Tag: thalassemia

  • پاکستان میں تھیلیسیمیا کے کیریئرز کی تعداد 1 کروڑ سے زائد ہے، ڈاکٹر ثاقب انصاری

    پاکستان میں تھیلیسیمیا کے کیریئرز کی تعداد 1 کروڑ سے زائد ہے، ڈاکٹر ثاقب انصاری

    کراچی: ماہرِ امراض خون اور صدر عمیر ثناء فاؤنڈیشن ڈاکٹر ثاقب انصاری نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے کیریئرز کی تعداد 1 کروڑ سے زائد ہے، حکومت اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

    تفصیالت کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا پاکستان میں ہر سال 5000 بچے تھیلیسیمیا کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، اور ملک بھر میں تھیلیسیمیا میجر کے 90 ہزار مریض زندگی بھر کے لیے خون کے محتاج ہیں۔

    ڈاکٹر ثاقب انصاری تھیلیسیمیا

    انھوں نے کہا تھیلیسیمیا کی بنیادی وجہ خاندان میں شادی اور شادی سے قبل ٹیسٹ کا نہ ہونا ہے، جب کہ شادی سے پہلے خون کا ٹیسٹ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا واحد اور مؤثر حل ہے۔

    ڈاکٹر ثاقب نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے ٹیسٹ کو لازمی اور مفت کیا جائے، اور نکاح رجسٹرار کو اسکریننگ رپورٹ کے بغیر نکاح رجسٹری سے روکا جائے، ہر نکاح سے قبل تھیلیسیمیا اسکریننگ رپورٹ لازم قرار دی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ ہر ضلع میں جینیاتی مشاورت مراکز قائم کیے جائیں، اسکول و کالج نصاب میں تھیلیسیمیا آگاہی شامل کی جائے، متاثرہ بچوں کے لیے سرکاری فنڈنگ اور مفت علاج کی سہولت دی جائے، قومی سطح پر مانیٹرنگ کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے، اور شناختی کارڈ میں تھیلیسیمیا کیریئر اسٹیٹس شامل کیا جائے۔

    انھوں نے بتایا کہ عمیر ثناء فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا آگاہی اور علاج پر 20 سال سے سرگرمِ عمل ہے، یکم تا 8 مئی تھیلیسیمیا آگاہی مہم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت 5 مئی کو ہمدرد یونیورسٹی میں واک اور 7 مئی کو پریس کلب میں چراغ روشن کیے جائیں گے، اور 8 مئی کو تھیلیسیمیا ڈے پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

  • ایڈز کا شکار ہونے والے 46 بچے تھیلیسمیا کے بھی مریض ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

    ایڈز کا شکار ہونے والے 46 بچے تھیلیسمیا کے بھی مریض ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

    لاڑکانہ : رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہونے والے46بچے تھیلیسمیا کے بھی مریض ہیں، واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے وزارت قومی صحت کو ارسال کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز کے بارے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے وزارت قومی صحت کو ارسال کر دی ہے۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہونے والے46بچے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا ہیں،ان بچوں کی عمریں دو تا چودہ برس ہیں، بچوں میں ایڈز کی تصدیق غیر سرکاری ادارے کے سینٹرمیں ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر سرکاری ادارے کے تھلیسمیا سینٹر میں بچوں کو خون لگایا جاتا ہے، بچوں کو ایچ آئی وی ایڈز غیر معیاری انتقال خون سے ہوا، ایڈز سے متاثرہ 46 بچوں کو دیگر امراض بھی لاحق ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو تین ہزار ایڈز ٹیسٹ کٹس فراہم کر دیں، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں ایڈز کا تشخیصی مرکز قائم کر دیا گیا ہے، ایچ آئی وی ایڈز کا شکار بچوں کے خاندان والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • یہ بچے ہمارے گلشن کا پھول ہیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تھیلیسیمیا کے بچوں سے ملاقات

    یہ بچے ہمارے گلشن کا پھول ہیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تھیلیسیمیا کے بچوں سے ملاقات

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے گلشن کا پھول ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار خصوصی تقریب میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں میں گھل مل گئے، انھوں نے مریض بچوں سے ہاتھ ملایا، پیار کیا اور گفتگو کی۔

    [bs-quote quote=”پنجاب آپ کا اپنا گھر ہے۔ عثمان بزدار کا بلوچستان کے طلبہ کے وفد سے ملاقات۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ یہ بچے ہمارے گلشن کا پھول ہیں، ہم اپنے گلشن میں مہکنے والے پھولوں کو مرجھانے نہیں دیں گے۔

    دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے طلبہ کے ایک وفد نے ملاقات کی، عثمان بزدار نے طلبہ کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔

    وزیرِ اعلیٰ نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان میں بے پناہ وسائل موجود ہیں، ان کا بھرپور استفادہ کیا جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ملک میں تھیلیسیمیا کے 6 نئے سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے


    عثمان بزدار نے بلوچستان کے طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب آپ کا اپنا گھر ہے، ہم لاہور آمد پر آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہم دردی اور اظہار تعزیت کیا۔

  • پاکستان میں پہلی بار تھیلیسمیا میں مبتلا بچی کا کامیاب آپریشن

    پاکستان میں پہلی بار تھیلیسمیا میں مبتلا بچی کا کامیاب آپریشن

    لاہور: پاکستان میں پہلی بار تھیلیسمیا میں مبتلا بچی کا کامیاب آپریشن انجام پاگیا۔ متاثرہ بچی کی عمر صرف 5 سال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھیلیسمیا میں مبتلا 5 سال کی بچی کا پاکستان میں پہلا کامیاب آپریشن انجام پا گیا۔ ڈاکٹر معاذ نے بچی کے پیٹ سے متاثرہ تلی نکال لی۔

    5 سال کی بچی ایمن کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی سے ہے، بچی پیدائشی طور پر تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا تھی اور اسے ایک ہفتے میں 4 سے 5 مرتبہ خون تبدیل کروایا جاتا تھا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی تلی 80 فیصد تک بڑھ چکی تھی تاہم اب کامیاب آپریشن کے بعد بچی کو اب ہفتے میں صرف ایک مرتبہ خون تبدیل کروانا ہوگا۔

    بچی کا کامیاب آپریشن کیمرے کے ذریعے کیا گیا۔ یہ پہلی بار ہے جب پاکستان میں اتنی کم عمر بچی کی تلی نکالی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ خون کا مہلک مرض تھیلیسمیا موروثی مرض ہے جو والدین سے بچوں کو ملتا ہے۔ یہ مرض خون کے خلیوں کی ابنارملٹی کی علامت ہے جس کے باعث خون بننے کا عمل رک جاتا ہے۔

    تھیلیسمیا کے مریضوں کو بار بار خون کی ضرورت پڑتی ہے۔

    اس مرض کا شکار افراد اور بچے تھکے تھکے اور دیگر افراد کی نسبت غیر متحرک ہوتے ہیں۔ تھیلیسمیا کے باعث ان کی جلد زرد ہوجاتی ہے جبکہ انہیں ہڈیوں میں تکالیف کے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

    پاکستان تھیلیسمیا سینٹر کے مطابق پاکستان میں ہر سال 5 ہزار بچے ایسے پیدا ہوتے ہیں جو تھیلیسمیا کا شکار ہوتے ہیں۔

  • پاکستان میں سالانہ 5 ہزار تھیلیسمیا کا شکار بچوں کی پیدائش

    پاکستان میں سالانہ 5 ہزار تھیلیسمیا کا شکار بچوں کی پیدائش

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کی بیماری تھیلیسمیا کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان تھیلیسمیا سینٹر کے مطابق پاکستان میں ہر سال 5 ہزار بچے ایسے پیدا ہوتے ہیں جو تھیلیسمیا کا شکار ہوتے ہیں۔

    خون کا مہلک مرض تھیلیسمیا موروثی مرض ہے جو والدین سے بچوں کو ملتا ہے۔ یہ مرض خون کے خلیوں کی ابنارملٹی کی علامت ہے جس کے باعث خون بننے کا عمل رک جاتا ہے۔

    تھیلیسمیا کے مریضوں کو بار بار خون کی ضرورت پڑتی ہے۔

    اس مرض کا شکار افراد اور بچے تھکے تھکے اور دیگر افراد کی نسبت غیر متحرک ہوتے ہیں۔ تھیلیسمیا کے باعث ان کی جلد زرد ہوجاتی ہے جبکہ انہیں ہڈیوں میں تکالیف کے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔


    تھیلیسمیا کی وجہ؟

    طبی ماہرین کے مطابق خاندان میں شادیاں اس مرض کے بڑھنے کی اہم وجہ ہے۔

    علاوہ ازیں اگر دو ایسے افراد آپس میں شادی کرلیں جن میں تھیلیسمیا مائنر کے خلیات موجود ہوں تو ان کا پیدا ہونے والا بچہ تھیلیسمیا میجر کا شکار ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق شادی سے قبل خون کا ایک معمولی ٹیسٹ آئندہ آنے والی نسل کو اس مہلک مرض سے بچا سکتا ہے۔

    صوبہ سندھ میں شادی سے قبل لازمی ٹیسٹ کروانے کا بل تو موجود ہے لیکن عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 1 لاکھ سے زائد بچے تھیلیسمیا کا شکار ہیں جبکہ ہر سال ان بچوں کی تعداد میں 15 ہزار کا اضافہ ہورہا ہے جو تھیلیسمیا کے مرض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شادی سے قبل تھلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی قراردینے کا ایکٹ

    شادی سے قبل تھلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی قراردینے کا ایکٹ

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں تھلیسیمیا کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے‘ اس مقصد کے لیے پنجاب تھلیسیمیا پریونشن ایکٹ 2016ءتیا ر کر لیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق صوبے میں شادی سے پہلے تھلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد تھلیسیمیا کیرئیر ہیں جن میں سے نصف کا تعلق پنجا ب سے ہے اور ہر سال تقریبا6ہزار بچوں میں یہ مریض رونماءہوتا ہے ‘ اس مرض میں بچے 20سال تک زندہ رہتے ہیں ۔

    حکومت نے اب تھلیسیمیا کے مرض کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔ پنجاب تھلیسیمیا پریونویشن ایکٹ 2016ءتیا ر کر لیا گیا ۔ صوبے میں شادی سے پہلے تھلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے اور کسی بھی شادی شدہ جوڑے کی رجسٹریشن تھلیسیمیاکے بغیر نہیں ہو گی ۔

    ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیںجن کے مطابق اگر کسی جوڑے نے بغیر سرٹیفکیٹ کے شادی کی ہے تو ان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر کسی نکاح خواں نے بغیرسرٹیفکیٹ والے جوڑے کی شادی کروائی اور اس کو رجسٹرڈ کیا تو اس نکاح خواں کے خلاف 50ہزار روپے جرمانہ یا اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا او ر دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں ۔

    یہ ایکٹ وزیر اعلی پنجاب سے منظوری کے بعد پنجا ب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

  • کالجز کےطلبہ وطالبات کا تھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    کالجز کےطلبہ وطالبات کا تھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان میں خطرناک مرض تھیلیسیما سے بچاو کیلئے بڑے پیمانے پراقدامات کئے جارہے ہیں۔ سندھ کے سرکاری کالجوں میں طلبہ و طالبات کاتھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    حکومت سندھ نے نوجوان نسل کو تھیلیسیما سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے۔سندھ کے سرکاری کالجوں میں طلبہ و طالبات کاتھیلیسیما ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے پائلٹ پروجیکٹ تیار کیا ہے جو ڈائریکٹر جنرل کالج سندھ کو جلد ارسال کیا جائے گا۔پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں کراچی کے کالجوں میں تھیلیسیما ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

    جبکہ ڈائریکٹر جنرل کالجزڈاکٹر ناصر انصارنے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ تھیلیسیما ایک خطرناک مرض ہے ۔ٹیسٹ کا مقصد نئی نسل کو تھیلیسیمیا سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔انٹر کے سرٹیفکیٹ کا اجراء تھیلیسیما ٹیسٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔