معروف اداکار کنور ارسلان اور کرکٹر اظہر علی نے بتایا کہ اگر بیگم کا موڈ خراب ہو تو کس مشترک چیز سے اس کا علم ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ فاطمہ آفندی، ان کے شوہر کنور ارسلان اور کرکٹر اظہر علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دا فورتھ امپائر میں شرکت کی۔
میزبان فہد مصطفیٰ نے مہمانوں سے دلچسپ سوالات کیے۔
ارسلان سے پوچھا گیا کہ آپ کو کیسے علم ہوتا ہے کہ آپ کی بیگم کا موڈ خراب ہے؟ ارسلان نے بتایا کہ اگر بیگم خاموش ہوں تو اس کا مطلب ہے یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے۔
کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ میں بھی اس کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ اگر روز مرہ کی گپ شپ نہ ہورہی ہو اور بیگم خاموش ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا موڈ خراب ہے۔
معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ان کے شوہر محب مرزا نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی اور ان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دا فورتھ امپائر میں اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا نے شرکت کی۔
صنم سعید نے میزبان فہد مصطفیٰ کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
صنم سعید نے بہتر اداکاری کے لحاظ سے فواد خان کو پہلے، محب مرزا کو دوسرے اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر رکھا جبکہ ثروت گیلانی کو بہترین اداکارہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ محب مرزا کی شخصیت مجھے خود بھی ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔
فہد مصطفیٰ کے دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ محب مرزا، اسکرپٹ اور اپنے فیشن میں سے سب سے زیادہ توجہ وہ محب مرزا کو دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی پروجیکٹ کا بجٹ تھوڑا ہو لیکن کام اچھا ہو تو انہیں بے حد خوشی ہوتی ہے۔
صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ اگر سائرہ یوسف، ثروت گیلانی اور سجل علی میں سے انہیں کسی کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنا پڑا تو وہ ثروت کو کردیں گی کیونکہ وہ ان سے جا کر ملاقات بھی کر سکتی ہیں۔