Tag: thanks-nation

  • وزیراعظم عمران خان کا  عاشورہ کے  پُرامن انعقاد پر  قوم کا شکریہ

    وزیراعظم عمران خان کا عاشورہ کے پُرامن انعقاد پر قوم کا شکریہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  عاشورہ کے پُرامن انعقاد پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کے شعلے بھڑکانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاعاشورہ کے پرامن انعقاد پر قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، بعض عناصرنےفرقہ واریت کےشعلےبھڑکانےکی کوشش کی، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشورکےموقع اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج مسلمان امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یادتازہ کرتے ہیں، جذبہ شبیری مسلمانوں کے ایمان ویقین کوجلا بخشتا ہے، کشمیریوں نےحق پرقائم رہتےہوئےسنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں : واقعہ کربلا کی طرح ظلم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی،وزیراعظم

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی قربانی ہمیں تین اہم پیغامات دیتی ہے ، دوام انہیں ملتا ہے جو ناانصاٖفی کے خلاف جانوں کی عظیم قربانی دیتے ہیں،محض امیر،طاقتور اور تعلیم یافتہ بننے سے دوام نہیں ملتا،تاریخ میں بہت سےمسلمانوں کو واقعہ کربلا سے ترغیب ملی۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ واقعہ کربلا سے متاثرمسلمانوں نے تسلط،نوآبادیات اور ناانصافی کے خلاف جانیں قربان کیں،آج مقبوضہ کشمیر میں جبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری ہے، بہادر کشمیری بدترین فوجی قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نبردآزما کشمیریوں کو واقعہ کربلا سے سبق لینا چاہیے،واقعہ کربلاکی طرح ظلم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

    آج مسلمان امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یادتازہ کرتے ہیں، جذبہ شبیری مسلمانوں کے ایمان ویقین کوجلا بخشتا ہے، کشمیریوں نےحق پرقائم رہتےہوئےسنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا ہے۔ .

  • آرمی چیف کا شہدا کے اہل خانہ سے ملنے کیلئے پہنچنے پر قوم کا شکریہ

    آرمی چیف کا شہدا کے اہل خانہ سے ملنے کیلئے پہنچنے پر قوم کا شکریہ

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع وشہدا کی غیرمعمولی کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پہنچنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم دفاع وشہدا کی غیر معمولی کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا میڈیا نے خصوصی طور پر یوم شہدا کی تقریب دوبارہ نشر کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پہنچنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتے شہدا ہمارا فخر ہیں، شہدا کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔

    یاد رہے یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی تھی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوم دفاع و شہداء کی تقریب سے خطاب میرے لیے باعث فخرہے، پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں نہ ہی جائیں گی۔

    آرمی چیف نے افواج پاکستان اورقوم کی جانب سے غازیوں اورشہداء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جانتا ہوں آپ کے دکھوں کا کوئی بدل نہیں لیکن آپ کا حوصلہ ہمارے لیے مثال ہے، زندہ قومیں اپنے شہیدوں پر ناز کرتی ہیں، پاکستان ایک زندہ اور تابندہ قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادروطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور نہ آئندہ کریں گے۔

    خیال رہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں۔