Tag: thanks

  • اماں آپ کا شکریہ: صدارتی اعزاز پانے کے بعد علی ظفر کا ٹویٹ

    اماں آپ کا شکریہ: صدارتی اعزاز پانے کے بعد علی ظفر کا ٹویٹ

    کراچی: معروف گلوکار علی ظفر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی پانے کے بعد اپنی والدہ کے بے حد مشکور ہوئے اور ٹویٹر پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر کو گزشتہ روز صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی نوازا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں علی ظفر نے اس موقع کی تصاویر پوسٹ کیں۔

    علی ظفر نے لکھا کہ جب آپ کے پیارے آپ کی کامیابیوں پر خوش ہوتے ہیں تو اس سے زیادہ قیمتی شے اور کوئی نہیں۔

    انہوں نے خاص طور پر اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہیں جب میری والدہ تقریری مقابلوں کے لیے گھنٹوں مجھے تیاری کرواتی تھیں تاکہ میں لوگوں کے درمیان بولنے کا اعتماد حاصل کر سکوں۔

    گلوکار نے اپنی والدہ کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

    علی ظفر نے گزشتہ روز کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں وہ صدارتی تمغہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ اپنے والدین اور اہلیہ کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اس اعزاز کے لیے مداحوں کی دعاؤں، سپورٹ اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک، اس کے لوگوں اور فن و ثقافت کی ترویج کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

  • سابق جاپانی وزیراعظم  کا عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر  شکریہ

    سابق جاپانی وزیراعظم کا عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ

    اسلام آباد : سابق جاپانی وزیراعظم شنزوابے نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کےتعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم شنزوابے اپنے پیغام کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کےاظہارپرمشکور ہوں، امید ہے کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کےتعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

    جاپانی وزیراعظم کے طبی بنیادوں پر استعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے شنزوابے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کے وزیراعظم ابے شنزو کے دور میں تعلقات مزید مستحکم ہوئے، جاپان اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔

    خیال رہے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے شنزو آبے کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث وزیراعظم نے استعفیٰ دیا ہے۔

    جاپان کے 65 سالہ وزیراعظم شنزو آبے 8 سال تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے، وہ سنہہ 2012 میں وزیراعظم بنے تھے اور رواں سال ہی انہوں نے ملک کے طویل ترین وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • کوروناوائرس کیخلاف جدوجہد، وزیراعظم کا فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر

    کوروناوائرس کیخلاف جدوجہد، وزیراعظم کا فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کےخلاف جدوجہد میں فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا جبکہ فیس بک کی سی او او نے وزیراعظم عمران خان کے کوروناکے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کےخلاف جدوجہدمیں فیس بک کا پاکستان کےساتھ تعاون کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا فیس بک،واٹس ایپ کادرست معلومات فراہمی پرتعاون خوش آئندہے۔

    وزیراعظم کے پیغام پرفیس بک کی سی او اوشیرل سینڈبرگ نے جوابی پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے کوروناکے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔

    سی او او فیس بک نے کہا کہ خوشی ہے ہم وائرس کےخلاف مل کرجدوجہدکررہےہیں، لوگوں کودرست معلومات فراہم کرنےکیلئےکوشش قابل تعریف ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا بھی شیرل سینڈ برگ کو فیس بک پر جوابی پیغام میں کہنا تھا کہ امید ہےآپ خیریت سے ہوں گی، خوشی ہے ہم لاکھوں زندگیاں بہتر بنانے کیلئے مشترکہ کام کررہےہیں، آپ کی اور آپ کی ٹیم کی حمایت پر آپ کا شکریہ۔

    خیال رہے حکومت نے حال ہی میں واٹس ایپ پر کورونا ہیلپ لائن کا آغاز کیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر فیس بک کرونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا، کرونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔

    پاکستان میں سب سے زیادہ صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر ہیں۔ پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ سے زائد (لگ بھگ 41 ملین) سے زائد افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

  • اپنی مقبولیت کا سہرا شوہر کے سر سجاتی ہوں، حرا مانی

    اپنی مقبولیت کا سہرا شوہر کے سر سجاتی ہوں، حرا مانی

    کراچی : خوبرو اداکارہ حرا مانی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے مانی کی وجہ سے ہوں، اپنی مقبولیت کا سہرا اپنے شوہر سلمان شیخ عرف مانی کے سر سجاتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقبول ترین و خوبرو اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیابی و مقبولیت کا سہرا اپنے شوہر کے سر سجاتے ہوئے کہا کہ میں ایک عام سی لڑکی تھی جسے لوگ مانی کی اہلیہ کے طور پر جانتے تھے۔

    وہ اس سے قبل بھی کئی انٹرویوز میں یہ بات مداحوں کو بتاچکی ہیں کہ وہ اپنے کیرئر میں اتنی مقبولیت اپنے شوہر کی وجہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    حرا مانی کا انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر ہونے والی اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ‘میں نے حال ہی میں ایک اشتہار دیکھا جس میں ایک لڑکی ٹائر تبدیل کرتی نظر آئی، ویسے تو میں نے کبھی ٹائر تبدیل نہیں کیا لیکن اسے دیکھ کر مجھے ایک دور یاد آگیا’۔

    ان کا کہنا ہے کہ 11 سال قبل میں ایک عام لڑکی تھی جس کی شادی ایک مشہور اداکار سلمان شیخ عرف مانی سے ہوئی تھی اور لوگ مجھے بس مانی کی اہلیہ کے طور پر جانتے تھے۔

    شادی کے بعد مجھے ایک شو آفر ہوا جس کے بعد میں بہت خوفزدہ ہوگئی کہ میں کربھی پاوں گی یا نہیں لیکن مانی نے مجھے حوصلہ دیا کہ حرا سب کچھ ہوسکتا ہے، اسی لیے آج میں جو بھی کچھ ہوں، جتنی بھی مقبول ہوں سب اپنے شوہر مانی کی وجہ سے ہوں کیونکہ مانی نے ہی میرے اندر اعتماد پیدا کیا تھا۔

    اداکارہ حرا مانی کا مزید کہنا کہ یہ بہت ضروری ہے اپنی بیویوں، بہنوں اور ماؤں کو اس بات کا احساس دلانا کہ آپ کچھ ہیں اورجب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کچھ ہیں تو پھر آپ کچھ بن کردکھاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ حرا مانی معروف ڈرامے ‘دو بول’ سے شہرت پائی تھی اور حالیہ دنوں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بینر تلے بننے والے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار کیا ہے.

  • شہبازشریف کا چینی اور ترک  صدور سے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ

    شہبازشریف کا چینی اور ترک صدور سے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے اظہار تشکر کیا ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے فروغ کے لیے اپنی سر توڑ کوششیں جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حمایت پر چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردگان کو اظہار تشکر کا خط لکھا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے چینی صدر کے نام خط میں لکھا کہ کشمیر پر آپ کی حمایت پاکستان سے آپ کی پرخلوص اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔ چین نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔

    کشمیر پر چین کی حمایت پاکستان سے پرخلوص اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے

    شہباز شریف کا کہن اتھا کہ چین کے صدر نے بجا طور پر اس دوستی کو آئرن برادرز کا نام دیا ہے، وہ اور ان کی جماعت سی پیک منصوبہ کے فروغ کے لیے اپنی سر توڑ کوششیں جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے یہ یقین بھی ظاہر کیا کہ سی پیک پورے خطے میں خوشحالی کی نوید ہے، سی پیک کو بین الریاستی تعلقات کی کامیاب مثال کے طور پر تبدیل ہوتے دیکھنے کے آرزو مند ہیں۔

    کشمیر کے مسئلے پر حمایت پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات اور پرخلوص دوستی کا ثبوت ہے

    ترک صدر کے نام خط میں شہباز شریف نے لکھا کہ کشمیر کے مسئلے پر آپ کی حمایت پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات اور پرخلوص دوستی کا ثبوت ہے ، یقین دلاتے ہیں کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    خط میں شہباز شریف نے چین اور ترکی کے صدور کی قیادت میں دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

    یاد رہے چین کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے. بھارتی آئینی ترامیم سے خطےمیں تناؤ پیدا ہوگا، کشمیرکی موجودہ صورت حال پرچین کو تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات درست نہیں۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے کشمیرکی موجودہ صورت حال پراظہار تشویش کرتے ہوئے  پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • شکریہ ٹرمپ! نیتن یاہو نے مقبوضہ گولان پر ’ٹرمپ ہائیٹس‘ کا افتتاح کردیا

    شکریہ ٹرمپ! نیتن یاہو نے مقبوضہ گولان پر ’ٹرمپ ہائیٹس‘ کا افتتاح کردیا

    یروشلم : اسرائیل نے مقبوضہ گولان ہائیٹس پر صیہونی آباد کاری کے منصوبے کا افتتاح کردیا، یہودی آباد کاروں نے نئے منصوبے ’ٹرمپ ہائیٹس‘ رکھا ہے تاکہ امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پست پناہی میں ظالم اسرائیل بالکل بے لگام ہو گیا، ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے شام کی مقبوضہ گولان ہائیٹس پر صیہونیوں کو بسانے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب ایک نئی بستی کی تعمیر کا افتتاح کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساںا دارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ شام کے اس علاقے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر یہ ’سیٹلمنٹ‘ تعمیر کی جارہی ہے اس کا نام ’ٹرمپ ہائٹس‘(ٹرمپ رامات) رکھا گیا ہے۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے خود ” ٹرمپ ہائٹس“ منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مارچ کے آخر میں مقبوضہ گولان ہائیٹس پر ناجائز ریاست اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سے متعلق ایک حکم نامے پر دستخط بھی کیے تھے۔

    اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں بنیامین نیتن یاہو اور دوسرے اعلیٰ امریکی اور اسرائیلی عہدے دار بھی موجود تھے۔

    خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کہا تھا کہ” مقبوضہ گولان ہائیٹس پر اسرائیلی خود مختاری کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کا اب وقت آگیا ہے“۔ نیتن یاہو گذشتہ کئی ماہ سے امریکی صدر پر گولان ہائیٹس پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرنے کے لیے زور دے رہے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہہ چکے تھے کہ گولان کی پہاڑیاں باون سال سے اسرائیل کے زیر انتظام ہیں، اب امریکا کو کوئی اقدام کرنا چاہیے اور اس کی مذکورہ علاقے پر خود مختاری تسلیم کرلینی چاہیے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے شام کے اس علاقے پر 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا اور 1980ء کے اوائل میں اس کو غاصبانہ طور پر صہیونی ریاست میں ضم کر لیا تھا مگر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اس کے اس اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ امریکا کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک گولان ہائیٹس کو شام کا مقبوضہ علاقہ ہی سمجھتے ہیں۔

  • میزبانی پر سعودی عرب کاشکریہ ادا کرتا ہوں،شاہ محمود قریشی کا ٹوئٹ

    میزبانی پر سعودی عرب کاشکریہ ادا کرتا ہوں،شاہ محمود قریشی کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میزبانی پرسعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کےتعلقات کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاک سعودی عرب تعلقات کی بنیادبہت مضبوط ہے، تعلقات باہمی اعتماد،سپورٹ اورتعاون پرمبنی ہیں، میزبانی پرسعودی عرب کاشکریہ اداکرتاہوں۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرسے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    ملاقات میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

    اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود نے کہنا تھا کہ پاک ،سعودی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے اس دورہ سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

    خیال رہے دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کوسعودی شاہ محل میں گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا، وزیراعظم اور ان کے وفد کےاعزاز میں شاہی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا، اس موقع پر عمران خان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے اور وہاں نوافل ادا کیے جبکہ پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کی دعا مانگی۔

    وزیراعظم عمران خان کے وفد میں مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد شامل تھے۔

  • قوم کا جذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا انشااللہ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    قوم کا جذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا انشااللہ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کاجذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا، انشااللہ، شہدا اوران کے لواحقین کو سلام۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر شرکاء، وزیراعظم، وفاقی وزرا اور پارلیمنٹیرینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایمان،اتحاد،یقین محکم کا قوم کی حیثیت سے بھرپور مظاہرہ کیا گیا، قوم کا جذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا انشااللہ۔ شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام #ہمیں پیارہےپاکستان ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز یوم دفاع و شہداء پر جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا تھا، جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا۔

    آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کے لیے ہم سب یک جان ہیں، آج کا دن شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، ، 6 ستمبر کو قوم نے مکار دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے، چھ ستمبر کے دن ہر پاکستانی وطن کا سپاہی بنا، ستمبر کی جنگ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

    مزید پڑھیں : دفاع پاکستان کے لیے ہم سب یک جان ہیں، آرمی چیف

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے، پچھلی دو دہائیوں سے بہت مشکل دور سے گزرے ہیں، جنگ ابھی جاری ہے، دشمن کو ایسے مقام پر پہنچانا ہے جو ہمیں میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔

    یومِ دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، ، سیاسی مداخلت سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، اس ملک کو اللہ نے سب کچھ دیا ہے کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔

    واضح رہے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین پیش کیا گیا ، شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے گئے جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔

  • میڈیا کا شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردارہے، شکریہ پاکستانی میڈیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    میڈیا کا شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردارہے، شکریہ پاکستانی میڈیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : یومِ دفاع و شہداء 2018 کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ میڈیا کا شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردارہے، شکریہ پاکستان میڈیا، ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ دفاع و شہداء 2018 کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پرومو جاری کیا، جس میں پاکستانی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے پیغامات شامل ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاکستانی میڈیا نے پاکستان شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور قوم کو آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، شکریہ پاکستان میڈیا۔

    یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خصوصی پرومو جاری کیا تھا، جس میں نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاک فوج نے ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا نیا پرومو جاری کردیا

    اس سے قبل بھی پاک فوج کی جانب سے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ مہم کے سلسلے میں ایک نئی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں پہلی بار ملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے۔

    واضح رہے پاک فوج نے یوم دفاع و شہدا 2018 کو ’ہمیں پیار ہے پاکستان ’سے کے نام سے منفرد انداز میں منانے اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع و شہدا 2018 پر قوم کے شہیدوں اور ان کے گھر والوں کو یاد کیا جائے گا اور   قوم سے درخواست کی تھی کہ وہ 6 ستمبر یومِ دفاع و شہدا پر تمام شہدا کے گھر جا کر انھیں خراجِ عقیدت پیش کریں۔

    خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، جس کا عنوان ہمیں پیار ہے پاکستان سے ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خصوصی پرومو میں نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

  • ہمیں ریسکیو کیا جانا پاک فوج کے بغیر ممکن نہ تھا، شکریہ پاک فوج، روسی کوہ پیما

    ہمیں ریسکیو کیا جانا پاک فوج کے بغیر ممکن نہ تھا، شکریہ پاک فوج، روسی کوہ پیما

    اسلام آباد : روسی کوہ پیما وکٹر نے کہا پاک فوج کے شکر گزار ہوں انھوں نے میری اور دوست کی جان بچائی، انہیں ریسکیو کیا جانا پاک فوج کے بغیر ممکن نہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی علاقہ جات کی تئیس ہزار فٹ بلند چوٹی لاٹوک ون کو سر کرنے کیلئے آئے روسی کوہ پیما نے کہا کہ انہیں ریسکیو کیا جانا پاک فوج کے بغیر ممکن نہ تھا۔شکریہ پاک فوج، کیونکہ اُنھوں نے مجھے اور میرے دوست کو بچایا۔

    وکٹر نے کہا کہ پاک فوج کے تجربے کار پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو انتہائی اونچائی پر جاکر ان کے دوست الیگزینڈر کی جان بچائی۔

    گزشتہ ماہ روسی کوہ پیما الیگزینڈر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں لاٹوک ون کو سر کرتے ہوئے خراب موسم کے باعث پھنس گئے تھے، جنہیں پاک فوج نے ریسکیو کیا تھا۔

    الیگزینڈرگوف 20 ہزار650 فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر


    روسی کوہ پیما کوچوٹی سے نکال کر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی کوہ پیما کی عیادت کی تھی۔

    روسی کوہ پیماالیگزینڈر نے اس موقع پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے، ہیلی کاپٹرکاپائلٹ بہترین تھا، پاکستانی عوام کےدوستانہ رویے سے بہت متاثر ہوا، پاکستان روس ہمیشہ زندہ باد رہے۔

    خیال رہے پاک فوج کا بیاؤف گلئشیر کا ریسکیو آپریشن اتنی بلندی پر کیا گیا پہلا ریسکیو آپریشن ہے۔