Tag: this year

  • رواں‌ سال ٹوئٹر بھی کوویڈ-19 کے قبضے میں رہا، کتنی مرتبہ ری ٹوئٹ ہوا؟ جانیے

    رواں‌ سال ٹوئٹر بھی کوویڈ-19 کے قبضے میں رہا، کتنی مرتبہ ری ٹوئٹ ہوا؟ جانیے

    کرونا وائرس نے دنیا کو ایسے لپیٹ میں لیا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹز بھی کوویڈ 1 سے بھرگئی، کوویڈ 19 ہیش ٹیگ کیساتھ 400ملین مرتبہ ری ٹوئٹ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹوئٹر کی جانب سے رواں سال (2020) میں سب سے زیادہ چلنے والے ہیش ٹیگ کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    ٹوئٹر انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم پڑا ہے کہ کرونا وائرس نے جس طرح ساری دنیا کو اپنا شکار بنارکھا ہے اسی طرح ٹوئٹر پر بھی ہر طرف کوویڈ 19 کا ہی شور تھا۔

    ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار بیس میں ٹوئٹر پر کرونا کا ہی قبضہ رہا اور چار سو ملین بار کووڈ نائٹین ہیش ٹیگ کےساتھ ری ٹوئٹ کیا گیا۔

    ویب سائٹ کے جاری اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال سب سے زیادہ اداکار چیڈوِک بوسمین کی موت کی خبر کو شیئر اور لائیک کیا گیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر سب سے زیادہ بحث کیا جانے والا شخص قرار دیا۔

    ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کو رواں برس سے زیادہ ٹوئٹ کیا جانے والا میوزیکل بینڈ کا اعزاز مل گیا۔

  • رواں برس ہر منصوبے میں‌ سو فیصد کامیابی ملی، اداکارہ میرا

    رواں برس ہر منصوبے میں‌ سو فیصد کامیابی ملی، اداکارہ میرا

    لاہور : اداکارہ میرا نے سال 2019 کو اپنے کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس جو منصوبہ بندی اسے مکمل کرنے میں کامیاب رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ 2019ء کےلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں کامیاب رہی ہوں اور اب نئے سال کےلئے سوچ بچار کررہی ہوں، بہت سی فلموں کی پیشکش موجود ہے لیکن صرف اسی پراجیکٹ میں کام کروں گی جس میں مجھے اپنے کردار میں مارجن نظر آئے گا۔

    نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو کام میرے دل کو اچھا لگتا ہے میں وہ کرتی ہوں اور میں شاید اپنی اس عادت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں نے 2019ء کے لئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں 100 فیصد کامیابی ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کےلئے بھی سوچ بچار کر رہی ہوں تاہم ابھی اسے حتمی شکل نہیں دی۔

    میرا کا مزید کہنا تھا کہ صرف معیاری پراجیکٹس کرنا میری ترجیح ہے اور اس پر کاربند رہوں گی کیونکہ لوگ مجھ سے بہترین کام کی توقع کرتے ہیں۔