Tag: thana lohi

  • ایک اور5 ہزارکےنوٹ ختم کرنے سے کرپشن میں کمی ہوگی، ملک ریاض

    ایک اور5 ہزارکےنوٹ ختم کرنے سے کرپشن میں کمی ہوگی، ملک ریاض

    اسلام آباد: بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نےکرپشن میں کمی کے لئے ایک اور پانچ ہزار کے نوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ کہتے ہیں ملک کو حکمران نہیں رہنماچاہیئے۔

    دسویں سی ای او سمٹ ایشیا دوہزارپندرہ اسلام آبادمیں منعقد ہوئی جس میں ملک ریاض نےخصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا ملک میں پینے کا صاف پانی نہیں،آٹھ کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، یہاں ہربڑی بیماری موجود ہےلیکن اس کاعلاج نہیں، نظام اور اس کو چلانے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

    انھوں نےمطالبہ کیا ٹیکس میں پچاس فیصدکمی کی جائے، کرپشن کےخاتمے کے لئےبانڈز ،ایک اور پانچ ہزارکےنوٹ ختم کئے جائیں۔

     سی ای او سمٹ ایشیاء کی جانب سے ملک ریاض کو بہترین کارکردگی پر بزنس لیڈر شپ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

  • ملک ریاض کو بلیک میل کر نے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    ملک ریاض کو بلیک میل کر نے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور : بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو بلیک میل کر نے والے تین ملزمان کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملک ریاض کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کے حکم پرکرنل (ر) طارق، کرنل (ر) خالد اور ڈاکٹر شفیق کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بلیک میل کرنے والوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست لوہی بھیر کے تھانے میں جمع کرو ا ئی گئی تھی جس کے ساتھ بھتہ وصول کرنے کے ثبوت بھی لگائے گئے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیاتھا کہ بلیک میلرز نے ان کیخلاف ارسلان افتخار کا نام استعمال کرکے ڈرانے کی کوشش بھی کی ۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ بلیک میلرز نے 28جون 2013کو 5کروڑ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔

  • ملک ریاض نے بھتہ خوروں کیخلاف تھانے میں درخواست دیدی

    ملک ریاض نے بھتہ خوروں کیخلاف تھانے میں درخواست دیدی

    لاہور : ملک ریاض نےپانچ کروڑروپے بھتہ طلب کرنےوالوں کےخلاف تھانہ لوہی میں درخواست دے دی، بلیک میلرزمیں ریٹائرڈ کرنل شفیق، رشید اورطارق کمال شامل،اےآروائی نیوزنےدرخواست کی کاپی حاصل کرلی۔

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اپنے وکیل بابراعوان کے ہمراہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی میں بلیک میلز کے خلاف درخواست دی۔

    درخواست میں ریٹائرڈ کرنل شفیق، رشید اورطارق کمال پر بلیک میلنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ تھانہ لوہی میں درخواست جمع کرانے بعد بابراعوان نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ ملک ریاض نےضابطہ فوجداری کے درخواست کیےساتھ ثبوت بھی دیئے ہیں۔

    بابراعوان نے بتایا کہ ڈیوٹی افسر نے درخواست کا اندراج کر لیا ہے۔ عدلیہ، قانون کے رکھوالے اور میڈیا حقائق عوام کے سامنے لائیں۔

    اس موقع پر ملک ریاض بھی اپنے وکیل بابراعوان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت میں موجود تھے۔ لیکن انہوں نے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ تفصیلات وکیل بابر اعوان بتائیں گے۔ بابراعوان کا کہنا تھا یہ ایک فوجداری جرم ہےجس کا مقدمہ درج ہوناچاہئے۔