Tag: The Night Show with Ayaz Samoo

  • انزلہ کو پہلی بار بس میں دیکھا تھا، تاشفین نے راز کی بات بتا دی

    انزلہ کو پہلی بار بس میں دیکھا تھا، تاشفین نے راز کی بات بتا دی

    شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی بیٹی انزلہ عباسی اور ان کے شوہر تاشفین انصاری نے اپنی دوستی اور شادی سے متعلق مداحوں کو بتادیا۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں گفتگو کرتے ہوئے تاشفین انصاری بتایا کہ سال 2021میں کورونا چل رہا تھا ان دنوں میرے ایک دوست نے پکنک کا پروگرام بنایا اور مجھے بھی دعوت دی، ہم 30 سے 35لوگ ایک بس میں سوار پہاڑوں کی سیر پر جارہے تھے۔

    اس موقع پر بس میں عجیب و غریب سے گانے چل رہے تھے جسے سن کر میں بور ہورہا تھا تو کچھ دیر بعد کسی نے وہ گانے ہٹا کر اچھا سا میوزک لگا دیا تو اس وقت میرا سامنا پہلی بار انزلہ سے ہوا تو میں نے پوچھا کہ یہ گانے کس نے لگائے تو اس نے کہا کہ میں نے لگوائے ہیں۔

    اسی دوران ہنزہ میں قیام کے دوران ہماری نارمل انداز میں ہلکی پھلکی سی ہیلو ہائے ہوتی رہی اور پکنک سے واپسی پر میں بس میں آگے والی سیٹ پر بیٹھا تھا تو انزلہ نے آکر کہا کہ مجھے کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی پہنچنے تک 18 گھنٹے لگے اس دوران ہم نے مختلف موضوعات پر بہت ساری باتیں کی جس مین ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا لیکن اس وقت ایسا کچھ نہیں تھا کہ ہم کوئی دوستی کررہے ہیں یا کوئی ارادہ ہے۔

    انزلہ نے بتایا کہ اس کے بعد دوسال تک ہماری کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ ہی کوئی خاص رابطہ تھا، پھر ایک موقع پر ملاقات میں تاشفین نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا تاہم شادی کی پیشکش میری طرف سے تھی۔

  • بچپن میں ملکہ رانیا اور راجیو گاندھی کیلئے پرفارم کیا تھا، علی خان

    بچپن میں ملکہ رانیا اور راجیو گاندھی کیلئے پرفارم کیا تھا، علی خان

    ہالی وڈ اور بالی ووڈ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان کہا ہے کہ میں نے بچپن میں بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کیلئے پرفارم کیا تھا۔

    انہوں نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے متعدد باتیں شیئر کیں۔

    میزبان ایاز سموں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ماضی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز9 سال کی عمر میں ٹی وی سے نہیں بلکہ اس سے بہت پہلے تھیٹر سے کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بچپن میں اردن کی ملکہ رانیا کیلئے لندن میں اور بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کیلئے ممبئی میں پرفارم کیا تھا۔

    یاد رہے کہ علی خان کراچی میں پیدا ہوئے، تاہم کم عمری میں ہی وہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے اور ان کا بچپن بھارت میں بھی گزرا اور انہوں نے وہاں اسکول کی تعلیم بھی حاصل کی۔

    علی خان نے اداکاری کا آٖغاز کم عمری میں بھارتی ڈراموں سے 1993 میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

    انہوں نے بیک وقت برطانیہ، بھارت اور پاکستانی ڈراموں اور فلموں سمیت تھیٹرز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔