Tag: The confession of the culprit who killed 11 members of the family has come to light

  • خاندان کے 11 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کا اعترافی بیان سامنے آگیا

    خاندان کے 11 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کا اعترافی بیان سامنے آگیا

    سکھر : خاندان کے گیارہ افراد کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ بھائیوں کی رنجش اور صدمے سے تنگ آکر سب کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں 11 افراد کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈیڑھ سال سے لیکر بڑی عمر کے افراد کو قتل درد ناک طریقے سے قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس نے لرزہ خیز قتل پر کارروائی کرتے ہوئے 60 سالہ ملزم کو گھوٹکی سے گرفتار کیا تھا، بیوی، بچوں، پوتے اور پوتیوں کو قتل کرنے والے عبدالوہاب نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ بھائیوں کی رنجش اور صدمے سے تنگ آکر سب کو قتل کیا۔

    ملزم نے کہا کہ تیزدھار چھری کے وار سے بیوی اور بچوں سمیت دیگر افراد کو قتل کیا۔

    سندھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اور اس کے چار بیٹوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    11 افراد کو قتل کرنے والا ملزم گھر کا سربراہ (باپ) نکلا

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ڈی آئی جی فدا حسین نے کہا تھا کہ ملزم کا دماغی توازن درست نہیں ہے، ملزم مینٹل اسپتال میں ریر علاج رہا ہے اور اس قبل اپنے بھائی کو بھی قتل کرچکا ہے۔