Tag: Thailand

  • تھائی لینڈ میں بس میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک

    تھائی لینڈ میں بس میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک

    بنکاک: تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس میں آگ لگنے سے21 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے، آگ میانمار کے تارکین وطن کی بس میں لگی۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے تاک میں بس میں آگ لگنے سے 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 27 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    تھائی حکام کا کہنا ہے کہ آگ میانمار کے تارکین وطن کی بس میں لگی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    تھائی لینڈ : سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 11 جون 2016 کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں تیزرفتاری کے باعث الٹنے والی بس میں آگ لگنے سے اس میں سوار 11 اساتذہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد کا کہنا تھا کہ ٹائرپھٹ جانے کے باعث بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی تھی اوراس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    یاد رہے کہ 23 مئی 2016 کو تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رے میں اسکول میں آگ لگنے سے 17 بچیاں ہلاک ہوگئیں تھیں۔

    بنکاک: مسافربس حادثے کا شکار، 29افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 27 دسمبر2013 کو تھائی لینڈ کے صوبے پیچ بن سے دوسرے شہر چینگ رائے جانے والی مسافر بس ڈرائیور کی کوتاہی کے باعث دریا میں جاگری تھی، حادثے میں 29 مسافر ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسی جگہ جہاں آپ خود کو موت سے قریب تر محسوس کریں

    ایسی جگہ جہاں آپ خود کو موت سے قریب تر محسوس کریں

    بنکاک : موت ایسی حقیقت ہے کہ دنیا کا کوئی بھی شخص ہو، موت کو یقینی مانتا ہے، تھائی لینڈ میں ایک کیفے بنایا گیا جہاں یہاں آنے والوں کو موت سے قریب کر دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ متعارف کرایا گیا، جہاں زندگی کی اہمت کو اجاگر کرنے کے لیے موت کی تھیم کو اپنایا گیا ہے اور یہاں آنے والوں کو مختلف انداز میں موت کی یاد دلاتا رہتا ہے۔

    تھائی لیند کا یہ کیفے کسی تعزیتی تقریب کا منظر پیش کرتا ہے ، کڈ مائی ڈیتھ کیفے میں موت کے ماحول کی مناسبت سے متعلق تمام کیفیات، اور کفن دفن کے مراحل نمایاں ہیں۔

    کیفے کو سیاہ رنگ کے ساتھ ساتھ تمام غمزدہ کرنے والی چیزوں سے سجایا گیا ہے، پھولوں کی سجاوٹ ایسی ہے جیسی تعزیتی پھولوں کے ہار ہوں۔

    مینیو میں شامل ڈشز میں عمر، تکلیف، بیماری اور موت کے نام شامل ہیں، ان اشیاء کی تصاویر دیوار پر ایسی لگائی گئیں ہیں، جیسے مرنے والے کی تصویر لگائے جاتی ہے۔

    کیفے آنے والے تابوت میں لیٹ بھی سکتے ہیں جبکہ یہاں ایک خصوصی سائن بورڈ بھی لگایا گیا ہے، جس کی عبارت کا مفہوم یہ ہے کہ آپ اس دنیا سے خالی ہاتھ جائیں گے۔

    ریسٹورینٹ بنانے والوں نے کہا ہے کہ دنیا میں اب تک کم و بیش ہر موضوع پر ہوٹل بنائے جاچکے ہیں لیکن اب تک کسی کا خیال موت کی طرف نہیں گیا تھا، کڈمائی کیفے میں آنے والوں کو ایسا ماحول پیش کیا جاتا ہے کہ جس میں وہ خود کو موت سے قریب تر محسوس کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بنکاک میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ نرسیں متعارف

    بنکاک میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ نرسیں متعارف

    بنکاک : تھائی لینڈ میں مریضوں کی خدمت کیلئے روبوٹ نرسوں کو متعارف کرایا گیا ہے چینی کمپنی کی تیار کردہ روبوٹ نرسوں کو دیکھ کر ننھے مریض بھی بیحد خوش ہوتے ہیں۔

    دنیا کے کسی بھی ملک میں صحت عامہ کے شعبے کے لیے ناگزیر سمجھے جانے والے نرسنگ کے پیشے کی اہمیت وہی ہے، جو زندہ رہنے کے لیے سانس لینے کی ہے، طب کے شعبے میں بھی مختلف حیثیتوں اور صورتوں میں روبوٹ مختلف کام انجام دے رہے ہیں۔

    اس حوالے سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے چینی کمپنی کی تیار کردہ روبوٹ نرسوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    یہ روبوٹ نرسیں نہ صرف مریضوں کو دوائیاں وقت پر دیتی ہیں بلکہ مریضوں کی رپورٹس کو متعلقہ ڈاکٹر تک بھی پہنچانے کے فرائض بھی انجام دیتی ہیں، روبوٹ نرس کو دیکھ کر ننھے مریض بھی بیحد خوش ہوتے ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نرسنگ اسٹاف پر بوجھ کم کرنا اور مریضوں کے لواحقین کو بھی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    دوسری جانب انتظامیہ کا اعتراف ہے کہ مصنوعی ذہانت سے لیس خود کار مشینیں ہر ضرورت تو  پوری نہیں کرسکتیں البتہ ان کی مدد سے بہت سے کام آسان ہوجائیں گے اور نرسنگ اسٹاف پر بوجھ کم ہوجائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تھائی لینڈ کے بادشاہ کی آخری رسومات پر90 ملین ڈالرز خرچ

    تھائی لینڈ کے بادشاہ کی آخری رسومات پر90 ملین ڈالرز خرچ

    بنکاک : تھائی لینڈ کے بادشاہ کی آخری رسومات ایک سال بعد ادا کرنے کی تیاری جاری ہے ، بادشاہ کی آخری رسومات پرنوے ملین ڈالرز خرچ کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی بول ادلیادیج کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہے ، سنہری روایتی لباس، فوجی بینڈز کی آوازیں مگر سب بہت اداس ہیں، بادشاہ کے آخری دیدارکرنے کے لیے بنکاک میں شہریوں کی بڑی تعداد محل کا رخ کر رہی ہے۔

    اٹھاسی سالہ بادشاہ کی ایک سال بعد آخری رسومات پر شاہی محل نے نوے ملین ڈالرز خرچ کئے ہیں۔

    گزشتہ سال تیرہ اکتوبر کو تھائی لینڈکے بادشاہ بھومی بول ادلیادیج انتقال کرگئے تھے، جس کے بعد بادشاہ کی لاش کو سرکاری محل میں حنوط کر کے محفوظ کر دیا گیا تھا اور  بادشاہ کی موت کا غم ایک سال تک منائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔


    مزید پرھیں : تھائی لینڈ کے بادشاہ انتقال کرگئے


    تھائی لینڈ کے بادشاہ چھبیس اکتوبر کو ادا کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ تھائی بادشاہ کو 1964ء میں ان کے بھائی کے انتقال پر بادشاہ بنایا گیا، وہ امریکی ریاست میسا چوسٹ میں پیدا ہوئے تھے اورتھائی لینڈ میں 70 سال تک برسر اقتدار رہے۔

    بادشاہ بھومی بول کے جانشین 63 سالہ ولی عہد شہزادہ وجیرالونگ کورن کو عوام میں وہ پذیرائی حاصل نہیں ہے جو ان کے والد کو تھی،تھائی لینڈ کے قوانین کے مطابق عوامی سطح پر جانشینی کے معاملات پر بات کرنا قابل تعزیر جرم ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تھائی لینڈ میں اڑتے ہوئے سانپ کا لوگوں پر حملہ

    تھائی لینڈ میں اڑتے ہوئے سانپ کا لوگوں پر حملہ

    تھائی لینڈ کے ایک نیٹ کیفے میں اس وقت بھونچال آگیا جب اچانک دروازے سے ایک سانپ اڑتا ہوا اندر داخل ہوا اور اس نے وہاں بیٹھے افراد پر حملہ کردیا۔

    انٹرنیٹ پر موجود اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دروازے کے قریب کھڑا شخص اچانک اچھلتا ہے کیونکہ اس کے قریب موجود سانپ بظاہر اڑتا ہوا اس کی ٹانگوں سے چمٹتا ہے۔

    سانپ کو دیکھتے ہی وہاں موجود تمام افراد خوف کے مارے اپنی کرسیوں سے اچھل کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس دوران سانپ رینگتا ہوا میزوں کے اندر جا کر چھپ جاتا ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق مذکورہ سانپ ریٹ اسنیک تھا۔ یہ زہریلا تو نہیں ہوتا تاہم یہ انسانوں کے لیے جان لیوا ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔

    وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ اس قسم کے سانپ میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ اڑ سکے، سانپ ممکنہ طور پر ہوا کے زور سے دروازے سے ٹکرایا ہوگا اور پھر اسی طرح اڑتے ہوئے اندر داخل ہوا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھولا کی گرفتاری، پرانے ساتھیوں کا پہچاننے سے انکار

    بھولا کی گرفتاری، پرانے ساتھیوں کا پہچاننے سے انکار

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عبد الرحمان بھولا سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم وہ ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج ضرور تھا جب کہ متحدہ پاکستان  کے رہنما رؤف صدیقی نے عبدالرحمان بھولاکو  سرے پہچاننے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی گرفتاری کے بعد پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم نے پہچانے سے انکار کردیا، پرانے ساتھیوں نے بھولے کو بھلا دیا یا پھر حالات ساتھ دینے والے نہیں رہے؟ پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے عبدالرحمان عرف بھولاسے اظہار لاتعلقی کردیا۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھولا ہمارانہیں ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج تھا، ہماری ویب سائٹ پر پارٹی ممبر شپ کا فارم موجود ہے کوئی بھی شخص اُسے ڈاؤن لوڈ کر کے بھرسکتاہے‘‘۔


    پڑھیں: ’’ سانحہ بلدیہ کے بعد بھولا نائن زیرو میں روپوش رہا، اہلیہ ثمینہ ‘‘


    انسداددہشتگردی کراچی کی عدالت میں پی ایس پی کےسربراہ انیس قائم خانی نےکہابھولاان کی پارٹی کاکارکن نہیں،عبدالرحمان عرف بھولا کے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا فارم سوشل میڈیا پرتوجہ کامرکزبناہوا ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے تو بھولا کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیکٹری میں آگ لگانے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے‘‘۔


    مزید پڑھیں: ’’ سانحہ بلدیہ: مجرموں کو سرعام جلایا جائے، لواحقین کا مطالبہ ‘‘


    خیال رہے بنکاک سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار عبدالرحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا الزام ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے ملزمان کو سزا دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • پاک بھارت سیکرٹری خارجہ اورقومی سلامتی کے مشیران کی اعلیٰ سطحی ملاقات

    پاک بھارت سیکرٹری خارجہ اورقومی سلامتی کے مشیران کی اعلیٰ سطحی ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیروں نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ملاقات کی ہے۔

    دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہ مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں لائن آف کنٹرول، دہشت گردی اورکشمیر سمیت خطے میں سیکیورٹی سمیت تمام امورپربات چیت کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان گفتگو میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    کہا جارہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ اعلیٰ سطح ملاقات وزیراعظم نواز شریف اوران کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی پیرس میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے درمیان ہونے والی ذیلی ملاقات کا نتیجہ ہے۔

  • جنوبی تھائی لینڈ: اجتماعی قبرسے30 لاشیں برآمد

    جنوبی تھائی لینڈ: اجتماعی قبرسے30 لاشیں برآمد

    جنوبی تھائی لینڈ: اجتماعی قبر سے تیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں،مرنے والے میانمار اور بنگلہ دیشی تارکین وطن ہوسکتے ہیں۔

    جنوبی تھائی لینڈ میں اجتماعی قبر سے تیس افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشیں میانماراوربنگلہ دیش کے تارکین وطن کی ہوسکتی ہیں، جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کیلئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دئیے گئے۔

  • ایشین بیچ کبڈی گیمز:فائنل میں پاکستان کو ایران سے شکست

    ایشین بیچ کبڈی گیمز:فائنل میں پاکستان کو ایران سے شکست

    تھائی لینڈ : ایشین بیچ کبڈی گیمز میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ فائنل میں ایران نے پاکستان کو ہرا دیا۔ تھائی لینڈ کے شہر پکھٹ میں ایشین بیچ کبڈی گیمز کا فائنل پاکستان اور ایران کے درمیان کھیلا گیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدا سے ہی کانٹے دار مقابلہ رہا۔ ایران نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ستائیس کے مقابلے چالیس پوائنٹس سے ہرا کر بیچ کبڈی گیمز میں طلائی تمغہ جیتا۔

    شکست کے بعد پاکستان کے حصے میں چاندی کا میڈل آیا۔ پاکستان نے ایشین بیچ گیمز میں دو سونے اور چار، چارچاندی اور کانسی کے تمغے سینے پر سجائے۔ دس میڈلز کے ساتھ پاکستان سولہویں نمبرپررہا۔

  • بینکاک: گناہوں کی معافی کیلئے انوکھی رسم

    بینکاک: گناہوں کی معافی کیلئے انوکھی رسم

    بینکاک: تھائی لینڈ میں  گناہوں کی معافی کیلئے پھولوں سے مزین ٹوکری پانی میں بہانے کی انوکھی رسم ادا کی جاتی ہے۔

    تھائی لینڈ میں ہر سال موسم برسات کے اختتام پر گناہوں کی بخشش کے لئے انوکھی رسم ادا کی جاتی ہے، جس میں پھولوں سے مزین ٹوکری میں شمعیں روشن کر کے اسے پانی میں بہایا جاتا ہے۔

    ملک بھر میں شہریوں کی بڑی تعداد دریاؤں اور جھیلوں کے کنارے جمع ہو کر اس رسم کو ادا کرتی ہے ۔

    تھائی عوام کا عقیدہ ہے کہ اس تہوار سے خوش ہوکر پانی کی دیوی ان کی خطاؤں کو معاف کردیتی ہے۔