Tag: thanks to pakistan

  • ایران کی فتح پر پاکستانی حکومت وعوام کے شکر گزار ہیں، ایرانی سفیر

    ایران کی فتح پر پاکستانی حکومت وعوام کے شکر گزار ہیں، ایرانی سفیر

    اسلام آباد : ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کی فتح پر پاکستانی حکومت و عوام کے شکر گزار ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ایران نے دشمن پر طاقتور اور منصفانہ جنگ بندی مسلط کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، فتح پر پاکستانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

    رضاامیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا، دینی علما اور سیاسی جماعتوں نے بھی اصولی مؤقف اپنایا، وزارت خارجہ نے عالمی فورمز پر ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

     

    پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، قومی اسمبلی و سینیٹ ارکان کے بھی مشکور ہیں۔

    ایرانی سفیر نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور سلامتی کونسل میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

    رضاامیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ بھائی چارے، یکجہتی کی مثال قائم کی ہے، ایرانی قوم پاکستانی بھائیوں کی حمایت کو کبھی نہیں بھولے گی، ایران کی فتح امت مسلمہ کیلئے فخر، حوصلےاور سچ کی علامت ہے۔

  • اسلام آباد میں امدادی طیاروں کی مرمت،  اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کے شکر گزار

    اسلام آباد میں امدادی طیاروں کی مرمت، اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کے شکر گزار

    اسلام آباد : اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام ڈیوڈ بیسلے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی مرمت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پرکابل سے پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام ڈیوڈ بیسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں امدادی طیاروں کی مرمت کی گئی ، ائیرپورٹ پر طیاروں کی مرمت پرپاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، کابل سے اسلام آباد اور دیگرافغان شہروں میں پروازیں جاری رکھیں گے، انسانی بنیادوں پر پروازوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا۔

    خیال رہے کابل سے غیرملکیوں کا انخلا جاری ہے ، جس میں پاکستان مدد کررہا ہے ، 15سے24 اگست تک کابل سے24 فلائٹس میں1335غیرملکی مسافراسلام آبادآئے جبکہ پاکستان آنے والے غیرملکیوں میں 874افغان شہری بھی شامل ہیں۔