Tag: Thick

  • پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کا آسان طریقہ

    پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کا آسان طریقہ

    گھنی پلکوں سے سجی آنکھیں چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں، پلکوں اور بھنوؤں کو گھنا کرنے کے لیے مختلف ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں تاہم ہر ٹوٹکا کارآمد نہیں ہوتا۔

    ماہرین نے پلکوں اور بھنوؤں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کے لیے ایلو ویرا جیل سب سے بہترین قرار دیا ہے۔

    اسے چہرے کے ساتھ پلکوں اور بھنوؤں پر بھی استعمال کریں، یہ ایک طرف تو چہرے سے جھریاں دور کر کے چہرے کی رنگت کو نکھارے گا، ساتھ ہی پلکوں کو بھی گھنا اور مضبوط بنائے گا۔

    ایلو ویرا کو سونے سے قبل مسکارے کے برش کے ذریعے پلکوں اور بھنوؤں پر لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھو لیں، بہتر نتائج کے لیے اسے روزانہ استعمال کریں۔

  • امریکی شخص کی زبان پر سیاہ بال نکال آئے

    امریکی شخص کی زبان پر سیاہ بال نکال آئے

    واشنگٹن : عجیب و غریب بیماری میں مبتلا 50 سالہ امریکی شہری کی زبان پر ‘سیاہ کالے بال’ نمودار ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ شہری کو زبان پر کالے دھبے نمودار ہوئے تو اس نے ماہر جلدی امراض سے رجوع کیا۔

    متاثرہ شخص کی زبان کا معائنہ کرکے ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے کیوں کہ وہ انتہائی نایاب بیماری میں مبتلا تھا جس کے باعث اس کی زبان پر سیاہ دھبے نہیں بلکہ بال نکل آئے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بیماری کو ’بلیک ہیئری ٹنگ‘ (بی ایچ ٹی) کہا جاتا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کا مرض بڑی عمر کے افراد میں سخت ٹوتھ برش کرنے، سخت غذائیں چبانے اور مصالحے دار کھانا کھانے کی وجہ سے لاحق ہوجاتا ہے۔

    تاہم بلیک ہیئری ٹنگ سے متعلق ماہر جِلدی امراض کا کہنا ہے کہ یہ کوئی وائرل یا فنگل انفیکشن نہیں بلکہ ایک وقتی اور بے ضرر بیماری ہے جو بہت کم ہی دیکھنے میں آئی ہے، اس سے مریض کو کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی اور نہ صحت متاثرہ ہوتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ کی صفائی ستھرائی کرکے اس بیماری سے باآسانی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔