Tag: Thai PM

  • تھائی لینڈ کی وزیراعظم کے اثاثو کی مالیت جان کر ہر کوئی حیران

    تھائی لینڈ کی وزیراعظم کے اثاثو کی مالیت جان کر ہر کوئی حیران

    تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا نے اپنے اثاثے ظاہر کر دیے۔ جنہیں جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی وزیر اعظم کے 400 ملین ڈالرز سے زیادہ کے اثاثوں میں 20 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے 200 ڈیزائنرز کے ہینڈ بیگ اور کم از کم 75 لگژری گھڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت تقریباً 50 لاکھ ڈالرز بتائی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا سابق وزیراعظم تھاکسن شیناواترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال تھائی وزیر اعظم کے عہدے کا منصب سنبھالا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق پیتونگاترن شیناوترا قومی انسدادِ بدعنوانی کمیشن (NACC) کو اپنے اثاثوں اور واجبات کا اعلان کرنے کی پابند تھیں، اسی سلسلے میں آج انہوں نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے۔

    اُن کے اثاثوں میں لندن اور جاپان میں جائیدادیں بھی شامل ہیں، جبکہ خاتون وزیرِ اعظم کے پاس نقد رقم اور انہوں نے سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے۔

    اس سے قبل تھائی لینڈ نے پاکستان اور افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس متعارف کروادی تھی۔

    تھائی ای ویزا سروس کا اطلاق یکم جنوری 2025 کو صبح 10 بجے سے ہوگیا، پاکستان اور افغان میں تھائی ویزا کے خواہشمند غیرملکی شہریوں کو نئے آن لائن ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دینا ہوگی جس کا ای میل ایڈریس https://www.thaievisa.go.th ہوگا۔

    ای ویزا کی درخواست منظور ہونے کے بعد، درخواست دہندگان کو ایک تصدیقی ای میل موصول ہوگی۔ اس ای میل کی ایک پرنٹ شدہ کاپی روانگی کے وقت ایئر لائن کو اور آمد پر تھائی امیگریشن حکام کو پیش کرنی ہوگی۔

    سفارت خانہ 24 دسمبر 2024 تک ذاتی طور پر ویزا کی درخواستیں قبول کرتا رہے گا۔ اضافی پوچھ گچھ کے لیے، درخواست دہندگان قونصلر[email protected] پر ای میل کے ذریعے سفارت خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    حملوں کا خطرہ، تھائی لینڈ میں اسرائیلی سیاحوں کیلئے الرٹ جاری

    ڈیجیٹل درخواست کے عمل کی طرف یہ اقدام پاکستان اور افغانستان میں مسافروں کے موثر قونصلر خدمات کو برقرار رکھتے ہوئے ویزا کے طریقہ کار کو جدید بنانے کے لیے تھائی لینڈ کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم سزا سے بچنے کے لیے اچانک بیرونِ ملک فرار

    تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم سزا سے بچنے کے لیے اچانک بیرونِ ملک فرار

    بنکاک: تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگلک شناوترا عدالتی فیصلے سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک دبئی فرار ہوگئیں۔

    تھائی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اپنے خلاف کرپشن کیس کا فیصلہ آنے اور سزا سے بچنے کے لیے اچانک بیرونِ ملک فرار ہوگئی، ینگلک کی اچانک روانگی پر شہری اور انتظامیہ حیران ہیں۔

    خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ تھائی لینڈ سے فرار ہوکر دبئی جاسکتی ہیں۔

    یاد رہے 50 سالہ سابق تھائی وزیراعظم کے خلاف مہنگے چاولوں کی سبسڈی کے حوالے تحقیقات شروع کی گئیں تھی جس کے بعد عدالت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، مقدمے کی اگلی سماعت 25 اگست کو تھی جس میں سپریم کورٹ کے ججز سزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ سناتے۔

    مقامی سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مجرمانہ غفلت پر جاری اس ٹرائل میں ینگلک کو 10 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی تاہم وہ سزا سے بچنے کے لیے اچانک بیرونِ ملک فرار ہوگئی۔

    گزشتہ روز عدالتی پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم کے حامیوں اور اُن کے پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد اظہارِ یکجہتی کے لیے سپریم کورٹ کے باہر جمع تھی تاہم اسی دوران اُن کے بیرونِ ملک فرار ہونے کی خبر سامنے آئی جس کے بعد سب حیرت مین مبتلاء ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔