Tag: Texas

  • ٹیکساس: کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ، 8 افراد ہلاک

    ٹیکساس: کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ، 8 افراد ہلاک

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں کنسرٹ کے دوران بھگڈر مچنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ نے مقامی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران بھگڈر مچنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب این آر جی پارک میں آسٹرو ورلڈ فیسٹیول جاری تھا کہ اس دوران کچھ افراد نے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بھگڈر مچی اور متعدد افراد پیروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوئے۔

    ہیوسٹن کے فائر چیف افسر نے سیموئل پینا نے کم از کم آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ کے وقت ریپر ٹریوس اسکاٹ پرفارم کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ہلاک افراد کی موت کی وجوہات کا علم نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کچھ بتایا جاسکے گا۔

    پینا نے مزید بتایا واقعے کے سترہ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے 11 کو دل کا دورہ پڑا تھا، اس کے علاوہ جائے وقوعہ پر کئی لوگوں کا علاج بھی کیا گیا، جہاں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کی بڑی فتح: امریکی نمائندگان نے 1.2ٹریلین ڈالر پیکج منظور کرلیا

    دلخراش واقعے سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضاکار سڑک پر ہی متعدد افراد کو مصنوعی سانس فراہم کررہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کم از کم 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دس سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

    دو روزہ ایونٹ کی افتتاحی کنسرٹ میں 50,000 افراد موجود تھے، ایونٹ کے ٹکٹ اس سال مئی میں فروخت کے لیے پیش کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے تھے، جب کہ گزشتہ سال کوویِڈ کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

    حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے فوراً بعد شو کو ختم کر دیا گیا اور دوسرے دن کا پروگرام بھی منسوخ کر دیا گیا ہے

  • امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گھر پر گر کر تباہ

    امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گھر پر گر کر تباہ

    ٹیکساس: امریکی بحریہ کا ایک لڑاکا طیارہ ٹیکساس میں ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    یہ واقعہ اتوار کی صبح کو پیش آیا، طیارے میں موجود دونوں فوجی پائلٹس شمالی ٹیکساس کے ایک گھر کے پچھلے حصے میں طیارے کے گرنے سے قبل ہنگامی طور پر نکل آئے تھے، تاہم وہ گر کر شدید زخمی ہو گئے۔

    طیارہ حادثے کی وجہ سے تین گھروں کو شدید نقصان پہنچا، مقامی حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حادثے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا، تاہم ایک پائلٹ کا پیراشوٹ بجلی کی لائن میں پھنس گیا، جب کہ دوسرا بھی قریب ہی ملا، پولیس حکام کے مطابق ایک پائلٹ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں پائلٹس میں ایک انسٹرکٹر تھا جب کہ دوسرا ان کا زیر تربیت طالب علم تھا، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • بائیڈن انتظامیہ کے لیے امیگریشن بحران درد سر بن گیا

    بائیڈن انتظامیہ کے لیے امیگریشن بحران درد سر بن گیا

    واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکسس کی سرحد پر 14 ہزار مہاجرین نے خیمے قائم کرلیے، اگست میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے لیے امیگریشن بحران درد سر بن گیا، ریاست ٹیکسس کی سرحد پر 14 ہزار مہاجرین نے خیمے بنالیے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ سرحد سے غیر قانونی داخلے کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کی۔

    ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے ڈی پورٹیشن فلائٹس منسوخ کردیں تاہم ہوم لینڈ سیکیورٹی کا دعویٰ ہے کہ وسطیٰ امریکا کو ڈی پورٹیشن فلائٹس جا رہی ہیں۔

  • ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت پائلٹ پُر سکون رہا، حیران کن ویڈیو

    ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت پائلٹ پُر سکون رہا، حیران کن ویڈیو

    ٹیکساس: امریکا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت پائلٹ کا پُر سکون انداز اس وقت سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو گیا جب اس حادثے کی ویڈیو سامنے آئی، پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد کہا ’اس کے لیے معذرت دوستو!‘۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک پائلٹ نے نہایت پُر سکون انداز میں ہیلی کاپٹر کریش کر کے لوگوں کو حیران کر دیا، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے پائلٹ کی بے حد پذیرائی کی۔

    یو ٹیوب پر پوسٹ ہونے والی تین منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 9 جنوری کو البانے، ٹیکساس میں پیش آئے واقعے میں ماہر پائلٹ کس طرح بے حد پُر سکون طریقے سے رابنسن R44 ہیلی کاپٹر کریش کو سنبھالتا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے ایک ہوائی پٹی سے ہیلی کاپٹر اڑایا، سب کچھ ٹھیک لگ رہا تھا، کہ اچانک اس نے بائیں جانب کی طرف رخ کر لیا، اور پھر بیپنگ کا شور ہوا، چند ہی سیکنڈز بعد اس کی بلندی میں تیزی سے کمی آنے لگی اور پائلٹ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے لگا، لیکن آخر کار ہیلی کاپٹر خشک گھاس والی زمین پر گر گیا۔

    کریش ہونے کے باوجود ہیلی کاپٹر نے آگ نہیں پکڑی، اور وہ سیدھا ہی زمین پر پڑا رہا، حادثے میں ہیلی کاپٹر کو کافی نقصان پہنچا، تاہم اس میں موجود ایک پائلٹ اور دو سوار بالکل محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد ایک آواز نے پوچھا، سب لوگ ٹھیک ہیں؟ سب نے خیریت سے مطلع کیا تو پائلٹ نے کہا ’اس کے لیے معذرت دوستو!‘

    پائلٹ نے بعد میں ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس ہیلی کاپٹر کی دن میں تیسری پرواز تھی، لیکن یہ اڑان ناخوش گوار رہی، زمین سے تقریباً 120 فٹ اونچائی پر انجن سے آوازیں آنے لگیں اور پھر وہ مکمل طور پر فیل ہو گیا۔

  • امریکا: بدترین حالات میں بھی لوگ ایمانداری نہ بھولے

    امریکا: بدترین حالات میں بھی لوگ ایمانداری نہ بھولے

    امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر سان انٹونیو میں ایک اسٹور کی مالک مشکل وقت میں بھی لوگوں کی ہمدردی دیکھ خوش ہوگئیں۔

    سان انٹونیو میں ایک اسٹور کی مالک بونی ولادیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کافی سارے نوٹ بکھرے نظر آرہے ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے اسٹور کے باہر پانی کی بوتلیں رکھتی تھیں تاہم آج جب وہ اسٹور پر آئیں تو تمام بوتلیں غائب تھیں۔

    یاد رہے کہ ریاست ٹیکسس اس وقت تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کی زد میں ہے، ریاست میں حالات دگرگوں ہیں اور کھانے کی اشیا اور پینے کے صاف پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    اسٹور مالک نے لکھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ لوگ اس وقت مصیبت میں ہیں تاہم وہ اس طرح پانی کی بوتلیں غائب ہونے سے نہایت دلگرفتہ ہوئیں، لیکن جیسے ہی انہوں نے اسٹور کا دروازہ کھولا انہیں بے شمار نوٹ بکھرے نظر آئے۔

    So I went into work today to check up on my store and they took all the water I had outside my store 😟 understandable…

    Posted by Bonnie Valdez on Wednesday, February 17, 2021

     

    دراصل لوگوں نے پانی کی بوتلیں اٹھا کر اس کی قیمت بند اسٹور کے دروازے کے نیچے سے اندر کھسکا دی تھی جنہیں دیکھ کر اسٹور مالک نہایت خوش ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ 620 ڈالرز ہیں، وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے اسٹور نے اس وقت کئی ڈالرز کما لیے جب وہ بند تھا۔

    مذکورہ پوسٹ پر لوگوں نے بے شمار تعریفی کمنٹس کیے اور کہا کہ ایسے مشکل وقت میں بھی لوگوں کی ایمانداری قابل ستائش ہے۔

    یاد رہے کہ 30 سالہ تاریخ کے بدترین برفانی طوفان سے ریاست ٹیکسس میں نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے، ریاست میں کئی روز سے بجلی اور پانی کی فراہم منقطع ہے۔

    لوگ اپنے گھروں میں ہیٹنگ سسٹم سے محروم ہیں اور شدید سردی سے اب تک متعدد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید برفانی طوفانوں کا امکان ہے جس سے لگ بھگ 15 کروڑ شہری متاثر ہوں گے، اس وقت ملک کا 73 فیصد سے زائد حصہ مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا ہے۔

  • شدید سردی، امریکی ریاست میں پانی اور بجلی بھی غائب، خوفناک مناظر

    شدید سردی، امریکی ریاست میں پانی اور بجلی بھی غائب، خوفناک مناظر

    امریکی ریاست ٹیکسس میں تاریخ کے بدترین برفانی طوفان نے تباہی مچادی، لاکھوں لوگ 2 روز سے پانی اور بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں، سخت موسم کے باعث اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کی کئی جنوبی ریاستیں اس وقت شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں تاہم ریاست ٹیکسس سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

    ریاست میں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ایسے سرد ترین موسم میں تقریباً 20 لاکھ کے قریب افراد 2 روز سے پانی و بجلی سے محروم ہیں۔

    لوگ لکڑیاں جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے باعث لکڑیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے، علاوہ ازیں گروسری اسٹورز میں بھی اشیائے ضرورت کم پڑ گئی ہیں۔

    ہیٹنگ سسٹم معطل ہوجانے کے باعث گھروں میں موجود اشیا برف بن چکی ہیں۔

    ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے فش ٹینک کی تصویر شیئر کی جو مکمل طور پر جم چکا ہے اور اس کے اندر موجود مچھلی مرچکی ہے۔

    شہر ڈلاس سے ایک اور تصویر سامنے آئی جس میں ایک گاڑی لیک ہوتے پانی کے پائپ کے نیچے کھڑی تھی جو اب جم چکی ہے۔

    شدید موسمی حالات اور حادثات کے باعث اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    حکام کے مطابق یہ برفانی طوفان 30 سالہ تاریخ کا بدترین طوفان ہے، حکام نے حالات مزید بگڑنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

    نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید برفانی طوفانوں کا امکان ہے جس سے لگ بھگ 15 کروڑ شہری متاثر ہوں گے، اس وقت ملک کا 73 فیصد سے زائد حصہ مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا ہے۔

  • چڑیا گھر کی انتظامیہ کو فرار کوے کی تلاش، ہاۓ، ہیلو کرسکتا ہے!

    چڑیا گھر کی انتظامیہ کو فرار کوے کی تلاش، ہاۓ، ہیلو کرسکتا ہے!

    چڑیا گھر کی انتظامیہ کو فرار کوے کی تلاش، ہاۓ، ہیلو کرسکتا ہے!

    امریکا کے چڑیا گھر سے ایک کوا ٹریننگ سیشن کے دوران فرار ہوگیا، چڑیا گھر انتظامیہ نے عوام سے اسے ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکسس کے ڈلاس چڑیا گھر سے یہ کوا دوران ٹریننگ فرار ہوا، ڈلاس زو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اونکس نامی کوے کو ایک برڈ شو کے لیے تربیت دی جارہی تھی جس کے دوران وہ اڑ گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کوے کو پہچاننا آسان ہے کیونکہ یہ دوسرے کووں سے مختلف ہے اور اس کے سینے پر سفید فر ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dallas Zoo (@dallaszoo)

    بیان کے مطابق کوا انسانوں سے دوستانہ رویہ رکھتا ہے، اور ہائی ہیلو کہنے اور اپنا نام پکارنے کے قابل ہے۔

    انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ اگر یہ کوا کہیں نظر آئے تو اسے خود سے پکڑنے کے بجائے چڑیا گھر میں اطلاع دی جائے۔

  • امریکا: بدبخت بیٹے نے ماں پر تشدد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا

    امریکا: بدبخت بیٹے نے ماں پر تشدد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا

    امریکا میں بدبخت بیٹے نے ماں کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا، پولیس نے 15 سالہ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں اتوار کی شب پولیس کو ایک گھر سے کال موصول ہوئی جہاں سے تشدد کا واقعہ رپورٹ کیا گیا۔

    پولیس وقوع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ 15 سالہ نو عمر بیٹے نے اپنی 50 سالہ ماں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا، بہیمانہ تشدد سے ماں کی موت واقع ہوچکی تھی۔

    ملزم کے والد نے 911 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کی تھی۔ واقعہ گھر میں لگے سرویلنس کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوگیا جس کی فوٹیج پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔

    پولیس کے وہاں پہنچنے پر ملزم گھر پر موجود نہیں تھا تاہم علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران جلد ہی لڑکا گھر کے قریب سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے ملزم پر قتل کے الزامات عائد کیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اسکول سے غیر حاضر بچوں کے گھر جب پولیس پہنچی تو کیا دیکھا……..دل دہلادینے والی خبر

    اسکول سے غیر حاضر بچوں کے گھر جب پولیس پہنچی تو کیا دیکھا……..دل دہلادینے والی خبر

    ٹیکساس: امریکا کے شہر ٹالٹی میں ایک خاتون اچانک گھر میں گر کر مر گئیں، ان کے دو چھوٹے بچے یہ دیکھ کر ڈر گئے اور انھوں نے خود کو گھر میں بند کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو چھوٹے بچے گھر میں اپنی مردہ ماں کے پاس پائے گئے، معلوم ہوا کہ بچوں کی ماں کئی دن قبل فرش پر گر کر مر گئی تھیں۔

    یہ دل دوز واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ٹالٹی میں پیش آیا، مقامی حکام کا کہنا تھا کہ بچے اسکول سے غائب تھے تو اساتذہ نے ان کی 71 سالہ ماں کونی ٹیلر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا جس پر انھوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

    جمعہ 25 ستمبر کو جب پولیس اہل کار بچوں کے گھر پہنچے تو دروازہ بچوں نے ہی کھولا جن کی عمریں 5 اور 7 سال ہیں، جب کہ ان کی ماں مر چکی تھیں اور فرش پر ان کی لاش پڑی تھی۔

    ٹالٹی کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ بچوں نے ماں کے موبائل فون سے پولیس کو فون کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انھیں موبائل کو ان لاک کرنے کا پاس ورڈ معلوم نہیں تھا۔

    پولیس کے مطابق بچے اس واقعے سے بہت خوف زدہ ہو گئے تھے، اس لیے وہ باہر ہی نہیں نکلے، وہ اپنے پڑوسیوں کو بھی نہیں جانتے تھے، چناں چہ وہ گھر ہی پر رہے اور جو کچھ فریج اور کچن میں موجود تھا، وہ کھاتے رہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جب وہ گھر پر پہنچے تو بچے صحت مند دکھائی دے رہے تھے جب کہ ماں طبعی طور پر مر گئی تھیں، یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں بچے خاتون کے اپنے نہیں تھے بلکہ لے پالک تھے، اور حال ہی میں خاتون نے انھیں گود لیا تھا۔

    بعد ازاں، بچوں کو واپس چائلڈ پروٹیکٹو سروسز بھیج دیا گیا، مقامی ایجوکیشن حکام نے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جو بچوں کے والدین کے ساتھ بھی روابط جوڑے رکھتے ہیں۔

  • ٹیکساس پرائمری اسکول ملالہ یوسفزئی سے موسوم

    ٹیکساس پرائمری اسکول ملالہ یوسفزئی سے موسوم

    ٹیکساس : ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کےلیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی ریاست ٹیکساس میں پرائمری اسکول کا ملالہ یوسفزئی کے نام سے موسوم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر شوگرلینڈ کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی نے اپنے ایک نئے پرائمری اسکول کا نام پاکستان کی گل مکئی ملالہ یوسف زئی سے منسوب کردیا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فورٹ بینڈ انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ کی جانب سے ضلع کے ’ایلیمنٹری اسکول نمبر 51‘ کا نام تجویز کرنے کےلیے اساتذہ، والدین، اسٹاف طلبہ، کمیونٹی اور بورڈ ارکان سمیت دیگر افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    کمیٹی نے اسکول کےلیے 100 کے قریب نام تجویز کیے تھے جس میں تعلیم باالخصوص بچیوں کی تعلیم کےلیے ملالہ یوسفزئی کے نام کا انتخاب کیا گیا جس کیلئے کمیٹی اجلاس میں باقاعدہ ووٹنگ بھی کی گئی تھی۔

    ملالہ یوسفزئی ایلیمنٹری اسکول تاحال زیر تعمیر ہے جس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سنہ 2020 میں کیا جائے گا۔

    اسکول ڈسٹرکٹ کے سربراہ ڈاکٹر چارلس لوبر کا کہنا ہے کہ اسکول کے افتتاح کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے اور ہماری خواہش ہے کہ ملالہ یوسفزئی اس تقریب میں شریک ہوں۔

    ڈاکٹر چارلس لوبر کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کی شرکت ہمارے لیے اعزاز اور کمیونٹی کیلئے ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں : ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

    یاد رہےکہ دسمبر 2014 میں لڑکیوں کےتعلیم کےلیے بےمثال جدوجہد کرنےوالی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر ہر پاکستانی کا سرفخرسے بلند کردیاتھا۔

    مزید پڑھیں : ملالہ یوسفزئی کو امریکا کا لبرٹی میڈل بھی دے دیا گیا

    خیال رہے کہ 2014 میں ہی سوات کی ڈائری گرل ملالہ یوسفزئی کو امریکا کا لبرٹی میڈل اور ایک لاکھ ڈالرکی انعامی رقم دی گئی تھی، ملالہ کو یہ میڈل تعلیم کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔