Tag: the fourth umpire show

  • ایک اداکارہ کو راز کی بات کبھی نہیں بتاؤں گی، کنزا ہاشمی

    ایک اداکارہ کو راز کی بات کبھی نہیں بتاؤں گی، کنزا ہاشمی

    اداکارہ کنزا ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک اداکارہ کو کبھی راز کی بات نہیں بتائیں گی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں ’حیا‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کنزا ہاشمی نے اداکار و گلوکار جنید خان کے ساتھ ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

    پروگرام کے سیگمنٹ بولنگ گیم میں کنزا ہاشمی نے بیٹنگ کی جبکہ سابق کپتان اظہر علی انہیں بولنگ کررہے تھے اور میزبان و اداکار فیضان شیخ وکٹ کیپر بنے۔

    فہد مصطفیٰ نے کنزا ہاشمی سے پوچھا کہ آپ کسے راز کی بات نہیں بتائیں گی، صبور علی، ایمن خان یا پھر میشا شفیع؟

    اداکارہ نے چند لمحے سوچنے کے بعد اپنی دوست صبور علی کا نام لیا۔

    میزبان نے ان سے دوسرا سوال پوچھا کہ یشمیٰ گل، علیزے شاہ، نازش جہانگیر میں سے کونسی اداکارہ حقیقی زندگی میں زیادہ ڈرامہ کرتی ہیں؟

    کنزا ہاشمی نے کافی سوچ بچار کے بعد کہا کہ تینوں میں سے کوئی بھی ڈرامہ نہیں کرتا ہے اس پر فہد مصطفیٰ نے مسکراتے ہوئے ’جھوٹی‘ کہا۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں ’حیا‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حنا دلپذیر، فیصل قریشی، صائمہ نور، شہروز سبزواری، زین بیگ ودیگر شامل ہیں۔

    ’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔ ڈرامے کو ہر بدھ کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

  • ’سلمان بٹ کو کرکٹ پر بات نہیں کرنی چاہیے‘

    ’سلمان بٹ کو کرکٹ پر بات نہیں کرنی چاہیے‘

    پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے بازید خان کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ کو کرکٹ پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر‘ میں کمنٹیٹر بازید خان نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے۔

    میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’ان میں سے کس کو اب کرکٹ پر بات نہیں کرنی چاہیے؟ ان سے یہ بھی کہا گیا کہ آپ سوال چھوڑ نہیں سکتے۔

    فہد مصطفیٰ نے بازید خان کو تین نام بتائے جن میں شعیب اختر، احمد شہزاد اور سلمان بٹ شامل تھے۔

    بازید خان نے جواب دیتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ کا نام لیا۔

    ان سے دوسرا سول پوچھا گیا کہ کونسا کمنٹیٹر دوسروں کو بولنے کا موقع نہیں دیتا ہے؟ اس سوال میں بھی انہیں تین آپشن دیے گئے جن میں رمیز راجہ، وسیم اکرم اور وقار یونس شامل تھے۔

    بازید خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت آسان ہے رمیز راجا دوسروں کو بولنے کا موقع نہیں دیتے ہیں۔