Tag: the US Secretary of State said

  • امید ہے رہ جانیوالے امریکیوں کو جلد افغانستان سے نکال لیں گے، امریکی وزیر خارجہ

    امید ہے رہ جانیوالے امریکیوں کو جلد افغانستان سے نکال لیں گے، امریکی وزیر خارجہ

    دوحہ : امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے افغان صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تاحال 100 سے زائد امریکی شہری موجود ہیں جنہیں جلد نکال لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ نے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ہم منصب کے ہمراہ افغانستان کے بحران سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افراد کے انخلا کے معاملے پر طالبان سے رابطے میں ہیں اور طالبان نے غیر ملکی افراد کے انخلا کو یقینی بنانے کے وعدے کو دہرایا ہے۔

    انٹونی بلینکن نے افغان طالبان سے متعلق کہا کہ طالبان نے کہا ہے ان افراد کو جانے دیا جائے گا جن کے پاس قانونی دستاویز ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 100 سے زائد امریکی شہری ابھی افغانستان میں موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ رہ جانے والے امریکی شہریوں کو بھی جلد بحفاظت نکال لیں گے۔

    خیال رہے کہ افغانستان کے بحران کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن قطری رہنماؤں کیساتھ مذاکرات کیلئے کچھ گھنٹے قبل ہی دوحہ پہنچے تھے۔

  • متعدد ممالک افغان شہریوں کو پناہ دینے پر رضامند ہوگئے، امریکی وزیر خارجہ

    متعدد ممالک افغان شہریوں کو پناہ دینے پر رضامند ہوگئے، امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن : امریکا نے طالبان کے ڈر سے فرار ہونے والے افغان شہریوں عارضی پناہ دینے کےلیے 13 ممالک کو رضامند کرلیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد افغان شہریوں نے طالبان کے ڈر سے ملک چھوڑنا شروع کردیا تھا لیکن کوئی بھی ملک انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں تھا۔

    اب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا میں کلیئرنس نہ ملنے کی صورت میں 13 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے افغانیوں کی عارضی میزبانی کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

    امریکی فوجیوں کے انخلا کے اپنے فیصلے پر سختی سے کھڑا ہوں، صدر بائیڈن

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ممالک نے افغان شہریوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے ان میں البانیا، کینیڈا، کولمبیا، میکسیکو، پولینڈ، قطر، روانڈا، یوکرین، بحرین، برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی اور اٹلی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔