Tag: Thailand

  • ‘قرنطینہ فری سفر’ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا اہم اعلان

    ‘قرنطینہ فری سفر’ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا اہم اعلان

    بنکاک: عالمی سطح پر کرونا کیسز میں کمی کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے کرونا پابندیوں پر نرمی کی جارہی ہے ایسے میں تھائی لینڈ نے بھی اہم اعلان کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یکم نومبر سے ویکسین شدہ سیاحوں کے لئے اپنی سرحدیں کھول دے گا، تھائی وزیراعظم پریوت چن اوچا کی جانب سے کئے گئے رات کہا گیا کہ کہ ملک ” کم خطرے والے ممالک ” سے ہوائی سفر کرنے والے سیاحوں کے لئے اپنی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تھائی وزیراعظم نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ سیاح جب تھائی لینڈ پہنچیں گے تو انہیں منفی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی، منفی ٹیسٹ کے بعد وہ ملک بھر میں آزادانہ سفرکرسکتے ہیں۔

    اس اعلان کے ساتھ ہی مکمل ویکسی نیشن کرانے والے سیاحوں کے لئے موجودہ پابندیوں نمایاں طور پر نرم ہوگئی ہے ، اس س قبل تھائی لینڈ داخل ہونے والے افراد کو کم از کم سات دن قرنطینہ سے گزرنا ہوتا تھا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کم خطرہ سمجھے جانے والے دس ممالک میں برطانیہ، امریکا، چین اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا وبائی کرونا سے پہلے تھائی لینڈ سالانہ 40 ملین سیاحوں کو اپنے دلکش ساحلوں اور مضبوط نائٹ لائف کی طرف راغب کرنا تھا، تھائی لینڈ سیاحت کو اپنی قومی آمدنی کا 20 فیصد بھی بتاتی ہے۔

    لیکن کووڈ سے متعلق سفری پابندیوں نے معیشت کو خراب کردیا ہے جو بیس سالوں میں اس کی بدترین کارکردگی ہے

    وبائی امراض سے پہلے، تھائی لینڈ سالانہ 40 ملین سیاحوں کو اپنے دلکش ساحلوں اور مضبوط نائٹ لائف کی طرف راغب کرنا تھا، تھائی لینڈ سیاحت کو اپنی قومی آمدنی کا 20 فیصد بتاتی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال تھائی لینڈ نے سیاحت کے شعبے میں ہونی وال آمدنی میں 50 ارب ڈالر کا نقصان کیا تھا کیونکہ ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد 6.7 ملین رہ گئی تھی جو دو سال قبل 39.9 ملین ریکارڈ تھی۔

  • تھائی لینڈ میں سڑک پر بندروں کے گروپس میں گینگ وار، حیرت انگیز ویڈیو سامنے آگئی

    تھائی لینڈ میں سڑک پر بندروں کے گروپس میں گینگ وار، حیرت انگیز ویڈیو سامنے آگئی

    بینکاک: تھائی لینڈ میں ایک سڑک پر سیکڑوں بندروں کے دو گروپس کے درمیان ’کھلی جنگ‘ چھڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے وسطی ریجن کے صوبے لوپبری میں ایک غیر معمولی گینگ وار دیکھی گئی، یہ جنگ بندروں کے دو گروپس کے درمیان چھڑی، جب وہ خوراک کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔

    آن کی آن میں سیکڑوں کی تعداد میں بندر قریبی پارک سے نکلے اور ایک ٹریفک جنکشن کے قریب سڑک پر پھیل گئے، جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک جام ہو گیا، چلتی گاڑیاں رک گئیں، ڈرائیور انتظار کرنے لگے کہ بندر جائیں تو وہ آگے جائیں۔

    اس غیر معمولی گینگ وار کی ویڈیو ایک کیمرے میں قید ہو گئی، جسے بعد میں فیس بک پر شیئر کیا گیا، اور اس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بندروں کے درمیان یہ جنگ خوراک کی کمی کی وجہ سے چھڑی تھی، اور یہ واقعہ مقامی بدھ مندر کے قریب پیش آیا جو مقبول سیاحتی مقام ہے، تاہم کرونا وبا کی وجہ سے سیاحت پر پابندی ہے، اسی وجہ سے علاقے میں کوئی سیاح موجود نہیں ہے۔

    اس سے قبل سیاح جب مندر دیکھنے آتے تھے تو ان بندروں کو کھانا بھی کھلایا کرتے تھے، اب جب کہ مقامی لوگ بھی گھروں میں بند رہتے ہیں تو ان بندروں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    بندروں کی ویڈیو بنانے والے شخص نے فیس بک پر کہا کہ کچھ عرصے سے بندروں کے مابین اگرچہ کشتی اب عام ہو گئی ہے، تاہم اس طرح کا منظر انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، ایسا لگتا تھا جیسے گینگسٹر فلم کا کوئی منظر ہو۔

    افسوس ناک امر یہ تھا کہ اس گینگ وار میں کئی بندر شدید زخمی ہو گئے تھے، اور سڑک پر ان کا خون پھیلا ہوا تھا۔

  • تھائی لینڈ: سیاحوں کے لیے خوش خبری

    تھائی لینڈ: سیاحوں کے لیے خوش خبری

    بینکاک: تھائی لینڈ نے پُکیٹ جزیرے کو غیر ملکیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ نے اپنے معروف تفریحی جزیرے پُکیٹ کو غیر ملکیوں کے لیے قرنطینہ کی پابندی کے بغیر دوبارہ کھول دیا ہے، جزیرے نے سیاحوں کی پہلی پرواز کو خوش آمدید کہہ دیا۔

    جمعرات کی صبح متحدہ عرب امارات سے ایک پرواز غیر ملکیوں کے پہلے گروپ کو لے کر پُکیٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ روز پہنچی، تقریباً 30 سیاح پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے بعد ہوٹل میں منتقل ہو گئے۔

    تھائی میں ان ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہے جنھیں حکومت نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے کم از کم درمیانے خطرے والے درجے میں رکھا ہے، اور ان سیاحوں نے مکمل ویکسینیشن بھی کروالی ہو۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی دوبارہ آمد کا آغاز ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب تھائی لینڈ مارچ سے کرونا وائرس انفیکشنز کے دوبارہ پھیلاؤ پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہا ہے، دارالحکومت بینکاک میں بھی رواں ہفتے ہی سخت معاشی اقدامات عائد کیے گئے ہیں۔

    اگرچہ تھائی لینڈ میں ہر جگہ ہوٹل قرنطینہ ضروری ہے، تاہم پکیٹ میں سیاح آزادانہ طور پر پورے جزیرے پر گھوم پھر سکتے ہیں، لیکن وہ 14 دنوں تک ملک کے کسی دوسرے حصے کو نہیں جا سکتے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی بھی بار بار ٹیسٹس اور لازمی ٹریکنگ ایپس جیسی پابندیاں لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث ہو سکتی ہیں تاہم طویل لاک ڈاؤن کے بعد ان کے لیے پکیٹ کے مشہور خوب صورت سواحل پر ہالیڈے منانے کا خیال کھینچ سکتا ہے۔

  • کورونا ویکسی نییشن کرانے پر انوکھا انعام

    کورونا ویکسی نییشن کرانے پر انوکھا انعام

    بنکاک : تھائی لینڈ میں کورونا ویکسین کی مہم کا عمل تیز کرنے کے لیے انوکھی اسکیم متعارف کرا دی گئی۔ 

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو قرعہ اندازی میں گائے جیتنے کا موقع دیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے ایک خوش نصیب شخص کو مفت میں گائے دی جائے گی۔

    اس مہم کے تحت ایک سال تک ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے شہری کو قرعہ اندازی کے ذریعے 50 ہزار مالیت کی گائے جیتنے کا موقع ملے گا۔

    کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اس ضلع میں سات جون سے ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق چند دن میں ہی ضلعے میں ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں تک جا پہنچی ہے۔

     

  • تھائی لینڈ میں پاکستانی قیدیوں کے لیے خوش خبری

    تھائی لینڈ میں پاکستانی قیدیوں کے لیے خوش خبری

    اسلام آباد: حکومت نے تھائی لینڈ سے پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو واپس لایا جائے گا، پاکستانیوں کی بڑی تعداد سزا مکمل کرنے کے باوجود تھائی جیلوں میں قید ہے۔

    اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے وفاقی سیکریٹری وزارت قومی صحت کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست پرواز دستیاب نہ ہونے پر پاکستانی وطن واپس نہیں آ سکے، اب تھائی لینڈ سے پاکستانیوں کو لانے کے لیے خصوصی پرواز چلائی جائے گی، اس لیے وزارتِ صحت تھائی لینڈ کو کیٹگری B سے A میں شامل کرے۔

    مراسلے کے مطابق وزارت صحت کی درجہ بندی لسٹ میں تھائی لینڈ کی کیٹگری بی ہے، تھائی لینڈ نے پاکستان کو کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، بتایا گیا کہ تھائی لینڈ میں کئی ماہ سے کرونا کی لوکل ٹرانسمیشن نہیں ہو رہی، کرونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

    پاکستانی نوجوانوں کیلیے تھائی لینڈ حکومت کا بڑا اعلان

    مراسلے میں کہا گیا کہ وزارت صحت تھائی لینڈ میں کرونا صورت حال کا از سر نو جائزہ لے، کیٹگری میں تبدیلی سے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں آسانی ہوگی۔

    مراسلے کے مطابق بی کیٹگری ممالک سے آنے والوں کے لیے کرونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ کیٹگری میں تبدیلی پر تھائی لینڈ سے آنے والوں کا پی سی آر ٹیسٹ نہیں ہوگا۔

  • ہوٹل سے متعلق منفی خیالات کا اظہار امریکی شہری کو مہنگا پڑگیا

    ہوٹل سے متعلق منفی خیالات کا اظہار امریکی شہری کو مہنگا پڑگیا

    بنکاک : تھائی لینڈ کے ایک ہوٹل سے متعلق اپنے منفی خیالات کا اظہار کرنا امریکی شہری کو مہنگا پڑگیا، ہوٹل انتظامیہ نے مذکورہ شخص پر ہوٹل میں بوتل لانے پر15 ڈالر کا اضافی چارج لگادیا۔

    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ہوٹل میں مقیم ایک امریکی شہری نے ہوٹل سروسز استعمال کرکے اس سے متعلق منفی ریویو لکھ دیا جو اس کیلئے وبال جان بن گیا۔

    اسمارٹ فون موبائل ایپس یا پھر انٹرنیٹ کے ذریعے چیزیں یا پھر سروسز حاصل کرنے پر ردِ عمل میں ریویو لکھنے میں احتیاط کریں ورنہ آپ کو جیل ہوسکتی ہے۔

    سروسز اور مصنوعات سے متعلق ریویو لکھنا ہم لوگوں کی عادت ہوتی ہے، ایسے میں چیز اچھی لگنے پر ہم اس کی تعریف کرتے ہیں جبکہ نہ پسند آنے پر اس کی برائیاں بھی لکھ دیتے ہیں۔

    ان ہی ریویوز کو پڑھنے کے بعد دوسرا شخص اس کے استعمال کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ بھی آسانی سے کرسکتا ہے۔ اس سلسلے میں تھائی لینڈ کے ایک ہوٹل سے متعلق ایک ریویو سروس استعمال کرنے والے مسافر کے لیے وبال جان بن گیا۔

    منفی ریویو لکھنے کی پاداش میں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ شخص پر ہوٹل میں بوتل لانے پر15 ڈالر کا اضافی چارج لگادیا گیا تھا تاہم بات چیت اور رضامندی کے بعد اس جرمانے کو ہٹادیا گیا تھا۔

    اس کے باوجود اس شخص نے ہوٹل سے متعلق منفی ریویو پوسٹ کردیا جس کے باعث کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت اس شخص کو سات سال تک کی قید اور تھائی لینڈ میں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

  • سفری پابندیوں کے باجود جہاز کا سفر ممکن، مگر کیسے؟

    سفری پابندیوں کے باجود جہاز کا سفر ممکن، مگر کیسے؟

    کرونا وائرس نے جہاں دنیا کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے وہیں سیاحت بھی اس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے، باقاعدگی سے سفر اور سیاحت کرنے والے بے حد پریشان ہیں، ایسے ہی افراد کے لیے تھائی لینڈ میں انوکھا اقدام کیا گیا ہے۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی سفری پابندیاں ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو ہوائی سفر کا تجربہ دینے کے لیے تھائی لینڈ میں جہاز کے اندر کیفے بنایا گیا ہے۔

    کیفے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں کھڑے ایک کمرشل جہاز کے اندر بنایا گیا ہے جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کیبن جیسی بیٹھنے کی سہولیات موجود ہیں۔

    جہاز میں بنے کیفے میں جانے والے کچھ افراد کاک پٹ کا بھی دورہ کرتے ہیں۔

    تھائی لینڈ کی معیشت کا انحصار سیاحت پر ہے جسے کرونا وائرس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔

    چین کے بعد تھائی لینڈ ہی وہ پہلا ملک تھا جہاں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب تک ملک میں بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد 3 ہزار 400 ہے۔

    ملک میں اب تک کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 58 ہے۔ تھائی لینڈ کی حکومت ان ممالک کے ساتھ سفری پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے جہاں وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہے۔

  • کرونا ویکسین کی آزمائش فیصلہ کن مرحلے داخل

    کرونا ویکسین کی آزمائش فیصلہ کن مرحلے داخل

    بینکاک: تھائی لینڈ کے سائنس دانوں نے پیر کو بندروں کو کو وِڈ 19 ویکسین کی دوسری تجرباتی ڈوز دے دی، انھیں اب ایک اور مثبت نتیجے کا انتظار ہے جس کے بعد اکتوبر کے آغاز میں انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز شروع ہونے کا راستہ ہموار ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تھائی ویکسین ان کم از کم 100 ویکسینز میں سے ایک ہے، جن کے عالمی سطح پر اس وقت وسیع سطح پر تجربات جاری ہیں، دوسری طرف تباہ کن کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، اب تک دنیا بھر میں 4 لاکھ 74 ہزار 954 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 92 لاکھ 14 ہزار 500 افراد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

    تھائی ماہرین نے گزشتہ روز 13 بندروں کو ویکسین کی ڈوز دی، اب اگلے 2 ہفتے اس حوالے سے بہت اہم ہیں کہ محققین اس کی مزید آزمائش کے سلسلے میں آگے بڑھنے کا کوئی فیصلہ کریں گے۔

    بینکاک کی یونی ورسٹی Chulalongkorn کے کرونا ویکسین ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کیاٹ رُگز رنتھم نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ایک بار پھر امیون ریسپانس کا تجزیہ کریں گے، اگر یہ بہت زیادہ رہا تو اس کا مطلب ہوگا کہ یہ بہت اچھی ویکسین ہے۔

    کرونا ویکسین: چین نے وبا کے خاتمے کی امید پیدا کر دی

    تھائی حکومت اس ویکسین کی تیاری کا خرچ اٹھا رہی ہے، یہ امید بھی کی جا رہی ہے کہ اگلے سال تک مقامی سطح پر ایک سستی ویکسین تیار ہو جائے گی۔

    محققین جن بندروں پر تجربات کر رہے ہیں انھیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک کو ہائی ڈوز دی گئی ہے، دوسرے گروپ کو کم طاقت کی ڈوز دی گئی ہے جب کہ تیسرے گروپ کو کوئی ڈوز نہیں دی گئی۔ انھیں مجموعی طور پر تین انجیکشن دیے جا رہے ہیں، اور ہر مہینے میں ایک انجیکشن۔

    ایک اور ملک نے کرونا ویکسین دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا

    بندروں کو پہلی ڈوز 23 مئی کو دی گئی تھی، جس کے نتائج بہت مثبت آئے تھے، ویکسین ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہائی ڈوز گروپ میں ایک بندر اور کم ڈوز گروپ میں 3 بندروں پر اس کا نتیجہ نہایت متاثر کن تھا، اگر دوسری ڈوز کا نتیجہ بھی ایسا ہی نکلا تو انسانی آزمائش کے لیے پروگرام کے تحت 10 ہزار ڈوز کی تیاری کا آرڈر دیا جائے گا، انسانی آزمائش کے لیے بڑی تعداد میں رضاکار پہلے ہی سے پیش کش کر چکے ہیں۔

    کیاٹ رُگز رنتھم کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ جلدی اگر ہو تو یہ ستمبر تک حاصل ہوگی، تاہم ہمیں اتنی جلدی کی توقع نہیں، کم از کم نومبر تک۔

  • تھائی لینڈ میں 2 زوردار بم دھماکے

    تھائی لینڈ میں 2 زوردار بم دھماکے

    منیلا: تھائی لینڈ میں 2 زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے یالا میں ہوئے، زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر شہری مسلمان ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مسلم اسکالرز کروناوائرس سے متعلق گفتگو کے لیے ایک جگہ جمع ہوئے تھے۔ اس حملے میں تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے دستی بم سے حملہ ہوا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد کار بم دھماکے نے کئی افراد کو اپنی زد میں لے لیا۔ واقعے میں صحافیوں سمیت پولیس اہکار بھی زخمی ہوئے۔

    حملے کی ذمے داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔

    خیال رہے کہ تھائی لینڈ کے صوبے یالا میں مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے۔

  • کروناوائرس: سڑک پر تڑپنے والے بندروں نے کیا کیا؟

    کروناوائرس: سڑک پر تڑپنے والے بندروں نے کیا کیا؟

    منیلا: تھائی لینڈ میں بھوک سے تڑپنے والے بندروں نے ’’ٹاؤن ہال‘‘ پر دھاوا بول دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے پیش نظر تھائی لینڈ میں بھی شہری گھروں سے غیرضروری طور پر باہر نہیں نکل رہے اور سیاحوں پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    اس صورت حال کے پیش نظر سڑکوں پر گھومنے والے بندر بھوک سے مر رہے ہیں، گھروں میں محصور ہونے کے باعث کوئی بھی شہری بندروں کو غذا فراہم کرنے سے قصر ہے اور نہ ہی ارد گرد سیاح نظر آرہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے صوبے ’’پراچھپ‘‘ میں قائم ٹاؤن ہال پر بندروں نے غذا کی تلاش میں دھاوا بول دیا۔ اس دوران وہاں موجود کئی افراد پر بھوکے بندروں نے حملے بھی کیے۔

    کرونا وائرس، تھائی لینڈ کے سیکڑوں بندر بھوک سے تڑپنے لگے، ویڈیو وائرل

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا، تھائی لینڈ وہ ملک ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر سے لوگ سیاحت کے لیے پہنچتے تھے مگر اب صورت حال بہت مختلف ہے۔

    تھائی لینڈ آنے والے سیاح سڑک پر گھومنے والے بندروں کو کھانا ڈالتے تھے البتہ اب صورت حال یہ ہے کہ بندر بھوک سے تڑپ رہے ہیں اور انہیں کھانا دینے والا کوئی بھی نہیں ہے۔