Tag: Texas Governor

  • گورنر ٹیکساس نے مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا

    گورنر ٹیکساس نے مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا

    امریکا میں گورنر ٹیکساس نے مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر ٹیکساس کا کہنا تھا کہ ٹیکساس میں شریعت کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی شرعی شہر ہے۔

    گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا قرار دیا۔

    اسلامی سینٹر کے وکیل کا اِس منصوبے کے دفاع کے لیے کہنا ہے کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے، گورنر کا ردعمل دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہ نائن الیون ہو۔

    دوسری جانب گزشتہ ہفتے ہزاروں یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے مسجد اقصیٰ پر چڑھائی کردی تھی، اس دوران فلسطینی مسلمانوں کو بھی داخلے سے روک دیا تھا۔

    یہودی آبادکاروں کی یہ بہت بڑی تعداد اپنے مذہبی تہوار کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی منصوبہ بندی کر کے آئی تھی۔

    اسرائیل کی انتہا پسند مذہبی پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز‘زوی سکوٹ‘نے بھی اس موقع پر مذہبی رسومات ادا کیں۔ ہزاروں یہودی مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے ساتھ مزہبی رسومات ادا کرتے رہے۔

    غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے، ایک دن میں 32 فلسطینی شہید

    فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام یروشلم کے گورنریٹ کے مطابق اس موقع پر یہودی آباد کاروں نے یہودی رسومات بھی مسجد اقصیٰ میں ادا کیں اور باب الرحمہ تک آزادانہ گھومتے رہے۔

  • امریکا میں اب غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، نیا قانون منظور

    امریکا میں اب غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، نیا قانون منظور

    ٹیکساس: امریکا میں اب غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، ریاست ٹیکساس کے گورنر نے قانون پر دستخط کر دیے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں نیا قانون منظور ہو گیا ہے، جس سے پولیس کو غیر قانونی تارکینِ وطن کی گرفتاری کی اجازت مل گئی ہے، اور ججوں کو غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے احکامات جاری کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا۔

    قانون کے مطابق جو بھی تارکین وطن غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوگا اسے گرفتار کر لیا جائے گا، پیر کو امریکی ریاست ٹیکساس میں گورنر گریگ ایبٹ نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے اس نئے قانونی مسودے پر دستخط کیے ہیں۔

    اس قانون نے پولیس کو سرحد پار کر کے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنے کا اختیار دے دیا ہے، اور ریاست کے ججوں کو بھی یہ اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو بے دخل کرنے کے احکامات جاری کر سکیں۔

    غیر قانونی تارکینِ وطن چاہے وہ میکسیکیو کے شہری ہوں یا نہ ہوں، انھیں واپس انہی مقامات پر بھیج دیا جائے گا جہاں سے وہ امریکا میں داخل ہوئے تھے، امریکی کسٹمز اور سرحدی حکام نے ٹیکساس میں میکسیکو کے ساتھ دو سرحدی گزرگاہوں ایگل پاس اور ایل پاسو کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

    امریکا میں تارکینِ وطن کا معاملہ مرکزی حکومت کے دائرۂ کار میں آتا ہے لیکن ٹیکساس میں برسرِ اقتدار ری پبلکن پارٹی مسلسل اپنے حدود سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے، ریاست ٹیکساس لگ بھگ 65 ہزار تارکینِ وطن کو امریکا کے دیگر حصوں میں منتقل کرچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ بل 4 کی اس توثیق کی وجہ سے وفاقی حکومت کے ساتھ ایک ممکنہ قانونی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

    گورنر ایبٹ نے صدر جو بائیڈن پر الزام لگایا کہ وہ ٹیکساس میں ’غیر قانونی داخلے کی لہر‘ کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں، انھوں نے دعویٰ بھی کیا کہ اس اقدام سے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد میں 50 سے 75 فی صد کمی آئے گی۔ انھوں نے کہا بائیڈن کی جان بوجھ کر بے عملی نے ٹیکساس کو اپنے آپ کو بچانے پر مجبور کر دیا ہے، حد تو یہ ہے کہ اب تنظیمیں بھی لوگوں کو اسمگل کر رہی ہیں یہاں۔