Tag: thousand

  • سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام

    سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام

    ریاض : سعودی عرب کے کسٹم افسران نے ریاست میں اسمگل کی جانے والی 3 لاکھ سے زائد نشہ آور ادویات ضبط کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ لڑنے والے سعودی عرب کے کسٹم حکام نے گذشتہ روز منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 لاکھ 85 ہزار نشہ آور ادویات (کیپٹاگون) صبط کرلی ہیں۔

    سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کسٹم اہلکاروں نے الحدیتا بندر گاہ کے ذریعے ریاست میں داخل ہونے والی چار گاڑیوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں منشیات برآمد کی تھی اور ملزمان کو حراست میں لے کر خفیہ مقام پر منتقل کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الحدیتا بندر گاہ کے کسٹم چیف عبد الرزاق ال زیرانی کا کہنا ہے کہ کسٹم افسران نے منشیات اسمگلنگ کی مسلسل پانچویں کوشش ناکام بناتے ہوئے نشہ آور ادویات کو ضبط کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گذشتہ برس 1628 افراد منشیات فروشوں اور اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ماضی سے ہی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں میں 604 کے قریب سعودی شہری ہیں۔

    پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2017ء سے مارچ 2018ء تک اکتالیس ممالک سے تعلق رکھنے والے منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے باعث مذکورہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

    حکام کے مطابق ان اہم کارروائیوں سے منشیات فروشی اور دیگر سنگین وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، ڈرگ مافیا کی سعودی عرب میں کمر توڑی دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نیتن یاہو نے افریقی مہاجرین کے متعلق اقوام متحدہ سے ہونے والا معاہدہ منسوخ کردیا

    نیتن یاہو نے افریقی مہاجرین کے متعلق اقوام متحدہ سے ہونے والا معاہدہ منسوخ کردیا

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے افریقی پناہ گزینوں کی ملک بدری سے متعلق ہونے والے معاہدے کو 24 گھنٹے بعد ہی منسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے یہ غیرمتوقع اعلان دائیں بازوں کے سیاست دانوں کے سخت دباؤ کے بعد کیا گیا، جبکہ اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی ایجنسی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اس معاملے پر نظرثانی کریں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کے ٹویٹر کا عکس

    اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے اس فیصلے سے گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا، جس کے تحت اس معاہدے کو منسوخ کردیا گیا، جس کے تحت ہزاروں پناہ گزینوں کو اسرائیل میں رہنے کی عارضی طور پر اجازت دی گئی تھی،۔انہوں نے کہا کہ ایک طویل تبادلہ خیال کے بعد اس معاہدے کو ختم کیا۔


    اسرائیل: افریقی مہاجرین کی ملک بدری کا منصوبہ منسوخ ہوگیا


     یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کا اقوام متحدہ سے معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت 16000 افریقی تارکین وطن کو کینیڈا، اٹلی، جرمنی، سمیت دیگر مغربی ممالک میں منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد ہم نے ملک بدر کرنے کا منصوبہ منسوخ کردیا۔

    جبکہ 16000 افریقی مہاجرین کو مغربی ممالک میں منتقل کرنے کے بعد دیگر سولہ ہزار افراد کو اسرائیل میں مستقل بنیادوں پر رہنے کے اجازت نامے دے دیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی حکام نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اسرائیل میں موجود افریقی مہاجرین مارچ کے اختتام تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں۔

    خیال رہے کہ  گذشتہ ماہ اسرائیلی عدالت عالیہ نے حکومت کی جانب سے ہزاروں افریقی تارکِین وطن کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کو متنازع قرار دے کر معطل کرچکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں