Tag: Textile exports

  • دو سال بعد ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں اضافہ

    دو سال بعد ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں اضافہ

    کراچی: پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ دو سال بعد برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اگست 2024 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات جون 2022 کے بعد کی بلند سطح پر آ گئی ہے، جولائی کے مقابلے اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 29.4 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست 24 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 1 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی، جولائی 24 می ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 1 ارب 27 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی، اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 12.8 فی صد اضافہ ہوا۔

    رواں مالی سال 2 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 5.3 فی صد اضافے سے 2 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال 2 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 2 ارب 77 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

  • ٹیکسٹائل برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر

    ٹیکسٹائل برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر

    اسلام آباد: ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل تیسرے مہینے اضافہ ہوا ہے، اپٹما کا کہنا ہے کہ فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب41 کروڑ ڈالرز رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 1 فی صد کی معمولی کمی جب کہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر 20 فی صد کا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 11.16 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا ہے۔

    بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم 11.22 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں معمولی کمی ہوئی ہے، تاہم فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.41 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 20 فی صد زیادہ ہے۔

  • ٹیکسٹائل کی برآمدات میں نمایاں کمی

    ٹیکسٹائل کی برآمدات میں نمایاں کمی

    اسلام آباد : رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینے کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 9.49 فیصد کم ہو گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023 کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 14.63 فیصد کمی ہونے کے بعد 16 ارب 50 کروڑ ڈالر رہ گئی تھیں۔ جبکہ پاکستان کی کل مصنوعات کی برآمدات 12.71 فیصد کمی کے ساتھ 27 ارب 54 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو اس سے گزشتہ مالی سال 31 ارب 78 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔

    پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اگست کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات گھٹ کر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 3 ارب 5 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

    پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ تیار ملبوسات کی برآمدات جولائی تا اگست بالحاظ قدر 11.95 فیصد سکڑ گئیں تاہم بالحاظ مقدر اس میں 25.71 فیصد اضافہ ہوا۔

  • ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    کراچی : آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت ٹیکسٹائل برآمدات نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے اپٹما عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 2ارب 81 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ایک سال میں پونے3 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی کمی آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائے پروگرام کی رقم جتنی ہے۔

    اپٹما کے مطابق جون2022 کے مقابلے جون 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی، جون 2022 کے1.71ارب ڈالر کے مقابلے جون 2023 میں برآمدات 1.48ارب ڈالر رہی۔

    مالی سال 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 15فیصد کی نمایاں کمی ہوئی، مالی سال 2023 میں 12ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 16ارب 51کروڑ ڈالر رہی۔

    مالی سال 2022 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 19 ارب 32 کروڑ ڈالر تھی، اکتوبر 2022سے مسلسل 9 ماہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مالی سال 2022 میں تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹائل کی برآمدات 19ارب 30کروڑ ڈالر تھیں۔

  • رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ برائے شماریات

    رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ برائے شماریات

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 5ارب 50کروڑ 62لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا ۔

    جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2017-18ء) کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 5ارب 50کروڑ 98لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 10.58 فیصد کا اضافہ ہوا ،جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 1.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.21ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

    تاہم تولیہ کی برآمدات میں 2.24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، تولئے کی برآمدات سے 31کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 0.28کے معمولی اضافے سے ایک ارب 2کروڑ ڈالر رہیں۔

    کاٹن کارڈڈ کی برآمدات میں 100فیصد کمی ہوئی ، خام کپاس کی برآمدات 72فیصد کمی سے ایک کروڑ 37لاکھ ڈالر تک رہیں ، جبکہ کاٹن یارن کی برآمدات 15فیصد کمی سے 47کروڑ ڈالر تک رہیں ۔

  • ٹیکسٹائل اورکپڑوں کی برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ

    ٹیکسٹائل اورکپڑوں کی برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے چوتھے ماہ اکتوبر 2014ء میں پاکستان سے ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.108 بلین ڈالر سے بڑھ کر 1.180 بلین ڈالر تک آگئی تھیں ، وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال برآمدات کے مجموعی حجم میں 2.75 فیصد سے 25.132 بلین ڈالر اضافہ ہوا جو کہ 2012ء میں 24.460بلین ڈالررہی تھیں۔

    ٹیکسٹائل مصنوعات کے حساب سے کم معیار کی مصنوعات جیسے کہ کاٹن کلاتھ کی برآمدات میں 22.31 فیصد ‘ کاٹن یارن کی برآمدات میں 1.81 فیصد اور کاٹن کارڈیڈ کی برآمد میں 98.22 فیصد کمی آئی تاہم خام کاٹن کی برآمد میں اکتوبر میں 58.08 فیصد اضافہ ہوا ۔

    بنے بنائے خیموں کی برآمد میں 153 فیصد اور سلک کی برآمد میں اس ماہ میں 520 فیصد اضافہ رہا، نٹ ویئر کی برآمد میں 1052ء فیصد ‘ بیڈویئرز کی برآمد میں 7.06 فیصد ‘ تولیوں کی برآمد میں 4.22 فیصد اور ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ۔

    جولائی تا اکتوبر کی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات کے حجم میں 6.96 فیصد سے 7.962 بلین ڈالر کمی آئی۔