Tag: the picture came to light

  • بھارتی پولیس کی حالتِ زار، تصویر سامنے آگئی

    بھارتی پولیس کی حالتِ زار، تصویر سامنے آگئی

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس اہلکار مظاہرے کے دوران پتھراؤ و تشدد سے بچنے کےلیے اسٹول و ٹوکری پہننے پر مجبور ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں دو افراد کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد صورتحال شدید کشیدہ ہے اور اہل محلہ کی جانب سے مرکزی سڑک کو بلاک کرکے پرتشدد مظاہرہ جاری ہے۔

    مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے تعینات پولیس اہلکاروں کو اعلیٰ حکام کی جانب سے اپنے بچاؤ کےلیے کوئی حفاظتی ٹوپی اور لباس نہیں دیا گیا جس کے باعث ایک اہلکار نے خود کو پتھراؤ سے بچانے کےلیے پلاسٹک کا اسٹول سر پر پہن لیا جب کہ ایک اور اہلکار نے ٹوکری کو سر کی ڈھال بنایا۔

    پلاسٹک کے اسٹول اور ٹوکری کو بطور حفاظتی ٹوپی استعمال کرنے کی مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب مظاہرین کے شدید پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد اترپردیش پولیس کے اعلیٰ حکام پولیس متعلقہ تھانے کے داروغہ (ایس ایچ او) کو معطل کرکے مقامی حکام سے واقعے کی وضاحت طلب کرلی۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کے ساتھ حیران کن واقعہ، تصویر سامنے آگئی

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کے ساتھ حیران کن واقعہ، تصویر سامنے آگئی

    اسلام آباد : دارالحکومت سے کراچی کےلیے روانہ ہونے والے نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا جس کی تصویر سامنے آگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارے کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آیا جس سے نمٹنے کےلیے سی اے اے کے اہلکاروں طلب کرنا پڑا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کراچی روانگی کےلیے تیار مسافر بردار طیارے کے ٹائر سے سانپ لپیٹ گیا، سانپ کو طیارے کے قریب دیکھ کر نجی ایئرلائن کا عملہ خوفزدہ ہوگیا۔

    طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ 20 نمبر پر پارک تھا جسے کچھ دیر بعد شہر قائد کےلیے روانہ ہوتا تھا، سانپ کو طیارے کے قریب دیکھ کر سول ایوی ایشن کے عملے کو موقع پر طلب کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے اہلکاروں نے سانپ کو لاٹھیوں سے مار کر رن وے سےدور کیا جس کے کچھ دیر بعد طیارہ کراچی کے لیے روانہ ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔