Tag: textile mills.

  • گیس بحران:  پنجاب کی 400 ٹیکسٹائل ملز بند ،   ہزاروں ملازمین بے روزگار

    گیس بحران: پنجاب کی 400 ٹیکسٹائل ملز بند ، ہزاروں ملازمین بے روزگار

    لاہور : پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند ہونے سے 400 کے قریب ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں ، جس سے ایک ارب ڈالر کی ایکسپورٹ میں کمی کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بعد ملک میں گیس کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا، پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو چوتھے دن بھی گیس کی فراہمی بند ہے، جس کے باعث 400 کے قریب ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہیں۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یکم جولائی سے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فراہمی معطل کی ہے اور بجلی بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ایکسپورٹرز کو برآمدی ارڈر پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ہزاروں ڈیلی ویجرز بھی فارغ ہوگئے ہیں ، کیونکہ مہنگے ڈیزل سے ٹیکسٹائل ملز چلانا ممکن نہیں۔

    ملزآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ گیس نہ ملنے سے ٹیکسٹائل ملز بند ہیں جس سے ایک ارب ڈالر برامدات کم ہوں گی۔

    گوہر اعجاز اپٹما نے خط کے ذریعے وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل برامدات میں ممکنہ کمی سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس بندش سے ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ضائع ہوجائے گا ، شہباز شریف فوری نوٹس لیں اور گیس بحال کی جائے۔

  • پنجاب: ٹیکسٹائل ملز مالکان کا 6 دسمبرکو ہڑتال کا اعلان

    پنجاب: ٹیکسٹائل ملز مالکان کا 6 دسمبرکو ہڑتال کا اعلان

    لاہور: پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 6 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 6 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کے لئے گیس کی قیمتوں میں کمی جائے۔

    آپٹما کے مرکزی رہنما اعجاز گور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ستر سے زائد ٹیکسٹائل ملیں بند ہوچکی ہیں، جس کے باعث لاکھوں کی تعداد ملازمین بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    رہنماؤں کا کہناتھا کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو بجلی اورگیس دوسرے صوبوں کی نسبت مہنگی مہیا کی جارہی ہے، سندھ میں گیس کی قیمت 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ پنجاب میں 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے فراہم کی جا رہی ہے۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسو سی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ منصفانہ برتاؤ نہیں کیا جا رہا۔ آپٹما رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

    واضح رہے کہ ملکی کُل برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ تقریباً 60 فیصد ہے۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی مسلسل گھٹتی برآمدات کے باعث ملکی برآمدات میں میں کمی آرہی ہے۔

  • عدالت نےاوگرا کو گیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیا

    عدالت نےاوگرا کو گیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیا

    کراچی: اوگرا کو صنعتی اداروں سےگیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیاگیا۔سندھ ہائیکورٹ نےوفاق،وزارت پیٹرولیم اور اوگراسےجواب طلب کرلیا۔ تین ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سےاُن کےوکیل نےسندھ ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیاکہ صنعتی اداروں سےگیس کی فی یونٹ قیمت تیرہ روپےوصول کی جاتی تھی،

    گذشتہ حکومت نے اسےبڑھاکر سو روپےفی یونٹ کردیا تھا،جس پر صنعتی اداروں کےدعوے پرسندھ ہائیکورٹ نے اضافےکانوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔اب موجودہ حکومت نےبھی یہ قیمت اچانک بڑھاکردو سو روپےفی یونٹ کردی ہے۔ٹیکسٹائل ملزکے وکیل کاکہنا تھاکہ اس قدر اضافے سےانڈسٹری کودس کروڑروپےیومیہ اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑےگا۔

    عدالت نے آئندہ حکم تک صنعتی اداروں سےاُوگرا کوگیس کی فی یونٹ قیمت تیرہ روپےسےزیادہ وصول نہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔