Tag: then what happened?

  • خاتون شیشے کے دروازے سے ٹکرائی، پھر کیا ہوا سنسنی خیز ویڈیو دیکھیں

    خاتون شیشے کے دروازے سے ٹکرائی، پھر کیا ہوا سنسنی خیز ویڈیو دیکھیں

    خاتون سیلون میں تیزی سے ایک سیلون میں داخل ہوتے وقت شفاف شیشے کے دروازے سے ٹکرائی جس کے بعد دروازہ زور دار آواز کے ساتھ گرکر چکنا چور ہوگیا۔

    موجودہ دور ڈیجیٹل دور ہے اور سوشل میڈیا پر آئے دن کچھ نہ کچھ ایسا نیا سامنے آتا رہتا ہے جس کو دیکھ کر بعض اوقات ہنسی چھوٹ جاتی ہے تو کبھی کوئی ہولناک منظر سامنے آکر رونگٹے کھڑے کردیتا ہے۔

    ان دنوں بھی سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی کی بنائی گئی فوٹیج کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم خاتون سیلون میں داخل ہونے کیلیے تیزی سے اندر آتی ہے لیکن لگتا ہے کہ خاتون کو کچھ زیادہ ہی جلدی تھی اسی لیے اس نے کھلے راستے کے بجائے وہ شفاف شیشے کے دروازے کے فکس حصے کو راستہ سمجھ کر وہاں سے داخل ہونے کی کوشش کی۔

     

    سیلون میں داخل ہونے کیلیے تیزی سے شیشے کے شفاف دروازے سے زور دار ٹکرانے کے نتیجے میں دروازہ زور دار آواز کے ساتھ سیلون کے اندر گر کر چکنا چور ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے اس وقت اندر کوئی موجود نہیں تھا ورنہ سنگین حادثہ بھی ہوسکتا تھا۔

    دوسری جانب ویڈیو میں خاتون دروازے سے ٹکرانے کے بعد اپنے چہرے کو پکڑے پیچھے کی جانب جاتی نظر آتئی ہے جہاں ایک ہیلمٹ پہنا شخص اس کی مدد کیلیے قریب آیا لیکن شاید خاتون کو چوٹ زیادہ لگی تھی اس لیے وہ
    اسے پرے دھکیل کر اپنا چہرہ پکڑے وہیں بیٹھ گئی۔
    اس سنسنی خیز ویڈیو کو اب تک 44 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

  • دو بیلوں کی لڑائی میں تیسرا گھس آیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    دو بیلوں کی لڑائی میں تیسرا گھس آیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    ایک کھیت میں دو سفید بیل لڑ رہے تھے کہ اچانک سیاہ رنگ کا بیل آتا ہے اور اپنے سینگوں سے دونوں بیلوں کو اڑا کررکھ دیتا ہے۔

    سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کھیت کے قریب دو بیلوں کو آپس میں سینگ لڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں کسی دیہی علاقے میں دو سفید رنگ کے بیل ایک دوسرے کے سینگوں سے سینگ ٹکرائے لڑائی میں مصروف ہیں کہ اتنے میں ایک تیسرا سیاہ رنگ کا بیل ان کی اس لڑائی میں حائل ہوتا ہے۔

     

    سیاہ بیل اپنے طاقتور سینگ ان کے سروں کے درمیان ڈال کر ایک بیل کو ہوا میں اچھال دیتا ہے جب کہ دوسرے کو بھی سینگ سے ڈرا کر پیچھے ہٹا دیتا ہے۔

    کچھ دیر قبل غضبناک قسم کی لڑائی میں مصروف دونوں سفید بیل سیاہ بیل کی دبنگ آمد اور حرکت سے ڈر جاتے ہیں اور سیدھے بچوں کی طرح اپنی اپنی راہ لیتے ہیں۔

    اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ساڑھے چار لاکھ کے لگ بھگ لائیکس مل چکے ہیں۔

  • یورپی شہری موبائل فون نگل گیا، پھر کیا ہوا؟

    یورپی شہری موبائل فون نگل گیا، پھر کیا ہوا؟

    یورپی شہری حیران کن طور پر نوکیا 3310 موبائل فون نگل گیا، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر دیکھ کر صارفی بھی دنگ رہ گئے۔

    اکثر ایسی خبریں بچوں سے متعلق سننے کو ملتی ہے کہ فلاں بچے نے خطرناک چیز نگل لیں جسے نکالنے کےلیے ڈاکٹروں آپریشن کرنا پڑا، ایسا ہی ایک واقعہ یورپی ملک کوسو میں پیش آیا لیکن یہاں کسی بچے نے کچھ نہیں نگلا بلکہ ایک شہری نوکیا 3310 موبائل فون نگل گیا۔

    یقیناً قارئین کو یہ پڑھ کر حیرت ہوئی ہوگی کہ کیسے کوئی نوکیا 3310 موبائل فون نگل سکتا ہے لیکن پریسٹینا نامی 33 سالہ شہری یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا اور خود کو بڑی مشکل میں پھنسایا۔

    حیران کن طور پر یہ موبائل فون 4 دن سے اس شخص کے معدے میں موجود رہا اور جب پیٹ میں درد محسوس ہوا شہری نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

    پیٹ میں درد کی وجوہات جاننے کےلیے ڈاکٹروں نے پریسٹینا کے ٹیسٹ اور ایکسرے کیا جس میں شہری کے معدے میں موبائل دکھائی دیا جسے ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے باہر نکالا۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے کب اور کیسے اسے نگل لیا۔

    ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے باہر نکالے گئے موبائل فون کی تصاویر اور ایکسرے کے دوران معدے کے اندر نظر آرہے فون کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کردی۔

    طبی ماہرین نے بتایا کہ بیٹری فون کا سب سے خطرناک حصہ ہوتا ہے جس کے پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ نققصان دہ کیمیکلز کا اخراج بھی ہوسکتا تھا۔

    واضح رہے کہ نوکیا 3310 نے 2 دہائیوں تک موبائل فون کی دنیا پر راج کیا اور 2005 میں مارکیٹ سے غائب ہوگیا لیکن کمپنی نے 2017 میں 3310 فون کو نئے انداز میں دوبارہ لانچ کیا۔

  • بارات لینے دو دلہا پہنچ گئے، پھر کیا ہوا؟

    بارات لینے دو دلہا پہنچ گئے، پھر کیا ہوا؟

    نئی دہلی : بھارت میں دو دُلہے والدین اور باراتیوں سمیت ایک ہی دلہن کو لینے پہنچ گئے، واقعے نے سب کو دنگ کردیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو بارات اور دلہے کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پیش آیا، واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ موہنی نام کی لڑکی کے والدین نے ببلو نامی لڑکے سے شادی طے کی، جس کے بعد ببلو کے والدین نے اپنے بیٹے کی شادی کا شایان شان انتظام کیا اور بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچ گئے۔

    ببلو اور اس کے اہل خانہ کے پہنچنے سے قبل اجیت نامی نوجوان اپنے والدین اور باراتیوں کے ہمراہ بارات لیکر آیا اور دلہن موہنی کو بیاہ لے گیا کیوں کہ موہنی اجیت کو پسند کرتی تھی اور اس کے والدین لڑکی کی مرضی کے بغیر شادی کررہے تھے۔

    موہنی نے اجیت کو اپنی بارات والے دن بارات لانے کا کہا تاکہ والدین الجھن میں پھنس جائیں اور موقع کا فائدہ اٹھا کر موہنی اجیت کے ساتھ شادی کرکے نکل گئی۔

    دلہن کے کسی اور لڑکے سے شادی ہونے پر ببلو اور اس کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے دلہن اور ببلو کے والدین کو گرفتار کیا بعدازاں دلہے اجیت کو بھی حراست میں لے لیا۔