Tag: The Morning show

  • چار سبزیوں‌ کے ذریعے بہترین ہیئر آئل بنانے کا طریقہ

    چار سبزیوں‌ کے ذریعے بہترین ہیئر آئل بنانے کا طریقہ

    آپ کے گھر میں موجود چار سبزیاں ایسی ہیں جنہیں ملا کر آپ ایک بہترین ہیر آئل تیار کرسکتے ہیں جو بالوں کے  لیے انتہائی مفید ہے۔

     سبزیوں  سے جو آئل بنایا جاتا ہے وہ بالوں کو گرنے سے روکنے اور ان کا روکھا پن دور کرنے میں انتہائی معاون ہے اس ویجیٹیبل آئل کے 15 دن کے استعمال سے روکھا پن بالکل دور ہوجائے گا اور آپ کو محسوس ہوگا کہ بال بڑھنے لگے ہیں۔

    خاتون بیوٹیشن شیفرہ نے صنم بلوچ کے پروگرام دی مارننگ شو میں ناظرین کو سبزیوں سے ویجیٹیبل آئل بنا کر دکھایا (جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے) جو کہ بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

    اجزا

    سرسوں کا تیل، میتھی دانہ، پیاز ، لیموں، گاجر یا چقندر

    تیاری کا طریقہ
    سرسوں کا تیل فرائی پین میں ڈالیں، گرم ہونے پر اس میں ایک چائے کا چمچہ میتھی دانہ ملائیں،ایک  چھوٹی پیازکاٹنے کے بعد اس میں ملائیں، گاجر یا چقندر چھوٹی لے کر ٹکڑے کرکے شامل کریں ،ایک لیموں کاٹ کر چھلکے اور بیج سمیت ملائیں بعدازاں 5 تا 7 منٹ پکائیں تاکہ ان کا عرق نکل کر سرسوں کے تیل میں شامل ہوجائے، براؤن ہونے لگے تو ٹھنڈا کرکے چھان لیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    سبزیوں کا بچا ہوا ملغوبہ بھی فائدہ مند

    چھاننے کے بعد جو سبزیوں کا ملغوبہ بچا ہے اسے چوپر یا سل پر پیس لیں، وہ بھی کارآمد ہے، آئل میں پکنے کے سبب وہ خراب نہیں ہوگا اور ایک ماہ تک موثر ہے اسے ہیر بام اور مساج کریم کے طور پر استعمال کریں۔(تفصیلی مضمون کے لیے ویڈیو دیکھیں)

  • میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے خوشگوار تبدیلی آئی ہے،  گلوکار نعمان جاوید

    میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے خوشگوار تبدیلی آئی ہے، گلوکار نعمان جاوید

    کراچی :  گلیمر کی دنیا کے نوبیاہتا جوڑے، گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک نے آج ’دی مارننگ شو‘ میں شرکت کی، شو بز کے اس جوڑے نے دلچسپ باتوں کے ذریعے سے مارننگ شو کو مزید پُررونق کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے دی مارننگ شو میں معروف گلوکار نعمان جاوید اور ان کی اہلیہ مشہوراداکارہ جاناں ملک نے شرکت کی، معروف گلوکار نعمان جاوید اور ان کی اہلیہ مشہوراداکارہ جاناں ملک کی شادی جارماہ قبل ہوئی ہے۔

    گلوکارنعمان ملک کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے بہت خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ نہ صرف میری زندگی آرگنائز ہوئی ہے بلکہ میری شاعری اور میری آواز میں بھی مزید نکھار آیا ہے۔

    جاناں ملک کا کہنا تھا کہ اے آر وائے ڈیجیٹل کے دی مارننگ شومیں آکر پتہ چلا میری کیا اہمیت ہے.صبح صبح اپنی تعریفیں سن کربہت خوشی ہورہی ہے . انہوں نے کہا یوں تو میرے میاں مجھے بالکل بھی تنگ نہیں کرتے ہیں مگر تعریفیں توکبھی بھی بُری نہیں لگتی ہے. انہوں نے کہا کہ نعمان جاوید بہت ہیلپ فل انسان ہیں۔ یہ گھر کے کاموں میں بھی میرا ہاتھ بٹاتے ہیں۔

    اس موقع پر گلوکار نعمان جاوید نے کہا کہ میں بچے بھی اچھی طرح پا ل لیتا ہوں. اس کی واضح مثال دیتا چلوں. میں نے اپنی چھوٹی بہن کو خود پالا ہے. وہ ایک بہت اچھی بچی ہے۔

    فٹنس کے حوالے سے اس جوڑے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے وابستہ ہونے کی وجہ سے اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے. جاناں ملک کا کہنا تھا کہ مجھے پر جلدی موٹاپا حملہ آور ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ اپناخیال رکھناپڑتا ہے. اور کھانے پینے کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔ البتہ میٹھا کھانے کی بہت شوقین ہوں اوربہت مشکل سے اپنے آپ کو میٹھا کھانے سے روکتی ہوں۔

    جبکہ نعمان جاوید کاکہنا تھا کہ میں کھانا پینا بالکل نہیں چھوڑتا ہوں. ہر قسم کے چاول اور میٹھا میری مرعوب غذا ہیں. میں نے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے فٹنس کلب جوائن کیا ہوا ہے.

    میڈیا کپل کا کہنا تھا کہ لاہور کی سردیوں میں انسان کام کرنے کے قابل نہیں رہتا ہے جبکہ کراچی کی سردی انجوائے فل ہوتی ہے. جاناں ملک نے کہا کہ مجھے موسم سرما میں کراچی آکر اچھا لگا۔

    نعمان جاوید نے کہا کہ لاہور میں اتنی صبح صبح میں کمبل سے نکلنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہوں اور کراچی میں شو انجوائے کررہا ہوں. انہوں نے کہا مجھے کراچی کا موسم پسند ہے۔

  • اے آر وائی کی کوششوں سے مٹھی اسپتال میں صفائی ستھرائی

    اے آر وائی کی کوششوں سے مٹھی اسپتال میں صفائی ستھرائی

    تھر پارکر: اے آروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔ہر طرف کچرے سے بھرے مٹھی کے سول اسپتال میں دی مارننگ شو کی خصوصی کوریج کے بعد بالآخرصفائی کروا دی گئی۔

    صاف ستھری راہداریاں اور بچوں کے وارڈ میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ اے آر وائی کی جانب سے مٹھی کے سول اسپتال میں دی مارننگ شو کی خصوصی کوریج کی گئی تھی ،

    جس میں بچوں کے وارڈمیں انکیوبیٹر نہ چلنے اور پچیس منٹ تک بجلی نہ ہونے کے مسئلے پر بحث ہوئی، اس سے قبل کل تک بکھری ہوئی بوتلیں اورکچرا ہر طرف پھیلا نظر آرہاتھا ۔

    آخر کار اےآروائی نیوز کی کوششوں سے پچیس منٹ بعد جنریٹر تو چل گیا لیکن بد قسمتی سے ایک بچہ ہمیشہ کےلئے  موت کی نیند سوگیا۔

    انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا حال یہ تھا کہ سول اسپتال مٹھی کے وارڈ میں صفائی کا نام و نشان تک نہ تھا۔مگر مارننگ شو اور اےآروائی نیو زکی ٹیم کی کوششیں رنگ لائیں اور مٹھی سول اسپتال میں موت سے لڑتے بچوں کے وارڈ میں انتظامیہ کو صفائی کا خیال آ ہی گیا۔