Tag: The Hobbit 3 The Battle of the Five Armies

  • فلم دی ہوبٹ تھری کی باکس آفس پر دھوم ، 56  ملین ڈالر کا بزنس

    فلم دی ہوبٹ تھری کی باکس آفس پر دھوم ، 56 ملین ڈالر کا بزنس

    امریکہ: ہالی وڈ فلم ہابٹ تھری نے امریکا اور کینیڈین باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ہالی ووڈ کی فلمی دنیا پر چھوٹے چھوٹے بونوں کا راج برقرار ہے، جادوئی بونوں کے گرد گھومتی فلم نے چھپن ملین ڈالرز کما کر باکس آفس پر اپنی اجاداری قائم کر لی ہے، خطرناک پہاڑی علاقے میں خزانے کی تلاش میں نکلتے چھوٹے سے قد کے بونے دیوہیکل آگ برساتے ڈریگن سے مقابلہ کرتے ہیں۔

    لندن میوزئم پر مبنی سنسنی سے بھرپور فلم نائٹ ایٹ دی میوزئم باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی، جس نے سترہ ملین ڈالر کما کر شائقین کے دل جیت لئے۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر ول اسمتھ کی پروڈیوس کردہ میوزیکل فلم عینی تیسرے نمبر پر رہی، جس نے سولہ ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

  • لاس انجلس: ہالی ووڈ کی ہوبٹ تھری کا شاندار پریمئیر

    لاس انجلس: ہالی ووڈ کی ہوبٹ تھری کا شاندار پریمئیر

    لاس انجلس :ہالی ووڈ کی سپرہٹ سریز ہوبٹ کی تیسری فلم دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کی کاسٹ فلم کی تشہیر کیلئے لندن کے بعد لاس اینجلس پہنچ گئی ہے۔

    ہوبٹ کے لونلی ماؤنٹین پر جنگ چھڑے گی، جب پانچ دوستوں کا آگ اگلتے ڈریگن سے آمنا سامنا ہوگا، ہالی ووڈ کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ہوبٹ تھری کی کاسٹ لاس انجلس پہنچی، جہاں فلم کا  رنگارنگ پرئمیر سجا۔

    ریڈکارپٹ پر فلم کی کاسٹ نے جلوے دکھائے اور مداحوں کے ساتھ تصویریں بنوائی، فلم کی کہانی ایسے پانچ ساتھیوں کے گرد گھومتی ہے، جو چوری کے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں۔

    اس خطرناک اور دشوارگزار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایکشن اور اسپیشل افیکٹس سے بھرپور فلم برطانیہ میں بارہ دسمبر اور امریکا میں سترہ دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

  • ایڈونچرسے بھر پور فلم بیٹل آف دی فائیوآرمیز کا پریمیر

    ایڈونچرسے بھر پور فلم بیٹل آف دی فائیوآرمیز کا پریمیر

    لندن:لارڈ آف دی رنگ سے شروع ہونے والی دنیائے فلم کی مشہور فلمی سیریز کا سفر ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کے ساتھ اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

    جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ اس سیریز کے آخری حصے کا شاندار پریمئیر لندن میں ہوا جس میں ایڈونچر سے بھرپور فلم کی اسٹار کاسٹ نے تقریب کو چاند چاند لگا دئیے۔

    collage

    ‘لارڈ آف دی رنگز سلسلے کی یہ فلم نیوزی لینڈ کے انتہائی خوبصورت مقامات پر شوٹ ہوئی ہے جو بلبو بیگنز نامی بونے کی اس مہماتی سفر کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چرائے گئے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں اوراس خطرناک اور دشوار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اس فلم میں مارٹن فری مین ایک بار پھر بِلبو بیگنز کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں،فینٹسی سے بھرپور یہ ایڈونچر فلم رواں برس سترہ دسمبر کو امریکہ جبکہ بارہ   دسمبر کو برطانیہ کے سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔


    The Hobbit- The Battle of the Five Armies… by MAzim15

  • ہالی وڈ فلم ہوبٹ دی بیٹل آف فائیو آرمیز کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ فلم ہوبٹ دی بیٹل آف فائیو آرمیز کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپرہٹ سریز دی ہوبٹ کے تیسرے پارٹ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    ہالی وڈ کی سپرہٹ سریز ہوبٹ کی تیسری فلم بیٹل آف دی فائیو آرمیز آرہی ہے، سنیما گھروں میں تہلکا مچانے والی ایکشن اور سنسنی مناظر سے بھرپور فلم برطانوی مصنف جے آر ٹولکن کے ناول سے ماخوذ ہے، جس کی کہانی ایسے پانچ ساتھیوں کے گرد گھومتی ہے، جو چوری کے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں۔

    اس خطرناک اور دشوار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایکشن اور اسپیشل افیکٹس سے بھرپور فلم اگلے ماہ سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔