Tag: Texas floods

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 119 ہوگئی

    امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 119 ہوگئی

    امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے 173 افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

    سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق:

    امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ سیلاب کے باعث کیئر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی، ہلاک ہونے والوں میں کیمپ کا عملہ بھی شامل ہے، ریاست بھر میں 28 بچوں سمیت 89 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    سیلاب کے بعد 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور ڈرونز استعمال کیے جارہے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے رکھا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    دریں اثنا ٹیکساس میں ہلاکت خیز سیلاب کے بعد اسٹاف کی کمی پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا ہے، سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے انسپکٹرجنرل کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔

    ٹرمپ نے ٹیکساس ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا، ہلاکتیں بڑھ گئیں

    چک شومر نے کہا ہے کہ قومی موسمیاتی سروس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، کیا اسٹاف کی کمی سے وارننگ میں تاخیر یا درستگی میں کمی آئی؟ ٹیکساس میں فلیش فلڈ سے 91 افراد ہلاک ہوئے، 28 بچے بھی شامل ہیں۔

    امریکی میڈیا نے کہا کہ نیشنل ویدر سروس کا سان انتونیو دفتر بھی عملے کی کمی کا شکار ہے، سیلاب کے دوران وارننگ کوآرڈینیٹر کی نشست خالی تھی، ٹرمپ نے وفاقی کٹوتیوں سے ہلاکتوں کے تعلق کو مسترد کردیا ہے۔

  • امریکی ریاست میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہو گئی

    امریکی ریاست میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہو گئی

    امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو چار ہو گئی ہے، مرنے والوں میں 28 بچے بھی شامل ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں اب 5 ویں دن میں داخل ہو گئی ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کیر کاؤنٹی میں تھی جہاں امریکی حکام نے مشہور مسٹک سمر کیمپ سے لاپتا 28 لڑکیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی ہے تاہم ان کی لاشیں تاحال نہیں مل سکی ہیں۔

    ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سیلاب کی تباہ کاری کی شدت دیکھ کر کہا کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ ریاست میں 4 جولائی کے تباہ کن سیلاب میں زیادہ بچے اپنی جان نہیں گنوا بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹیاں بھی اس علاقے میں سمر کیمپ میں ایک دہائی سے شرکت کرتی رہی ہیں۔


    صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات، غزہ میں جنگ بندی کا اعلان نہ ہو سکا


    ٹیکساس کے مختلف شہروں میں تیز بارش اور آندھی نے شہر کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، سیکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، سڑکیں بند اور ٹرین سروس معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دیا، وہ جمعہ کو متاثرہ ریاست کا دورہ بھی کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سیلاب زدہ مقام پر غلط وقت پر زبردست بارش ہوئی ہے، مقامی لوگ ایک طویل ویک اینڈ منا رہے تھے اور جب بہت سے لوگ سو رہے تھے تو اس دوران سیلاب بہت تیزی سے خطرناک حد تک بڑھ گیا۔

  • ٹرمپ نے ٹیکساس ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا، ہلاکتیں بڑھ گئیں

    ٹرمپ نے ٹیکساس ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا، ہلاکتیں بڑھ گئیں

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا، سیلاب سے ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں اب تک 68 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    امریکی صدر کے اقدام سے کیر کاؤنٹی میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ ​​مہیا ہو سکے گی، امداد میں عارضی رہائش اور گھر کی مرمت کے لیے گرانٹ، غیر بیمہ جائیداد کے نقصانات کے لیے کم لاگت والے قرضے بھی دیے جائیں گے۔


    امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش سے تباہی


    دریائے گواڈیلوپ کے کنارے یوتھ کیمپ کے لاپتا 27 بچوں کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے، حکام نے بتایا اب تک آٹھ سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، وسطی ٹیکساس میں ہفتے کے اختتام پر سیلاب کی متعدد وارننگ جاری کی گئی ہیں۔