Tag: theatre

  • تھیٹر کا عالمی دن: زندگی کو پردے پر پیش کرنے والا فن

    تھیٹر کا عالمی دن: زندگی کو پردے پر پیش کرنے والا فن

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد تھیٹر پر ہونے والے ڈرامے، رقص اور موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں نظریات، خیالات اور موضوعات کا تبادلہ کرنا ہے۔

    تھیٹر ڈرامے کو ناٹک رچانا، سوانگ بھرنا یا تمثیل نگاری بھی کہا جاتا ہے۔ انسان اس بات سے لاعلم ہے کہ تاریخ انسانی کا پہلا ڈرامہ کب پیش کیا گیا تاہم دنیا کی تمام تہذیبوں، رومی، یونانی، چینی، جاپانی اور افریقی تہذیبوں میں تھیٹر کسی نہ کسی صورت موجود رہا ہے۔

    برصغیر کا تھیٹر

    برصغیر میں تھیٹر کی ابتدا سنسکرت تھیٹر سے ہوئی۔ اس وقت بادشاہوں کے زیر سرپرستی مذہبی داستانوں پر مبنی کھیل پیش کیے جاتے تھے جن کا مقصد تفریح اور تعلیم دونوں تھا۔ اس زمانے کا ایک معروف نام کالی داس کا ہے جن کے لکھے گئے ڈرامے شکنتلا نے ہر دور اور تہذیب کے ڈرامے پر اپنے اثرات مرتب کیے۔

    سنہ 1855 میں اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ نے آغا حسن امانت کا تحریر کردہ ڈرامہ اندر سبھا اسٹیج کیا۔ یہ ایک پری جمال اور شہزادہ گلفام کی کہانی پر مبنی منظوم ڈرامہ تھا۔

    بعد ازاں اس تھیٹر نے پارسی تھیٹر کی صورت اختیار کی جو تقریباً ایک صدی تک برصغیر پر راج کرتا رہا۔ پارسی تھیٹر میں داستانوں اور سماجی کہانیوں کا امتزاج پیش کیا گیا۔ برطانوی راج کے دور میں تھیٹر داستانوں اور تصوراتی کہانیوں سے نکل کر عام حقائق اور غریبوں کے مصائب کو پیش کرنے لگا۔

    پارسی تھیٹر کے دور کا ایک مشہور و معروف نام آغا حشر کاشمیری ہیں۔ انہیں اردو زبان کا شیکسپئیر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے منظوم ڈرامے لکھے جن میں سے بیشتر فارسی، انگریزی ادب اور ہندو دیو مالا سے متاثر تھے۔

    بیسویں صدی کے وسط میں تھیٹر میں امتیاز علی تاج، کرشن چندر، سعادت حسن منٹو، رفیع پیر اور اپندرناتھ اشک کے ڈرامے پیش کیے جانے لگے۔ سنہ 1932 میں امتیاز علی تاج کا تحریر کردہ ڈرامہ انار کلی اردو ڈرامے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    موجودہ دور میں پاکستان میں ہونے والا تھیٹر اپنے منفرد موضوعات، ہدایت کاری، لائٹنگ، اور پیشکش کے حوالے سے باشعور شائقین کے لیے کشش رکھتا ہے۔

  • امریکی میوزیکل تھیٹر براڈوے کیوبا میں پرفارم کرے گا

    امریکی میوزیکل تھیٹر براڈوے کیوبا میں پرفارم کرے گا

    امریکی میوزیکل تھیٹر براڈوے پچا س سال بعد کیوبا میں پر فارم کرے گا۔

    امریکی براڈوے میوزیکل تھیٹر نے کیوبا کا رخ کرلیا ہے،کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں براڈوے میوزیکل تھیٹر سجایا جائے گا،جس کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    امریکی براڈوے میوزیکل تھیٹر شو کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،شوکا اہتمام پچاس سال بعد کیا جارہا ہے،براڈوے میوزیکل تھیٹرمیں کیوبا کے فلمی ستارے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    براڈوے میوزیکل تھیٹر کا ہوانا میں پریمیئر چوبیس دسمبر کو ہوگا۔

  • پاک بھارت کشیدگی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ

    پاک بھارت کشیدگی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ

    لاہور کےالحمراء ہال میں سیاچن پر پاک بھارت کشیدگی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ سانجھ پیش کیا گیا۔

                        االحمراء ہال میں تقسیم ہند سے اب تک پاک بھارت تنازعات اور سیاچن پر دونوں ملکو ں کے درمیان لڑائی سے ہونے والے جانی نقصان کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ سانجھ کی نمائش کی گئی جسے دیکھنے کیلئے شائقین ڈرامہ کی بڑی تعداد لاہور کے الحمراء ہال میں موجود تھی اس موقع پر فوجی کردار کرنے والے فنکاروں سمیت دونوں ممالک کی لڑائی سے متاثرہ افراد کے کردر نبھانے والے فنکاروں کی پرفارمنس بھی دیدنی تھی۔

  • نیویارک: ماضی کا مشہور تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن” پیش کردیا گیا

    نیویارک: ماضی کا مشہور تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن” پیش کردیا گیا

    نیویارک : ماضی کا مشہور تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن”ایک بار پھر عوام کے لیے پیش کردیا۔

    تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن” اورکیسٹرا،ڈانس،گلوکاری اورمزاح سے بھرپور ہے جسے انیس سو چالیس میں عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی،تھیٹرشو میں پیش کی جانے والی کہانی محبت کی تلاش میں نکلنے والے سیلرز پرمبنی ہے۔

    تھیٹرمیں نمایاں اداکاری کرنے والے سیلر کا کردار انیس انچاس میں بننے والی فلم سے مقبول ہوا،تھیٹر شو میں موسیقی کی بیس دُھنیں شامل کی گئیں جبکہ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس،ڈانس اورطنزومزاح پر شائقین سے وصول کی،ستر سال پیش بعد کیے جانے تھیٹر شوکوعوام نے بے پناہ سراہا۔