Tag: Thalapathy Vijay

  • بھارتی فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے انڈسٹری سے مکمل کنارہ کش

    بھارتی فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے انڈسٹری سے مکمل کنارہ کش

    جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے مداحوں کو مایوس کردیا، انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلموں کے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

    اداکار تھلاپتی وجے نے فلم انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق فیصلہ رواں سال فروری میں کیا تھا تاہم اس کا باضابطہ اعلان گزشتہ شام اپنی سیاسی جماعت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    Tamil Films

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب وہ فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ کر اپنی پوری توجہ سیاسی سرگرمیوں پر مرکوز کردیں گے۔

    تامل فلموں کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ اپنے کریئر کے عروج پر میں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا ہے، اپنی تنخواہ چھوڑ دی ہے اور یہاں  صرف آپ کے وجے کے طور پر موجود ہوں۔

    یاد رہے کہ تھلاپتی وجے بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے وہ مایہ ناز اداکار ہیں جس کا شمار مہنگے ترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے فلموں سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان رواں سال اس وقت کیا جب بتایا جا رہا تھا کہ ان کی آنے والی فلم تھلاپتی 69 ان کی آخری فلم ہوگی جس کے لیے انہوں نے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ‘گوٹ’ بھی سپر ہٹ رہی تھی۔

  • بھارتی اداکار نے اپنی سیاسی جماعت بنا لی

    بھارتی اداکار نے اپنی سیاسی جماعت بنا لی

    جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے سیاست میں انٹری دیتے ہوئے پارٹی کا پرچم اور ترانہ متعارف کرادیا۔

    اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دلوں کو جیتنے والے وجے کے پرستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ وہ سماجی کاموں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں تھلاپتی وجے نے فروری میں فروری میں اپنی نئی سیاسی پارٹی ٹی وی کے (تمیلاگا ویٹری کزگم) کا قیام کا اعلان کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vijay (@actorvijay)

    تاہم اب اداکار تھلاپتی وجے نے چنئی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوران پارٹی پرچم اور علامت کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا، اس موقع پر پارٹی کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ تمل ناڈو کی سیاست میں فلمی ستاروں کی شمولیت نئی بات نہیں ہے، ایم جی رامچندرن، رجنی کانت، کمل ہاسن اور وجے کانت جیسے بہت سے تجربہ کار اداکار سلور اسکرین سے سیاسی اسٹیج پر آ چکے ہیں، اب اس فہرست میں تھلاپتی وجے کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vijay (@actorvijay)

    فلیگ لانچ کی تقریب کے دوران وجے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جلد ہی ایک میگا کانفرنس کا انعقاد کرے گی، جہاں وہ ٹی وی کے اصولوں اور پارٹی کے مقاصد کا خاکہ پیش کریں گے، اپنی زندگی تمل ناڈو کے لوگوں کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔

  • تھلاپتی وجے کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

    تھلاپتی وجے کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

    چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی پارٹی بنانے کے بعد سینما چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار تھلاپتی کی جانب سے کافی عرصے سے یہ توقع کی جارہی تھی کہ وہ اب سیاست کی جانب مراجعت کرنے والے ہیں تاہم اداکار نے اپنی سیاسی جماعت کا بھی اعلان کردیا۔

    اداکار تھ؛اپتی نے ایک بیان میں کہا کہ اپنی باقی رہ جانے والی دو فلموں کی تکمیل کے بعد میں تامل ناڈو میں سیاست داں بننے کے لیے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیں گے۔

    واضح رہے کہ اداکار ان دنوں اپنی آئندہ اْنے والی فلم گاٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  49 سالہ وجے کی پارٹی کے ارکان 2026 کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔