Tag: The Mummy

  • ’دی ممی‘ کا ہیرو انڈسٹری سے کیوں غائب ہوا؟ وجہ معلوم ہو گئی

    ’دی ممی‘ کا ہیرو انڈسٹری سے کیوں غائب ہوا؟ وجہ معلوم ہو گئی

    ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’دی ممی‘ کے ہیرو برینڈن فریزر ایک طویل عرصے تک فلم انڈسٹری سے غائب رہنے کے بعد اب ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 1999 کی مشہور فلم دی ممی میں ہیرو کا کردار کرنے والے برینڈن فریزر اپنے عروج کے دوران ہی فلمی دنیا سے اچانک غائب ہو گئے تھے۔

    برینڈن فریزر اب ایک عرصے بعد نئی فلم ’دی وھیل‘ کے ساتھ ایک بار پھر ایک نئے رنگ و روپ میں فلمی دنیا میں نمودار ہو گئے ہیں، اور فلم میں ان کے کردار کو وینس فلم فیسٹیول میں خوب سراہا گیا۔

    دی ممی سیریز کی 3 فلموں کے ساتھ ساتھ وہ جارج آف دی جنگل اور Bedazzled جیسی ہٹ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے، مگر پھر اچانک ہالی وڈ سے غائب ہو گئے، ایک انٹرویو میں انھوں نے اس کی وجہ بھی بتا دی تھی۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے سابق صدر فلپ برک نے انھیں 2003 میں جنسی ہراساں کیا تھا، اس واقعے نے انھیں اندر سے ہلا کر رکھ دیا تھا اور وہ ڈپریشن کے شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ عوام کی نظروں سے غائب ہونے لگے۔

    اس واقعے کے بعد ہالی ووڈ پروڈیوسرز نے بھی انھیں بلیک لسٹ کر دیا تھا، نجی زندگی بھی اس کے نتیجے میں متاثر ہوئی اور ان کی اہلیہ نے 2007 میں علیحدگی اختیار کر لی۔

    اب وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپس آ رہے ہیں اور وہ دوبارہ دی ممی سیریز کی کسی نئی فلم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

  • ٹام کروز کی فلم’’دی ممی‘‘کا ٹیزر جاری

    ٹام کروز کی فلم’’دی ممی‘‘کا ٹیزر جاری

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی فلم’’دی ممی‘‘کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی دہشت سے بھرپور فلم کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ، ایلکس کرٹزمین اس فلم کے ہدایتکار ہیں۔

    mummy-1

    فلم کی کہانی مدفن قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد زندہ ہوجاتی ہے اور شیطانی طاقت کی حامل یہ شہزادی انسانوں کے لیے خطرے کا باعث بن جاتی ہے اور ٹام کروز ہی اسے روک کر دنیا کو تباہی سے بچا سکتا ہے۔

    فلم میں ٹام کروز اور صوفیا بوٹیلا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، اس کے علاوہ فلم میں اینابیل ویلس،جیک جانسن،رسل کرو،ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔