Tag: The National Accountability Bureau (NAB)

  • نیب کا راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    نیب کا راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: داماد کی خلاف ضابطہ تعیناتی پرنیب نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے متعدد ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی ،بورڈ نےسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،راجہ پرویزاشرف پرالزام ہے کہ انہوں نے بطور سابق وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے داماد کو ورلڈ بینک میں تعینات کیا۔

    قواعد کے خلاف دو سواڑتیس بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پرسابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، نیب نےنگراں حکومت کے دوران غیرقانونی تقرریاں کرنے پرایم ڈی پاسکو کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیا۔

  • نیب کا فردوس عاشق اعوان، اعظم خان ہوتی سمیت دیگرکیخلاف تحقیقات کا حکم جاری

    نیب کا فردوس عاشق اعوان، اعظم خان ہوتی سمیت دیگرکیخلاف تحقیقات کا حکم جاری

    اسلام آباد: چئیرمین نیب قمرالزاما ن چو ہدری کی زیر صدارت ہو نیوالے نیب ایگزیگیيو بورڈ کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان، اعظم خان ہو تی قاسم ضیا اور محمد اسحاق کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

    چئیرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیگیٹو بو رڈ کے اجلاس میں سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان، سینیٹر اعظم خان ہو تی ، ہاکی بورڈ کے سابق سربراہ اور پیپلز پا رٹی کے سابق رکن صو با ئی اسمبلی قاسم ضیا اور سابق ایم این اے محمد اسحاق کیخلاف تحقیقات کی منظو ری دی گئی۔ فردوس عاشق اعوان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے بارہ عدد سرکاری بسوں کو اضافی طور پر استعمال میں رکھا ، ساتھ ساتھ ان پر غیر قانو نی تقرریوں کا الزام بھی ہے، اے این پی کے منحرف رہنما اعظم خان ہوتی اور انکی اہلیہ کیخلاف ایک سو اٹھا ئیس ملین یعنی با رہ کروڑ روپے خرد برد کا الزام ہے۔