Tag: This is the scene of my film’ Mahesh Hayat criticized Tariq Fateh

  • مہوش حیات نے طارق فتح کو بے نقاب کردیا

    مہوش حیات نے طارق فتح کو بے نقاب کردیا

    کراچی : اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی نژاد صحافی طارق فتح پر غلط ویڈیو شیئر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلپ دراصل میری کی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کا ایک سین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے ہاتھوں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح پر غلط ویڈیو شیئر کرنے پر برہمی کا کیا ہے۔

    طارق فتح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پولیو خواتین ورکرز ایک گھر کے دروازے پر کھڑی ہیں اور ایک خاتون اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے گھر کا دروازہ بند کر دیتی ہیں۔

    کینیڈین صحافی نے یہ کِلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی خاتون نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ورکر کے منہ پر دروازہ بند کر دیا۔

    طارق فتح نے ویڈیو مین خاتون کے کہے گئے الفاظ بھی لکھے ‘میں کبھی بھی اپنے بچوں کو یہ قطرے پلانے کی اجازت نہیں دوں گی، میرے بچے کبھی بھی یہ قطرے نہیں پیئں گے’۔

    طارق فتح کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے طارق فتح کا پاکستان مخالف جھوٹ بے نقاب کردیا۔

    مہوش حیات نے لکھا کہ یہ ویڈیو کلپ دراصل میری کی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کا ایک سین ہے جس میں میں نے پولیو ورکر کا کردار ادا کیا۔

    اداکارہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کرلیا کریں۔

    لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی کی سفیر مہوش حیات نے کہا کہ ویڈیو میں جو خاتون بچوں کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں وہ بھی ایک اداکارہ ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ فلم کے ذریعے ہم نے اس مسئلے پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔