Tag: tetanus

  • زچگی اور نوزائیدہ کے تشنج (Tetanus) کے خاتمے کی توثیق، صوبہ سندھ کی تاریخی کامیابی

    زچگی اور نوزائیدہ کے تشنج (Tetanus) کے خاتمے کی توثیق، صوبہ سندھ کی تاریخی کامیابی

    کراچی: صوبہ سندھ کو زچگی اور نوزائیدہ کے تشنج (Tetanus) سے پاک قرار دے دیا گیا ہے، جو صوبے کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔

    پاکستان کے، صحت کی دیکھ بھال کے سفر میں ایک یادگار سنگ میل کے طور پر صوبہ سندھ کو سرکاری طور پر زچگی اور نوزائیدہ کے تشنج کے خاتمے کی توثیق کر دی گئی۔

    یہ اعلان صوبائی ای پی آئی آفس کے ساتھ مقامی ہوٹل کراچی میں منعقدہ ایک ڈی بریفنگ سیشن کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ نے کی، وفاقی نظامت حفاظتی ٹیکوں، ای پی آئی سندھ، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

    ڈبلیو ایچ او ہیڈ کوارٹر کے ڈاکٹر ناصر یوسف کی قیادت میں تصدیقی مشن نے یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور صوبائی صحت کی ٹیموں کے تعاون سے آزاد توثیق کی نگرانی کے ذریعے نوزائیدہ کے تشنج کے خاتمے کی تصدیق کی۔

    سندھ ایم این ٹی (میٹرنل اینڈ نیونیٹل ٹیٹنس) کے خاتمے کے حصول میں پنجاب کے ساتھ شامل ہو گیا ہے، جو اب پاکستان کی 75 فی صد آبادی پر محیط ہے۔ ای پی آئی سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم نے حفاظتی ٹیکوں کی کوششوں کو برقرار رکھنے کے لیے بہتر ویکسینیشن ڈرائیوز، مانیٹرنگ سسٹم، اور آؤٹ ریچ پروگراموں پر زور دیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر سہیل رضا شیخ نے کہا ہمارا مقصد اس رفتار کو برقرار رکھنا اور زچگی اور نوزائیدہ کے تشنج کے خاتمے کی سندھ کی اس حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت عالمی شراکت داروں نے اس تاریخی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سندھ کی ای پی آئی ٹیم کو سراہا۔

  • ٹیٹنس کی دوا سے ایک اور مرض کا علاج؟ تحقیق میں انکشاف

    ٹیٹنس کی دوا سے ایک اور مرض کا علاج؟ تحقیق میں انکشاف

    اکثر اوقات چوٹ لگنے کے بعد یا خراش لگنے کی صورت میں ٹیٹنس کا انجکشن لازمی لگانے کی ہدایت کی جاتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹیٹنس اس کے علاوہ دوسرے مرض کیلئے بھی انتہائی کار آمد ہے۔

    ٹیٹنس ہوتا کیا ہے؟

    ٹیٹنس درحقیقت عضلات کے سخت تشنج کا مرض ہے جو کہ بہت کم لاحق ہوتا ہے تاہم اگر اس کا علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

    Parkinson's

    اس کا بیکٹریا جلد پر کسی چوٹ یا خراش کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے اور عام طور پر یہ مٹی، زمین اور کھاد میں پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سڑک پر کسی چوٹ لگنے یا خراش آنے پر ٹیٹنس سے بچاؤ کا انجیکشن لگایا جاتا ہے۔

    بڑی عمر کے افراد کو ٹیٹنس کی ویکسین تب لگائی جاتی ہے جب فرش، سڑک یا ایسی جگہ سے زخم آئے جہاں پر کلوسٹریڈیم ٹیٹانی پائی جاسکتی ہو جو کہ ٹیٹنس کا سبب بنتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیٹنس کی ویکسین رعشے کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

    Health

    حالیہ دنوں میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق عام طور پر دستیاب ٹیٹنس کی ویکسین رعشے کے مرض (پارکنسنز بیماری) کو روکنے کیلئے بھی مفید ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیٹنس کے بیکٹیریا اس بیماری کے خلیوں پر کس طرح حملہ آور ہوتے ہیں اس بات کا تو علم نہیں لیکن محققین کا خیال ہے کہ یہ ناک میں موجود اعصابی خلیوں سے دماغ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ریکارڈ کا جائزہ لیا جس میں بڑی عمر کے افراد کو کسی بھی قسم کی دی گئی ویکسینز کے سبب رعشے کے خطرات میں اضافہ یا کمی دیکھی گئی۔

    Physiotherapy for Parkinson's Disease

    1500افراد پر تحقیق کی گئی جن لوگوں میں رعشے کی تشخیص ہوئی ان کی عمریں 45 سے 75 سال تھیں پھر ان کا موازنہ پانچ گُنا بڑے کنٹرول گروپ سے کیا گیا جو بیماری میں مبتلا تو نہیں تھے لیکن ان میں اس بیماری سے ملتی جلتی خصوصیات تھیں۔

    تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ رعشے کے مریضوں کی 1.6 فیصد تعداد کو بیماری کی تشخیص سے قبل ٹیٹنس کی ویکسین لگائی گئی تھی جبکہ صحت مند افراد میں یہ شرح 3.2 فیصد تھی۔

    وہ افراد جنہوں نے حال ہی میں یہ ویکسین لگوائی تھی ان میں اس بیماری کے خلاف حفاظتی اثر زیادہ تھا اور دو برسوں کے اندر کسی میں بھی پارکنسنز کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر ایریئل اسرائیل کا کہنا تھا کہ ویکسین لگے ہونے کو جتنا کم عرصہ گزرا ہوتا ہے بیماری کی تشخیص کے امکانات اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔