Tag: Texas

  • انوکھے عاشق کی اپنی گرل فرینڈ کو خوفناک طوفان کے سامنے شادی کی پیشکش

    انوکھے عاشق کی اپنی گرل فرینڈ کو خوفناک طوفان کے سامنے شادی کی پیشکش

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی نے ایک خوفناک طوفان کی موجودگی میں اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کردیا۔

    اظہاِر محبت کے لیے وقت اور جگہ کی قید نہیں، ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ٹیکساس میں دیکھنے میں آیا، جہاں خطرناک ہوا کے بگولے کا سایہ سر پر منڈلا رہا تھا اور ایسے میں ایک انوکھے عاشق نے اپنی خاتون دوست کو شادی کی پیشکش کر دی۔

     

    خاتون کے مطابق جب لوگ طوفان سے بچنے کے لیے محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں ہوں ایسے میں کسی کا پروپوز کرنا خود کسی طوفان سے کم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے پاس ہاں کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، کیوں کے سوچنے کے لیے وقت بلکل نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ امریکہ کی کئی ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہاما اور ویسکونسن میں بگولوں نے تباہی مچا دی، بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والے مکانات بھی تہس نہس کر دیئے جبکہ حکام نے شہریوں نے کو انتباہ کیا ہے کہ وہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا میں پولیس کا سیاہ فام خاتون پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر

    امریکا میں پولیس کا سیاہ فام خاتون پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک سیاہ فام اسکول ٹیچر کے ساتھ ایک سال قبل ہونے والی پولیس گردی کی ویڈیو منظر عام آنے کے بعد امریکا بھر میں شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں سیاہ فام افراد کے ساتھ پولیس گردی کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں، ایک سال قبل ٹیکساس کے شہرآسٹن میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کی سیاہ فام خاتون ٹیچر کو زدو کوب اور تعصب پر مبنی جملے کہنے کی ویڈیو منظر عام آنے پر امریکا بھر میں شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید فام پولیس اہلکار کس طرح ایک سیاہ فام نہتی خاتون کو زدو کوب کر رہا ہے۔ سفید فام پولیس اہلکار نے نہ صرف خاتون کو بری طرح زمین پر پچھاڑا بلکہ گرفتار کرنے کے بعد اس سے پوچھا کہ سفید فام افراد سیاہ فام افراد سے کیوں خوف کھاتے ہیں؟

    ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس چیف نے معذرت کرتے ہوئے واقعے کے شفات تحقیقات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پولیس پولیس گردی کا شکار ہونے والی سیاہ فام خاتون اسکول ٹیچر برائن کنگ کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر وہ آج بھی خوفزد ہ ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا میں سفید فام پولیس اہلکاروں کا سیاہ فام افراد کے ساتھ ناروا سلوک ایک عرصے سے بحث کا شکار ہے ۔

    اس معاملے پر کمیونٹی کے بڑے رہنماؤں سمیت امریکی صدر براک اوباما بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود تاحال پولیس گردی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی۔

     

  • امریکا میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ

    امریکا میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک اور نہتا شخص پولیس گردی کا نشانہ بن گیا۔

    امریکا میں پولیس کے ہاتھوں نہتے افراد کا قتل تقریبا روز کا معمول بن گیا ہے، ایسا ہی ایک واقع امریکی ریاست ٹیکسس میں رونما ہوا جب ایک شخص نے گرفتاری کیلئے اپنے ہاتھ ہوا میں بلند کئے تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کرنے کے بجائے گولیاں مار کر قتل کر دیا، جس کی ویڈیو ایک راہ گیر نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر لی۔

    اطلاعات کے مطابق ایک عورت نے پولیس کو کال کی کہ اس کے شوہر اکتالیس سالہ گلبرٹ نے اسے اور اس کے بیس روز کے بچے پر تشدد کیا ہے جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر گلبرٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن جب ملزم نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کی رضا مندی کا اظہار کیا تو اسے گولی مار دی گئی۔

    گلبرٹ اور دنوں پولیس اہلکار ہسپانوی نژاد بتائے جاتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار جسم پر لگائے گئے کیمروں کے بغیر تھے اور ابتدائی بیان میں انہوں نے گلبرٹ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر گولی چلانے کا اعتراف کیا تاہم ایک شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو نے دونوں پولیس اہلکاروں کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر انتظامی چھٹی پر بھیج کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • ایبولا وائرس امریکا جا پہنچا

    ایبولا وائرس امریکا جا پہنچا

    ٹیکساس : امریکا میں ایبولا وائرس کا پہلا کیس منظر عام پر آگیا ہے، وائرس سے متاثرہ شخص ریاست ٹیکساس کا رہائشی ہے۔

    مغربی افریقا کے کئی ممالک میں تین ہزار سے زائد افرد کو موت کے منہ میں دھکیلنے والاخطرناک وائرس ایبولا امریکا جا پہنچا، امریکی محکمہ صحت کا تصدیق کرتے ہوئےکہنا تھا کہ متاثرہ شخص امریکی ہے اوراسے ڈیلاس کے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ شخص افریقی ملک لائیبیریا سے ریاست ٹیکساس پہنچا تھا، ایبولاوائرس کا پہلا کیس ہے، جوافریقا سے باہر منظر عام پر آیا ہے۔

  • ٹیکساس :فرانسیسی پائلٹ ایئرریس ورلڈ چمپئن شپ کا فاتح قرار

    ٹیکساس :فرانسیسی پائلٹ ایئرریس ورلڈ چمپئن شپ کا فاتح قرار

    فرانسیسی پائلٹ نکولس وینوف نے امریکہ میں ہونے والی ایئرریس جیت لی۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ کے چھٹے مرحلے کاانعقاد کیا گیاجس میں فرانسیسی پائلٹ نے میدان مارلیا۔ ریس میں دنیا بھر کے پائلٹس نے حصہ لیا۔

    چیمپئین شپ میں حصہ لینے والے جانباز ہوائی کرتب بازوں نے ایسے منفرد کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والے دم بخود ہوگئے۔ پائلٹس نے تین سو ستر کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جہاز کو دو حصوں کے درمیان سے گزار کر سب کو حیران کرڈالا۔

    فرانسیسی پائلٹ نے چون اعشاریہ ایک ایک آٹھ سیکنڈز کے وقت میں کامیابی حاصل کی۔ ریس کا اگلا مرحلہ لاس ویگاس میں شیڈول ہے۔ جبکہ سیزن کا اختتام آسٹریا میں چھبیس اکتوبر کو ہوگا

  • امریکہ کا میکسیکو سرحد پراضافی گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ

    امریکہ کا میکسیکو سرحد پراضافی گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ

    ٹیکساس : امریکہ نے غیرقانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے میکسیکن سرحد پر ایک ہزار نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر رک پیری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے امیگریشن قوانین مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ سرحدی کمانڈر جنرل جان نکولس کو ہدایت جاری کردی ہے کہ ایک ہزار نیشنل گارڈ کو سرحد پر تعینات کیا جائے تاکہ غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ رک سکے ۔

    امریکی سرحدی فورسز گزشتہ نو ماہ کے دوران ستاون ہزار سے زائد لوگوں کو غیرقانونی طور پر میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہونے پر گرفتار کر چکی ہیں۔