Tag: third marriage

  • عروج ناصر کا اپنی شادیوں سے متعلق اہم انکشاف

    عروج ناصر کا اپنی شادیوں سے متعلق اہم انکشاف

    پاکستان شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ و اینکر عروج ناصر کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ دو اچھے لوگ ایک ساتھ بھی رہ سکیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں سابقہ اداکارہ و اینکر عروج ناصر نے شرکت کی اور اپنی زندگی میں آنے والے نشیب و فراز سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میری پہلی شادی نعمان مسعود سے ہوئی جو ایک سال رہی اس کے بعد میری دوسری شادی ہوئی جن سے میری ایک بیٹی ہے جس کا نام آیت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری علیحدگی کو 8 سال ہوگئے لیکن بیٹی آیت کی وجہ سے سابقہ شوہر سے رابطہ ہے اور مجھے یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں کہ وہ بھی ایک اچھے انسان ہیں، اسی لیے میں کہتی ہوں کہ ضروری نہیں کہ دو اچھے لوگ ایک ساتھ بھی رہ سکیں۔

    ہمارے اور سابقہ شوہر کے تعلقات کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں بناتے ہیں تو میں ان سے یہی کہوں گی کہ وہ جو بھی ہیں جیسے بھی ہیں میری بیٹی کے باپ ہیں۔

    اپنی تیسری شادی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر شیراز چوہدری میرے کلاس فیلو تھے، اسکول ختم ہونے کے بعد دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہوگئے جبکہ شیراز چوہدری شادی کے بعد بچوں اور بیوی کے ساتھ برطانیہ میں زندگی کے دن گزارنے لگے لیکن کورونا وائرس کے بعد لگنے والے لاک ڈاؤن میں کچھ پرانے دوستوں نے ہماری ملاقات کروائی۔

    30سال بعد ایک دوسرے سے دوبارہ ملے جب مجھے ان کی طرف سے شادی کی آفر ہوئی تو اس وقت میں بھی طلاق یافتہ تھی اور بیٹی آیت فاطمہ کیلئے فکر مند تھی اور پھر ایک دوسرے کو جاننے کے بعد جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    عروج نے بتایا کہ شادی سے قبل ہی شیراز نے مجھے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کے بارے میں سب کچھ بتا دیا تھا کہ ان کی اولاد برطانیہ میں ہی مقیم ہے اور اہلیہ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہتے۔

  • ابھی تو میں جوان ہوں، 103 سالہ شخص نے تیسری شادی رچالی

    ابھی تو میں جوان ہوں، 103 سالہ شخص نے تیسری شادی رچالی

    عراق میں ایک سو تین سالہ شخص نے اپنی عمر سے 66 سالہ چھوٹی خاتون سے شادی رچالی، سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

    الامارات الیوم کے مطابق عراق میں 103 سالہ شخص نے 37 سال کی خاتون سے تیسری شادی کرلی،شادی کے تمام انتظامات اس کے پوتے، پڑ پوتے نے کیے۔

    انوکھی شادی عراق کے شہر الدیوانیہ کے جنوبی علاقے میں سرانجام پائی، اس موقع پر علاقے کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور شادی میں روایتی گیت بھی گائے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب سے قبل منگنی ہوئی جس میں دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کے بعد پھر مہندی کی تقریب ہوئی اور اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

    مخیلف فرہود المنصوری کے بیٹے عبدالسلام نے بتایا کہ ان کے والد کی یہ تیسری شادی ہے، ان کی پیدائش کا سال 1919 ہے، پہلی اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا تو انہوں نے دوسری شادی کی جس سے ان کی اولاد ہوئی۔

    عبدالسلام نے بتایا کہ گذشتہ سال کے آخر میں والد کا بیگم سے جھگڑا ہوا تھا جس پر وہ ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئیں، کئی ماہ سے بلانے کے باوجود واپس نہیں آئیں تو مجبوراً ہمارے والد نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں اور اب ان کی خواہش پوری کردی گئی ہے۔

    مخیلف فرہود المنصوری نے بتایا کہ دلہن کی تاریخ پیدائش 1985 ہے پہلے منگنی کی گئی اس کے بعد مہندی کی رسم ہوئی اور پھر باقاعدہ شادی کی تقریب منعقد کی گئی رخصتی کی تقریب میں دولہا کے بیٹوں اور پوتے پوتیوں نے شرکت کی۔