Tag: Thereat

  • ہانگ کانگ: مظاہرین آگ سے نہ کھیلیں، چین نے خبردار کردیا

    ہانگ کانگ: مظاہرین آگ سے نہ کھیلیں، چین نے خبردار کردیا

    بیجنگ: چین نے ہانگ کانگ میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے ردعمل میں مظاہرین کو خبردار کیا ہے وہ آگ سے نہ کھیلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں حکومتی پالیسی اور چینی مداخلت کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں مظاہرین نے پالیمنٹ کی عمارت پر بھی دھاوا بول دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں مظاہرین آپے سے باہر ہوچکے ہیں، کئی بار چینی حکومتی دفتر کی جانب بھی پیش قدمی کی تاہم پولیس نے ناکام بنا دی۔

    بیجنگ حکام نے ہانگ کانگ میں مظاہرے کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    چین نے بظاہر امریکا کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے پس منظر میں رہتے ہوئے مظاہرین کی حمایت کرنے والوں کو بھی نتائج سے خبردار کیا۔

    ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرے جاری، ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم

    چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے بدستور جاری ہیں، جبکہ دو روز قبل ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ چینی حکومت اور ملکی پالیسی کے خلاف ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے تھم نہ سکے، گذشتہ ہفتے مظاہرین کی چینی دفتر کی جانب پیش قدمی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔

  • محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرہ، وزارتِ داخلہ کا الرٹ جاری

    محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرہ، وزارتِ داخلہ کا الرٹ جاری

    اسلام آباد: محرم الحرام کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر وزارتِ داخلہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پنجاب میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کی جانب سے الرٹ جاری کیاگیا ہے، جس میں اطلاع دی گئی ہے کہ ’’افغانستان میں دہشت گردی کی ترتیب لے کر پاکستان میں 4 دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں جن کی عمریں 8 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔

    پڑھیں:  محرم الحرام کی آمد ‘ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی سخت

     وزارتِ داخلہ کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’مبینہ دہشت گردوں کے نام عبداللہ، صابر، سلطان اور عمر ہیں، یہ دہشت گرد محرم الحرام میں نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کے علاوہ عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں‘‘۔

    وزارتِ داخلہ نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور آر پی اوز کو مراسلہ بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ’’دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے اتنظامات کیے جائیں‘‘۔

    یاد رہے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیے گئے ہیں، ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

  • پاکستانی فنکاروں کی حمایت، شیوسینا کی دبنگ خان کو دھمکی

    پاکستانی فنکاروں کی حمایت، شیوسینا کی دبنگ خان کو دھمکی

    ممبئی: ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کے رہنماء سبھاش ڈیسائی نے پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں سلمان خان کی طرف جاری کردہ بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ بھارتی اداکار نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا قوم اُن سے متفق نہیں ہے۔

    Shiv Sena criticizes Salman Khan over pro… by arynews
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، دبنگ خان کے اس بیان کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم شیوسینا نے بیان کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
    بھارتی انتہاء پسند تنظیم کے رہنماء نے سلمان خان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی اداکاروں کی حمایت کرنا سلمان خان کی ذاتی رائے ہے تاہم شیو سینا اپنی سرزمین پر دشمن ملک کے کسی بھی فنکار کو برداشت نہیں کرے گی‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے بیان سے پوری قوم کو تکلیف پہنچی کیونکہ وہ جس ملک کے فنکاروں کی حمایت کررہے ہیں وہ ملک دہشت گردوں کو پشت پناہی فراہم کرتا ہے، انہوں نے سلمان خان کو خبردار کیا کہ پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز رہیں ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں۔

    سبھاش ڈیسائی نے کہا کہ ’’سلمان خان نے کبھی پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے باوجود اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی بلکہ اُن کے فنکاروں کے لیے میدان میں نکل پڑے، سلمان خان کو یہ سوچنا چاہیے کہ یہ وقت پڑوسی ملک کی حمایت کا نہیں بلکہ اُن کے خلاف کھڑے ہونے کا ہے‘‘۔

    پڑھیں:  پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، سلمان خان

     شیوسینا کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان اداکار ہیں جن کی ہم سب عزت کرتے ہیں لیکن وپ اپنے کام سے کام رکھیں اور پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز آجائیں اور اپنی حب الوطنی پر شکوک و شہبات پیدا نہ کریں ورنہ عوام کی جانب سے ممکنہ ہر ردعمل کے لیے خود کو تیار رکھیں۔

    یاد رہے سرجیکل اسٹرائیک اور اڑی حملے کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھیں جس کے بعد فنکار واپس لوٹنے شروع ہوگئے تاہم گزشتہ روز انڈین پروموشن پکچرز پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے فیصلہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں:  پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی

    بالی ووڈ اداکار دبنگ خان نے ایسوسی ایشن کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، دہشت گردوں اور اداکاروں میں بہت فرق ہوتا ہے ، بھارتی حکومت ہی پاکستانی آرٹسٹوں کو ویزے فراہم کرتی ہے جس کا مطلب ہے کہ فنکار کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں‘‘۔

    سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ’’دونوں ممالک کے درمیان پر امن تعلقات کو فروغ دینا چاہیے ، حالیہ سرحدی کشیدگی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ اُس حملے میں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

  • بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

    بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں شرپسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی وزاتِ خارجہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ویانا معاہدے کے تحت حکومت تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیزکال موصول ہوئی جس میں گمنام شر پسند نے فوری بھارت نہ چھوڑنے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام کو دھمکی آمیز کال کی اطلاع دی اور بھارت وزارت خارجہ کو دھمکیوں دے متعلق خط  تحریر کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پڑھیں:  بھارتی جارحیت،آرمی چیف کا وزیر اعظم کوفون

    عبدالباسط کی جانب سے  حکام کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارت ویانا معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو  فوری طور تحفظ فراہم کرے اور دھمکیاں دینے والے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے‘‘۔

    ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی دیے جانے کے بعد پاکستانی سفارتی عملے کو ہائی کمیشن میں اکھٹے ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں:   بھارت،پاکستانی ہائی کمشنر کوانتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں

    قبل ازیں جنگی جنون رکھنے والے ملک کے شرپسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھی ہراساں کیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت میں مقیم فنکار پاکستان منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں تاہم اس ضمن میں ابھی تک کوئی مجرم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔