا شکار دوسرا کتا ہے۔

    امریکی ریاست جارجیا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ کتے کی عمر 6 سال ہے، اس کے مالکان کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور ان سے یہ وائرس کتے میں منتقل ہوا۔

    محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کتا اعصابی تکلیف کا شکار ہوگیا۔ بعد ازاں اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    کتے کی حالت بگڑ جانے کے بعد اسے زہر کا انجکشن دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کی اعصابی بیماری کا تعلق کرونا وائرس سے نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیاں کوویڈ 19 وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں تاہم کتے، مرغیاں، بطخیں اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے۔

    اس سے قبل امریکی ریاست نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں بھی ایک شیرنی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اس سے پہلے ہانگ کانگ میں بھی ایک خاتون کے گھر پر پلنے والا کتا کرونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا۔

    مالکن کا کہنا تھا کہ کتے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اُسے تیز بخار بھی تھا جس کے بعد میں اسے اسپتال لے جایا گیا۔