Tag: Textile Exhibition

  • جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گھریلو مصنوعات کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش کا میلہ 9 جنوری کو سجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ”ہیم ٹیکسٹائل‘‘ 9 جنوری 2024 سے 12 جنوری تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوگی۔

    نمائش کی تیاریاں اپنے آخری مراحل پر پہنچ گئیں، نمائش میں پاکستانی کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں۔ جرمن قونصل خانے کراچی کی جانب سے ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کے لیے نمائش کنندگان کو بڑی تعداد میں ویزے بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں اس مرتبہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں منصوعات کی تقریباً 2600 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہوں گے، 9 جنوری کو ہیم ٹیکسٹائل کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں اس سال کے پینل ٹاک کا موضوع ٹیکسٹائل کے مصنوعات کے ڈیزائن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہے، جس میں تجارتی میلے کی اہم ترین خصوصیات اور ٹیکسٹائل صنعت میں حالیہ پیش رفت کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل کی نمائش میں ٹیکسٹائل کے ایکسپورٹرز کے لیے عالمی نئے رابطوں ملاقاتوں اور وسیع نیٹ ورک کا ذریعہ بنتی ہے۔

    ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی پویلین بھی بنایا گیا ہے جس میں پاکستان سے متعلق گھریلو مصنوعات بھی پیش کی جائیں گی، ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستان چوتھا سب سے بڑا بین الاقوامی نمائش کنندہ ہے، فرینکفرٹ انتظامیہ کی جانب سے مندوبین کے لیے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

  • لاہور میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی چار روزہ نمائش کامیابی سے جاری

    لاہور میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی چار روزہ نمائش کامیابی سے جاری

    لاہور : پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی چار روزہ نمائش ٹیکسپو2019 ایکسپو سینٹر لاہور میں تیسرے روز بھی جاری رہی، جس میں 53 ممالک سے بزنس مندوبین اور پاکستان کے بڑے شہروں سے230ٹیکسٹائل کاروباری نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

    اس چار روزہ نمائش ٹیکسپو میں ملک کے بڑے برانڈز کی مصنوعات کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں، نمائش میں ریڈی میڈ گارمنٹس، تولیے، بیڈ شیٹس، لیدر، فیشن گارمنٹس اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

    گزشتہ روز کانفرنس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے منسلک شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکسٹائل مصنوعات کو درپیش مسائل اور اس کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کیں اور اس کی ایکسپورٹ اور امپورٹ کے حوالے سے باہمی تجارت کی ضرورت پر زور دیا۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹاسک فورس برائے ٹیکسٹائل ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ کپڑے کی صنعت پاکستان میں بہت اہم ہے،کپڑے کی برآمدات 45 فیصد ہیں جبکہ ملک کی کل معیشت کا 51 فیصد کپڑے کی صنعت سے وابستہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کپڑے کی صنعت میں پچاس فیصد کپاس کا کردار ہے، کپڑے کی صنعت کی برآمدات میں چین سب سے آگے دوسرے نمبر پر بھارت کا چار اعشاریہ سات، بنگلہ دیش کا چار اعشاریہ چھ اور15ویں نمبر پر پاکستان کا ایک اعشاریہ سات فیصد حصہ ہے۔

    ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ چین میں ورکر کی ڈیلی ویجپاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہے یہی وہ نقطہ جس سے سی پیک میں پاکستان کو فائدہ لینا چاہیے اور اسی پر غیر ملکی صنعت کاروں کو چین سے پاکستان شفٹ کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل برآمدات کا 57 فیصد ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے جبکہ عالمی سطح پر ہونے والی برآمدات میں پاکستان کا حصہ 2 فیصد سے بھی کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برآمدات کو بہتر بنانے کے لئے ہم مختلف رپورٹس کا جائزہ لے رہے اور اپنی پوزیشن کا اندازہ کر رہے ہیں، ٹیکسپو پاکستان کا سافٹ امیج بھی بہتر بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ٹریڈ پروموشن اور ایکسپورٹ بھی شامل ہے جس سے نمٹنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر یہ چار روزہ نمائش اپنی اہمیت کے لحاظ سے بہت بڑی نمائش ہے جس کے لئے بیرون ممالک میں کمرشل اتاشیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا جبکہ اس نمائش کے انعقاد میں پنجاب حکومت سمیت دیگر تمام اداروں نے بھی معاونت کی ہے،انہوں نے کہا کہ2016کے بعد یہ دوسری بڑی نمائش ہے۔