Tag: thai king

  • سیکیورٹی محافظ سے ملکہ، تھائی بادشاہ کی ملازمہ سے سرپرائز شادی

    سیکیورٹی محافظ سے ملکہ، تھائی بادشاہ کی ملازمہ سے سرپرائز شادی

    بنکاک: تھائی لینڈ کے نومنتخب بادشاہ نے اپنی تاج پوشی سے قبل بڑا سرپرائز دے کر سب کو حیران کردیا، انہوں نے اپنی سیکیورٹی گارڈ سے شادی کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن کی تاج پوشی کی تقریب جاری تھی کہ انہوں نے یک دم لوگوں کو مخاطب کر کے سرپرائز دینے کا اعلان کیا۔

    ماہا وجیرالونگ نے اعلان کیا کہ وہ اپنی سیکیورٹی سدہتا اپنی اہلیہ اور شاہی خاندان کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، یہ سنتے ہی وہاں موجود شاہی ملازم ایک پھولوں سے بھری ٹرے لے کر پہنچا اور اُس نے وہ بادشاہ کے سامنے کی۔

    مزید پڑھیں: تھائی لینڈ: نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تیاریاں، 4 ارب سے زائد خرچہ

    ماہا وجیرالونگ نے سدہتا سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا جس پر وہ راضی ہوگئیں اور پھر تاج پوشی سے قبل دونوں کی مقامی رسم کے مطابق شادی ہوئی۔

    شادی کی تقریب سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائی گئی اور تاج پوشی کے بعد سدہتا کو ملکی کہہ کر مخاطب کیا گیا۔ تھائی لینڈ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدہتا ازدواجی بندھن میں بندھنے سے قبل ماہا وجیرالونگ کورن کی فضائی میزبان اور ولی عہد کی ذاتی محافظ تھیں۔

    یاد رہے کہ وجیرالونگ کو والد کی وفات کے دو برس بعد شاہی خاندان کی جانب سے تخت کی ذنہ داری سونپی گئی تھی البتہ رسم و رواج کے مطابق انہوں نے دو سال سوگ مکمل ہونے کے بعد حلف اٹھایا۔ تاج پوشی کی تقریب پر چار ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئے تھے۔ تقریبات کا انعقاد 4 مئی سے 6 مئی تک جاری رہے گا۔

  • تھائی بادشاہ دنیا کے سب سے امیراورقدیم حکمران نکلے

    تھائی بادشاہ دنیا کے سب سے امیراورقدیم حکمران نکلے

    بنکاک: تھائی بادشاہ بھومیبل ادلیادیج دنیا کی عمرترین شاہی شخصیت کے طورپرابھر کرسامنے آئے ہیں۔

    غیرملکی میگزین کے مطابق بادشاہ کے کل اثاثوں کی کل مالیت 35 بلین ڈالر ہے۔

    تھائی باددشاہ کو ایک اعزاز اورحاصل ہے، وہ دنیا میں سب سے طویل عرصہ حکومت کرنے والے حکمران ہیں۔ انہوں نے جون 1946 میں عنانِ سلطنت اپنے ہاتھ میں لی تھی اور ان کو تھائی لینڈ پرشاہی کرتے 68 سال بیت چکے ہیں۔

    متحدہ عرب امارت کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان 23 بلین ڈالرکے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور سعودی عرب کے مرحوم فرماں روا شاہ عبداللہ 18 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبرپررہے۔

    بادشاہ ادلیادیج کی جائیداد اور سرمایہ کاری کا تمام تر انتظام و انصرام کراؤن پراپرٹی بیورو نامی ادارے کے سپرد ہے جو نا تو سرکاری ادارہ ہے اور نا پرائیوٹ بلکہ اس کی علیحدہ ایک حیثیت ہے۔