Tag: Textile Sector

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کل 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کل 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کل 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی ، ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کیلئے مراعات رکھی گئی ہیں جبکہ بند ٹیکسٹائل ملزکی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جانے کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں ٹیکسٹائل پالیسی پیش کی جائے گی اور کمیٹی 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی، ای سی سی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے ٹیکسٹائل پالیسی کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کیلئے مراعات رکھی گئی ہیں جبکہ بندٹیکسٹائل ملزکی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جانے اور ٹیکسٹائل برآمدی صنعتوں کوبجلی گیس میں رعایت دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئی ٹیکسٹائل مل لگانے کےلئے خصوصی پیکج رکھاگیاہے، موثرٹیکسٹائل پالیسی نہ ہونے سےگزشتہ دورمیں 200ملز بند تھیں، وزیراعظم کی ہدایت پر پانچ سالہ پالیسی تیار کی گئی ہے۔

    چیئرمین اپٹما عادل بشیر کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی سےانڈسٹری کی بحالی کیلئےپرامید ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل کے حل کیلئے وزارت تجارت نے 1.78 ارب کی رقم جاری کئے گئے تھے ،مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہمارے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل حل ہوجائیں گے، نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈی ایل ٹی ایل کو بھی جلد ہی رقم جاری کی جائے گی۔

  • پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس سستی

    پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس سستی

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صوبہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس سستی کر دی، نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گیس کے نرخ یکساں کر دیے گئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں گیس کے نرخ 1400 سے کم کر 600 روپے فی یونٹ کر دیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس کے نرخ دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ تھے۔

    صوبہ پنجاب میں مہنگی گیس ہونے کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال کے دوران 100 سے زائد ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی تھیں۔

    ٹیکسٹائل ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخوں میں کمی کے فیصلے سے پنجاب کی بند انڈسٹری چل سکے گی۔

    دوسری جانب اپٹما رہنما گوہر اعجاز نے کہا کہ گیس کے نرخ کم کرنے سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوسکے گا۔