Tag: the Prime Minister

  • ‘وزیراعظم صرف عمران خان’ شوبز شخصیات نے فیصلہ سنا دیا

    ‘وزیراعظم صرف عمران خان’ شوبز شخصیات نے فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد شوبز شخصیات وزیراعظم عمران خان کے حق میں میدان میں آگئیں۔

    شوبز شخصیات کی جانب سے عمران خان کو ہی بطور وزیراعظم دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے، اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فوٹو و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ون مین آرمی ہیں۔

    انہوں نے عمران خان کی تصور شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسی آرمی ہیں جو اقتدار میں رہ کر لوٹ کرنے والوں کے خلاف تنہا کھڑی ہے، اب وقت ہے عمران خان کی حمایت میں کھڑے ہونے کا، کیوں کہ یہ پاکستان کیلئے لڑ رہا ہے۔

    معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قائداعظم کی تصویر اور بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘مسلمانوں گھبرانا نہیں ہے’ ساتھ ہی عمران خان کی تصویر اور بیان بھی شیئر کیا ‘گھبرانا نہیں ہے’۔

    اسکرین گریب

    اداکارہ زارا نور عباس نے عمران خان کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو وزیراعظم قبول کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت قبول نہیں۔

    اسکرین گریب

    ‘فنکار سیاسی بحث کا حصّہ نہ بنیں’ اداکار شان نے ناقدین کو آئینہ دکھا دیا

    اداکار شان شاہد اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مسلسل وزیراعظم عمران خان کے حق میں بیانات دئیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہفتے کی صبح اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم دے دیا۔

  • ’’مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم کیلیے ڈھیروں دعائیں‘‘

    ’’مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم کیلیے ڈھیروں دعائیں‘‘

    حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے سعید آفریدی نے عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس میں طارق جمیل نے یہ خصوصی دعا دی۔

    تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومتی کیمپ اور اپوزیشن کیمپ کی سیاسی سرگرمیاں تو جاری ہیں اب پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلیے خصوصی اقدامات شروع کردیے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما علمائے کرام سے ملاقات کرکے ان سے وزیراعظم کی کامیابی کیلیے خصوصی دعائیں کرارہے ہیں۔

     

    گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے سعید آفرید نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی، جس کا احوال ایم پی اے سعید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے۔

    سعید آفریدی نے ملاقات کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج مولانا طارق جمیل سے ملاقات کراچی میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے۔

    ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ مولانا طارق جمیل صاحب نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلیے ڈھیروں دعائیں کی ہیں۔ دراصل طارق جمیل جیسے عالم دین ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وبا کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی تھی۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی کورونا کےخلاف آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائےکرام کا تعاون درکار ہے، جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے عالم دین مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی تھی۔

  • مسلم لیگ ق نےکل وزیراعظم سے ملاقات کی تردیدکردی

    مسلم لیگ ق نےکل وزیراعظم سے ملاقات کی تردیدکردی

    وفاقی دارالحکومت میں سیاسی صورتحال پر ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے، مسلم لیگ ق نے کل وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کردی ہے۔

    اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد سیاسی صورتحال نے بھی رنگ بدلنے شروع کردیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگ نے کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی ہے۔

    اس حوالے سے ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ق لیگ قیادت کی کل وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہورہی ہے۔

    کامل علی آغا نے کہا کہ نہ ہی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کل وزیراعظم سے ملاقات کررہے ہیں، اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شیڈول تیار یا رابطہ ہوا ہے۔

    اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم اور پرویز الٰہی میں ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ’عدم اعتماد غیرملکی سازش ہے، ناکام ہوگی‘

    ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا تھا کہ اب یہ عدم اعتماد لے آئیں گے، ہمارے ممبر ایسے نہیں جو اپنا ضمیر بیچیں، ہمارے ممبر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کل عمران خان کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد عمران خان کے لیے اطمینان کی تحریک ہوگی، یہ جتنی چاہیں مرضی پیسے لگائے عمران خان اپنا ٹائم پورا کریں گے، اپوزیشن کے ضمیر فروش ہے یہ مال بنانے کے لیے آ رہئ ہیں، میری دعا ہے کہ خوش اسلوبی سے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ووٹ خریدنے کا بازار گرم رکھا ہے، اپوزیشن نے بلیک میلنگ شروع کی ہوئی ہے، اپوزیشن جتنا مرضی پیسے لگائے، وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

  • اپوزیشن کی بازی پلٹنے کے لیے وزیراعظم بھی متحرک

    اپوزیشن کی بازی پلٹنے کے لیے وزیراعظم بھی متحرک

     اپوزیشن کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی کے بعد وزیراعظم بھی متحرک ہوگئے ہیں اور  پارٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے۔

    ملک میں سیاسی ماحول گرم ہوتا جارہا ہے بالخصوص گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں اور اپوزیشن کی جانب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان نے سیاسی درجہ حرارت کو بڑھا دیا ہے، سیاسی صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن کے ساتھ حکومت بھی اپنے پتے کھیلنے کے لیے تیاری کررہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن کے سیاسی جماعتوں بالخصوص حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

    وزیراعظم نے کل (پیر) تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ اجلاس دوپہر سوا 12 بجے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے جب کہ عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں منڈی بہاالدین سمیت چار سے پانچ بڑے جلسوں پر مشاورت کی جائے گی اور پی پی پی اور جے یو آئی ف کے اعلان کردہ لانگ مارچوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک، شفقت محمود، فرخ حبیب، علی زیدی، قاسم سوری، خسرو بختیار شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نےترجمانوں کااجلاس بھی کل دوپہرایک بجےطلب کرلیا ہے جس میں عمران خان ترجمانوں کو گائیڈ لائن فراہم کریں گے۔