Tag: thanks’ Pakistan

  • امریکا کورونا کیخلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان کا شکر گزار

    امریکا کورونا کیخلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان کا شکر گزار

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طبی امداد فراہم کرکے جذبہ خیر سگالی کا ثبوت دیا ، کورونا کیخلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان کےشکر گزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سےامدادی سامان لیکرپاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ امریکاپہنچ گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان کےشکر گزار ہیں، پاکستان نے طبی امداد فراہم کرکے جذبہ خیر سگالی کا ثبوت دیا.

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کیساتھ شراکت کوروناکوشکست دینےمیں مددگارہے، دوست ممالک کےساتھ ملکر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

    اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کورونا سے بچاؤکاحفاظتی سامان بھیجنے پرپاکستان کاشکریہ اداکرتےہیں، پاکستان کی جانب سےماسک،حفاظتی لباس بھیجنا جنگ میں یکجہتی کی علامت ہے، کوروناکے خلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ ہیں۔

    یاد رہے پاکستان نے سپر پاور امریکا کو اظہار یکجہتی کے طور پر طبی حفاظتی سامان کا تحفہ بھجوایا، سامان گزشتہ رات اسلام آباد سے سی 130 طیارے کے ذریعے اینڈریو ایئر فورس بیس پہنچا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ

    سامان وصولی کے موقع پر امریکا کی جانب سے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے، پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دونوں ممالک میں دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے عوام اور افواج میں تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا، کہا پاکستان اور امریکا کرونا کے خلاف ایک ساتھ مصروف عمل ہیں۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,418 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 96,354 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

  • والدہ، اہلیہ سےملاقات کرانے پرپاکستان کاشکرگزارہوں، کلبھوشن یادیو

    والدہ، اہلیہ سےملاقات کرانے پرپاکستان کاشکرگزارہوں، کلبھوشن یادیو

    اسلام آباد : بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا کہنا ہے کہ والدہ، اہلیہ سےملاقات کرانے پر پاکستان کا شکرگزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دہشت گردکلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے بعد نئی ویڈیو سامنے آئی ، ویڈیو پیغام میں کلبھوشن کا کہنا تھا کہ والدہ، اہلیہ سےملاقات کرانے پرپاکستان کاشکرگزارہوں۔

    کلبھوشن نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام سےوالدہ،اہلیہ سےملاقات کی درخواست کی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ ملاقات کے لئے آج صبح پاکستان آئیں تھیں ، دونوں خواتین نے کلبھوشن سے ملاقات کی ، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔


    مزید پڑھیں : بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات


    ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجےپی سنگھ بھی موجودتھے جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرفاریہ بگٹی ملاقات میں موجود تھیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اپناوعدہ پورا کرتے ہیں، جو وعدہ کیاوہ پوراکرکے دکھایا۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بانی پاکستان کی سالگرہ پرانسانی بنیادوں پرکلبھوشن یادیوکووالدہ اوراہلیہ سے ملنے کی اجازت دی ہے

    اس موقع پر دفتر خارجہ کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے دستے بھی تعینات تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کوپاکستان آنے کی دعوت دی، کلبھوشن یادیو سے اہلیہ، والدہ کی ملاقات 25 دسمبرکوہوگی، ملاقات کے لیے جگہ کے تعین کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کے وقت بھارتی سفارت کار ساتھ ہوگا جبکہ ملاقات کے دوران پاکستانی سفارت کار بھی موجود ہوگا۔

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان میں قید ہے، بھارتی دہشتگرد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنا رکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔

    ستمبر 2017 میں بھارت نےعالمی عدالت میں کلبھوشن کیس پر تحریری جواب داخل کیا جبکہ پاکستان نے دسمبر 2017 کوجوابی دعوی میں بھارتی الزامات کومسترد کردیا تھا۔

    کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔