Tag: Theft and robbery

  • کراچی : ایک ماہ میں 7ہزار815 موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں

    کراچی : ایک ماہ میں 7ہزار815 موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں

    کراچی : شہر قائد میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 31ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

    سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں رونما ہوئیں۔ صرف پہلے ماہ جنوری میں سب سے زیادہ 7ہزار815وارداتیں ہوئیں۔

    سی پی ایل سی کے مطابق سب سےکم جون میں4ہزار954وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جنوری، فروری اور مارچ میں کرائم کا گراف اوپرجاتا رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے وارداتوں میں کمی آناشروع ہوگئی، ابتدائی 7ماہ کے دوران اغواء برائےتاوان کی12وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔

    اس کے علاوہ 2024کے جولائی تک بھتہ طلب کرنے کے57واقعات رونما ہوئے، چوری و چھینی گئی اشیاء کی برآمدگی کی شرح انتہائی کم رہی۔

    سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق 11ہزار سے زائد چھینے گئےموبائل فون میں سے محض 123 برآمد ہوئے، 31ہزار سے زائد چوری وچھینی گئی موٹرسائیکلوں میں سے صرف ایک ہزار66برآمد کی جاسکیں۔

  • لاہور : چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے زیورات و نقدی سے محروم

    لاہور : چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے زیورات و نقدی سے محروم

    لاہور : پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مسلح افراد نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا، پولیس نے واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں مسلح افراد گھر میں گھس کر مجاہد اور اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ 20ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    قا ئد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر مبین اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر3لاکھ روپے لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے جبکہ نواں کوٹ کے علاقے میں چار موٹرسائیکل سوار ڈاکو فاروق اور اس کی خاندان سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لے گئے۔

    ستو کتلہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو شریف اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 45ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ؎ایک اور واردات میں شفیق آباد کے علاقے سے ڈاکو محمود کے گھر سے2لاکھ 20ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ماڈل ٹاؤن میں مسلح ڈاکو فیصل کے گھر والوں سے ایک لاکھ 45ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات چھین کرلے گئے۔

    اس کے علاوہ ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اسحاق سے 60ہزار اور موبائل فون۔ مغل پو رہ سے ڈاکو ثا قب سے95ہزار نقدی اور موبائل فون اور کاہنہ کے علاقہ میں شہباز سے ڈاکو گن پوائنٹ پر70ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرا ہوگئے۔

    غالب مارکیٹ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر حسن سے50ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ہربنس پورہ اور سبزہ زار سے گاڑیاں اور پرانی انارکلی، باٹا پور،مناواں اور ملت پارک کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔