Tag: thiland

  • تھائی لینڈ میں ماں نے زندہ نومولود بچہ کھیت میں دفن کردیا، کتے نے بچا لیا

    تھائی لینڈ میں ماں نے زندہ نومولود بچہ کھیت میں دفن کردیا، کتے نے بچا لیا

    بنکاک : شمالی تھائی لینڈ میں ایک کتے نے ایک نومولود بچے کی جان اس وقت بچا لی جب بچے کو مبینہ طور پر اس کی نوجوان ماں نے زندہ دفن کر دیا تھا۔

    اس بچے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کی 15 سالہ ماں نے اپنے والدین سے حمل چھپانے کے لیے ایسا کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بان نونگ خام گاؤں میں پنگ پونگ نامی کتا کھیت میں ایک مقام پر بھونک رہا تھا اور کھودنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    کتے کے مالک نے کہا ہےکہ اس وقت انھیں ایک بچے کی ٹانگ نظر آئی, مقامی لوگ بچے کو فوراً ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو چیک کرنے کے بعد نہلا کر اسے صحت مند قرار دیا ہے۔ پنگ پونگ کے مالک اوسا نسائیخا نے بتایا کہ پنگ پونگ کی ایک ٹانگ کام نہیں کرتی کیونکہ ایک گاڑی اسے مار گئی تھی۔

    انھوں نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ میں نے اسے اسی لیے رکھا کیونکہ یہ انتہائی وفادار اور تابعدار ہے۔ میں جب بھی اپنی بھینسوں کی دیکھ بھال کے لیے جاتا ہوں تو یہ میری مدد کرتا ہے، اسے پورا گاؤں ہی پسند کرتا ہے۔

    ادھر اس بچے کی ماں پر اقدامِ قتل کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہناتھا کہ فل الحال یہ 15 سالہ ماں اپنے والدین اور ایک ماہرِ نفسیات کے پاس ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ماں اپنے کیے پر رنج و غم کا اظہار کر رہی ہے۔ اس لڑکی کے والدین نے بچے کو پالنے کی حامی بھری ہے۔

  • تھائی لینڈ:کراٹے کا عالمی مقابلہ، پاکستانی نوجوانوں نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

    تھائی لینڈ:کراٹے کا عالمی مقابلہ، پاکستانی نوجوانوں نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

    بینکاک : تھائی لینڈ میں منعقدہ کراٹے کے عامی مقابلوں میں حصّہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کے تمغے جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں 8 جون کو منعقد ہونے والے کراٹے کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی نوجوانوں نے سلور میڈل حاصل کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔

    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک منعقد ہونے والے کراٹے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں محمد علی رشید اور دلاور خان نے ڈبل کلاسک پروگرام میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستانی ٹیم کراٹے کے کسی عالمی مقابلے میں شریک ہوئی ہے، لیکن قومی فیڈریشن میں فنڈز کی کمی کے باعث پاکستانی ٹیم مکمل قوت کے ساتھ مقابلوں میں شریک نہیں ہوسکی ہے۔

    پی جے جے ایف کے صدر خلیل خان کی جانب سےتھائی لینڈ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے نوجوانوں پر فخر ہے۔

    خلیل خان کا کہنا تھا کہ پی جے جے ایف نے کامیاب ہونے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جس مقابلے میں بھی سرکت کی کامیابی حاصل کی اور بہترین کارکردگی دیکھا کر وطن واپس پہنچے ہیں،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو جیٹسو کمیونیٹی نے پی جے جے ایف کے نوجوانوں کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔